Tag: report submit in court

  • وزیراعظم کا دورۂ امریکا، 3کروڑ17لاکھ خرچ ہوئے، رپورٹ جمع

    وزیراعظم کا دورۂ امریکا، 3کروڑ17لاکھ خرچ ہوئے، رپورٹ جمع

    لاہور: وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا پر تین کروڑ سترہ لاکھ روپے لاگت آئی، لاہور ہائی کورٹ میں اخراجات کی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔

    لاہورہائی کورٹ میں وزیرِاعظم کے بیرون ملک دوروں کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس سید منصور علی شاہ نے کی،عدالت میں دورہ امریکا پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، سرکاری وکیل نے وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کی تفصیل پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ وزیرِاعظم کے ساتھ تئیس رکنی وفد امریکا گیا، جس پر تین کروڑ سترہ لاکھ روپے لاگت آئی، وزیرِاعظم کے دوروں کے لیے باقاعدہ رقم مختص کی جاتی ہے۔

    سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کے لیے پارلیمنٹ نے منظوری دے رکھی ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

    دوسری جانب درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیرِاعظم  مسلسل بیرون ملک دورے کررہے ہیں، جس پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، ترکی ، چائنہ اور انگلینڈ میں وزیرِاعظم نجی کاروباری دورے کرتے ہیں مگر اس پر سرکاری خرچ کیا جاتا ہے، وزیرِاعظم فیملی کے ہمراہ جاتے ہیں اور مہنگے اور پرتعیش ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں، لہذا عدالت سرکاری خرچ پر وزیرِاعظم کو بیرون ملک دوروں سے روکنے کا حکم دے۔

  • اسلام آباد: دھرنے سے نقصانات کی رپورٹ عدالت میں جمع

    اسلام آباد: دھرنے سے نقصانات کی رپورٹ عدالت میں جمع

    اسلام آباد: اٹارنی جنرل نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے ہو نے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی ہے۔

    اسلام آباد میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے جہاں اسلام آباد کے رہائشیوں کی زندگی کو مفلوج کر رکھا ہے وہیں اس سے اربوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے، اٹارنی جنرل نے دھرنوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

    رپورٹ کے مطابق تاجروں کو دھرنوں سے دس ارب روپے کا نقصان ہوا، سیکیورٹی پر ایک سو تیس ملین خرچ ہوئے،  زر مبادلہ کے ذخائر بھی کم ہو کر تیرہ ہزار پانچ سو اکیس ملین ڈالر رہ گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی چینی صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے پاکستان کے دورے ملتوی کیے، ملک کی معیشت کواب تک پانچ سو سینتالیس ارب روپے کا نقصان ہوا، پی ٹی وی اور پولیس کی سات گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق دھرنوں میں شریک لوگوں کے تشدد سے سات سو سے زا ئد افراد زخمی ہوئے، دو لاکھ سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔