Tag: report

  • پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے، عالمی بینک

    پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے، عالمی بینک

    واشنگٹن : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بڑے اقتصادی مسائل میں اضافہ ہوا ہے، قلیل مدتی قرضے پاکستان کیلئے بڑا مسائلہ بن سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے، قلیل مدتی قرضوں پر انحصار ملکی معشیت کیلئے نقصان دہ ہے، قلیل مدتی قرضوں پرانحصارسےان قرضوں کی واپسی کےمسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔

    گزشتہ دوسال میں حکومت پانچ ارب اسی کروڑ ڈالر کے قلیل مدتی قرضے لئے ہیں عالمی بینک نےایک بار پھر روپےکی قدرمیں کمی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ روپے کی قدر منصوعی طور پر زیادہ رکھنا تجارت کیلئے نقصان دہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ گیارہ سال میں برآمدات میں صرف ستائیس فیصد بڑھی ہیں، پاکستان کی جی ڈی پی میں تجارت کے تناسب میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

    عالمی بینک کے مطابق پاکستان برآمدات میں اپنی مسابقت کھو رہا ہے، عالمی ایکپسورٹ میں بھی پاکستان کے حصہ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں عالمی بینک کا کہناہےکہ تجارت میں بہتری کیلئے ٹیرف کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ انفراسٹکچر ، کاغذی کارروائی کیلئے درکار وقت میں کمی کرنے کی ضرورت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نون لیگ اپنے منشور پر عمل پیرا نہ ہوسکی، رپورٹ

    نون لیگ اپنے منشور پر عمل پیرا نہ ہوسکی، رپورٹ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی حکومت کے چار سال کے جائزہ کے مطابق نون لیگ ا پنے منشور پر ہی عمل پیرا نہ ہوسکی، انتخابی منشور میں شامل نواسی اہداف میں سے تیراسی اہداف حاصل نہیں کئے گئے۔

    مقامی تھنک ٹینک پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکنامی (پرائم) کے مطابق حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں معاشی شرح نمو چھ فیصد تک لانےکا وعدہ کیا تھا جو کہ پورا نہیں ہوا، بجٹ خسارے کو کم کرکے جی ڈی پی کے چار فیصد کرنا تھا یہ ہدف بھی حاصل نہ کیا جاسکا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار برس میں ن لیگ کی کارکردگی پانچ پوائنٹس رہی، معاشی شعبے میں ن لیگ کی کارکردگی کا اسکور صرف چار اعشاریہ دو آٹھ پوائنٹس رہا جبکہ توانائی کے شعبے میں حکومت کا اسکور چار اعشاریہ سات پوائنٹس رہا۔

    تھنک ٹینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے شعبے جن میں ابتدائی طور پر بہتری آئی تھی، رواں سال ان میں بھی مسلسل ابتری دیکھنے میں آرہی ہے، ٹیکس اصلاحات کرنے میں بھی حکومت بری طرح ناکام رہی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ حکومتی کارکردگی نہیں بلکہ عالمی سطح افراط زر کم ہونا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ کاچیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کےخلاف مقدمہ درج کا حکم

    سپریم کورٹ کاچیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کےخلاف مقدمہ درج کا حکم

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی خصوصی بینچ پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔سماعت کےآغاز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نےرپورٹ پیش کی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کےآغازپرسپریم کورٹ کی جانب سےکہاگیا کہ ایف آئی اے نےظفرحجازی کو ریکارڈ ٹمپرنگ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    جسٹس عظمت سعید نےسماعت کےدوران اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ کیا آج مقدمہ درج ہوجائے۔ جس پراٹارنی جنرل نےکہاکہ ظفرحجازی پرفوجداری مقدمہ درج کرنےکی سفارش کی تھی۔

    جسٹس عظمت سعید نےکہاکہ یہ بھی سامنےآناچاہیےکس کےکہنےپرٹیمپرنگ ہوئی،جس پرچیئرمین ایس ای سی پی کے وکیل نےجواب دیا کہ ٹیمپرنگ جےآئی ٹی سے10ماہ پہلےکی ہے۔

    جسٹس اعجازالاحسن نےکہاکہ مسئلہ ریکارڈٹیمپرنگ کاہوئی ہے،جس پر اٹارنی جنرل نےجواب دیاکہ ٹیمپرنگ ہوئی تواس کی بھی تحقیقات ہوں گی۔

    سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نےچیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کےخلاف مقدمہ درج کا حکم کا دے دیا۔

    خیال رہےکہ جے آئی ٹی کےارکان جب سپریم کورٹ پہنچے تو ان کے ساتھ دو باکس بھی کمرہ عدالت میں لے جائے گئے جن پر لفظ ’ثبوت‘انگریزی میں تحریر تھا۔

    وزیراعطم میاں محمدنوازشریف کی صاحبزادی مریم نوزنے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنےپیغام میں کہاکہ شریف فیملی پرثبوت نہ دینےکےالزامات لگائےجاتےہیں،الزام لگانےوالے1960سےاب تک کےثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔


    سپریم کورٹ کا حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام ظاہر کرنے کا حکم


    دوسری جانب سپریم کورٹ نےجے آئی ٹی میں پیشی کے دوران حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام ظاہر کرنے کا حکم دے دیا۔


    پاناما عملدرآمد کیس، جنگ گروپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری


    ادھر سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جنگ گروپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

    یاد رہےکہ پاناماکیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف سمیت ان کے دونوں بیٹوں حسن وحسین نواز،بیٹی مریم نواز،اسحاق ڈار،طارق شفیع سمیت کئی اداروں کےسابق وحاضرسربراہان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

    واضح رہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی خصوصی بینچ نے پاناماکیس پیر 17جولائی تک ملتوی کردی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دو ہفتوں میں  18 افراد کراچی میں قتل: سی پی ایل سی

    دو ہفتوں میں 18 افراد کراچی میں قتل: سی پی ایل سی

    کراچی : سی پی ایل سی نے اپنی ماہانہ کارگردگی کی رپورٹ جاری کردی، فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے ماہ رواں کے دو ہفتوں میں 18 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے.

    سی پی ایل سی کی ماہانہ کارگردگی کی رپورٹ کے مندرجات کے مطابق یکم فروری سے 14 فروری تک شہر قائد میں 18 افراد کو فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر زندگی کی بازی ہار گئے.

    مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ اسٹریٹ کرائم کے خلاف متحرک

    ان دو ہفتوں میں بھتہ خوری کے2کیسز رپورٹ ہوئے ، اسٹریٹ کرائمز کا جن گذشتہ ماہ کی طرح اس ماہ میں بھی قابو میں نہیں آیا، 530موبائل فونز چھینے گئے جبکہ 574 موبائل فونز چوری ہوئے ، 80موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، جبکہ 812موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، ان ہی دو ہفتوں میں 8 گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں، جبکہ 50گاڑیاں چوری ہوئیں۔

    مزید پڑھیں:رواں سال جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی: سی پی ایل سی

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سی پی ایل سی نے اپنی کارگردگی کی رپورٹ پیش کی تھی، جس کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی تھی ، رپورٹ کے مندرجات میں درج تھا کہ سال کے پہلے 24 دنوں میں 886 شہری موبائل فون سے محروم ہوئے ہیں جبکہ اسلحے کے زور پر84 موٹرسائیکل سواروں سے ان کی سواری چھینے جانے کے واقعات رونما ہوئے.

  • سال 2016 : کھیل کے میدانوں کے یاد گارلمحات، اہم خبریں

    سال 2016 : کھیل کے میدانوں کے یاد گارلمحات، اہم خبریں

    سال 2016 اپنی تمام رونقیں اور یادگار بہاروں کے ساتھ بالآخر اختتام پذیرہو رہا ہے، اس برس پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کئی اتار چڑھاؤ سامنے آئے لیکن مجموعی طور پر یہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کافی اچھا رہا۔

    خاص طور پر یہ سال بھی گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق کے لیے بہت کامیابی کا ضامن ثابت ہوا۔ دنیا کے مختلف براعظموں سے پاکستانی کھلاڑی اچھی شہ سرخیوں کی وجہ بنتے رہے۔

    اظہرعلی نے اپنی شاندار کارکردگی سے بہت سے ریکارڈ اپنے نام کیے۔ اس کے علاوہ یہ سال محمد حفیظ اور یاسر شاہ کیلئے بھی خوش قسمت رہا۔ اسی سال پی ایس ایل نے بابراعظم، شرجیل خان اور محمد نواز سمیت کئی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھولے۔

    سال دو ہزار سولہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی بارعالمی نمبر ایک بن کر کھیل میں پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کردی۔ باکسنگ رنگ اوراسکواش کورٹ میں پاکستان کا ایک بار پھر ڈنکا بجا لیکن پاکستانی ہاکی اور فٹبال کے ستارے گردش سے باہر نہ آسکے۔ سال 2016 میں کھیل کی دنیا میں کون جیتا کون ہارا اور کس نے تاریخ رقم کی جانیے۔

    : جنوری 

    پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کی سنچری مکمل کرلی، علیم ڈارٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کی سنچری کرنے والے تیسرے امپائربن گئے، اس سے پہلے اسٹیوبکنراوررودی کٹزن یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    1

    مزید پڑھیں : علیم ڈارکی ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کی سنچری

    پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آکلینڈ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا۔ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

    2

    پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

    : فروری

    بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے جانے والے ساؤتھ ایشیئن گیمز کے خواتین سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کی تیراک لیانا کیتھرین سوان نے سونے کا تمغہ جیتا۔

    3

    مزید پڑھیں: ساؤتھ ایشیئن گیمز: پاکستان کی تیراک لیانا کیتھرین سوان نے گولڈ میڈل جیت لیا

    بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے جانے والے ساؤتھ ایشیئن گیمز میں پاکستان نے بھارت کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کرساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔

    4

    مزید پڑھیں : پاکستانی ہاکی ٹیم نے بھارت کو اسی کی سرزمین پرہراکرگولڈ میڈل جیت لیا

    دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان کی پہلے بڑے لیگ کرکٹ ایونٹ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دھواں دار بیٹنگ کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    5

    مزید پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا

    : مارچ

    واہ کینٹ میں جاری تیسری ایشین کبڈی چیمپین شپ سرکل اسٹائل کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو اکتیس کے مقابلے میں 50 پوائنٹ سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیتی۔

    6

    مزید پڑھیں: ایشیا کبڈی کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

    : جون

    عالمی شہرت یافتہ سابق باکسر محمد علی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، لیجنڈ باکسر محمد علی کلے سانس کے عارضے سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان کی تدفین ان کے آبائی شہر کینٹگی کے لوئی ویلے میں کی گئی۔

    7

    مزید پڑھیں: باکسنگ لیجنڈ باکسر محمد علی انتقال کر گئے

    یورو کپ فٹ بال کے فائنل میچ میں فیصلہ کن معرکہ آرائی کے بعد پرتگال نے فرانس کو صفر کے مقابل ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    میچ کے دونوں ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد انہیں ایک بار 15منٹ اضافی دیے گئے تاہم کوئی ٹیم گول نہ کرسکی بعدازاں انہیں مزید اضافی وقت دیا گیا جس میں پرتگال کے فارورڈر کھلاڑی ایڈر نے گول کرکے ٹیم کو فتح دلا ئی۔

    8

    مزید پڑھیں: یورو کپ 2016ء: پرتگال نے فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

    : جولائی

    لندن کے شہر لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے میزبان انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر بیس برس بعد تاریخی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 283 رن کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

    9

    مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ، 20 برس بعد پاکستان کی تاریخی فتح، انگلینڈ کو 75 رن سے شکست

    لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں لے کر پاکستان کو انگلینڈ کے فتح سے ہمکنار کرانے والے یاسر شاہ ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے۔

    آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق یاسر شاہ نے 32 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ٹاپ بھارتی بولر روی چندرن ایشون کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

    10

    مزید پڑھیں : یاسر شاہ عالمی نمبر ون بولر بن گئے 

    : اگست

     پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کا نام لارڈز کے آنر بورڈ پر درج کردیا گیا, یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی موجودگی میں ان کے نام بورڈ پردرج کیے گئے۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یاسر شاہ نے لارڈز کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔

    11

    مزید پڑھیں: مصباح الحق اور یاسر شاہ کا نام لارڈز آنر بورڈ پر درج کردیا گیا

    معروف کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کراچی میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

    %db%b1%db%b2

    مزید پڑھیں : معروف کرکٹرحنیف محمد انتقال کر گئے

    ایجیسٹن میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جشن آزادی کے موقع پر قوم کو جیت کا تحفہ دیتے ہوئے اوول کے گراؤنڈ میں انگلینڈ کو دس وکٹوں‌ سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز برابر کردی۔

    وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے اسے قوم کو تحفہ قرار دیا جبکہ عمران خان، شہریار خان اور دیگر نے بھی مبارک باد پیش کی۔

    13

    مزید پڑھیں : اوول ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں‌سے شکست دیدی

     :ستمبر

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، فاسٹ بولر دھوم دھام کے ساتھ اپنی دلہن نرجس کو بیاہ کرلے آئے۔ ان کی سہرا بندی ان کے والد نے کی۔

    مزید پڑھیں: فاسٹ بولرمحمد عامر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

    پاکستان کو ٹیسٹ میں نمبر ون پوزیشن پر آنے کا انعام مل گیا، کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سے خصوصی گرز حاصل کرلیا۔

    14

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک پروقار تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے مصباح الحق کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کا گرز پیش کیا، گرز حاصل کرنے کے بعد مصباح الحق نے یادگار فوٹو سیشن بھی کرایا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کی نمبرون پوزیشن، آئی سی سی نے کپتان مصباح الحق کو خصوصی گرز سے نوازا

    یہ شکست کا خوف تھا یا پاکستانی کراٹے ٹیم کو کمزور کرنے کی سازش کہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ کیلیے پاکستانی دستے میں شامل 14 کھلاڑیوں میں سے صرف 7 کو بھارتی ویزے جاری کیے گئے۔

    15

    بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا متعصبانہ رویہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراٹے چیمپیئن شپ، بھارت نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو آنے سے روک دیا

    پاکستان نے ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میں کلین سوئپ کردیا، کپتان سرفراز احمد کی شاندار حکمت عملی کے باعث پاکستان نے فارمیٹ کے تینوں میچ باآسانی جیتے۔

    16

    مزید پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرکلین سوئپ کرلیا

    شارجہ میں پہلا ون ڈے جیت کر پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

    17

    مزید پڑھیں : پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی

    :اکتوبر

    ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش مکمل کرلیا، 308رنز کے تعاقب میں کالی آندھی محض 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    18

    مزید پڑھیں: پاکستان کا ون ڈے سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ

    19

    پاکستان کی خواتین فٹ بال کی ٹیم میں شامل اسٹرائیکر شاہ لیلیٰ احمد زئی بلوچ ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

    کراچی میں دو دریا کے قریب پیش آنے والا حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کار الٹ گئی۔ لیلیٰ احمد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    20

    مزید پڑھیں: فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لیلیٰ بلوچ کار حادثے میں جاں بحق

    21

    دبئی میں پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار اور تاریخ ساز ڈبل اور ٹرپل سنچری اسکور کرلی۔

    وہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند کے ساتھ ڈبل اور ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کےپہلے کھلاڑی بن گئے، انہون نے 302 رنز بنائے جس کے بعد پاکستانی ٹیم نے 579 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔

    مزید پڑھیں: اظہرعلی ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

    پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ نے 17ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرتے ہوئے سعید اجمل کا 19 میچوں میں 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑدیا اور ایشیاء کے بہترین باؤلر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    22

    مزید پڑھیں: یاسر شاہ کی تیز ترین 100 وکٹیں، مخالف ٹیم 357 پر آؤٹ

    ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار سنچری بنانے پر یونس خان کو انعام مل گیا، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں یونس خان کو ٹیسٹ میچز میں دنیا کا دوسرا بہترین بلےباز قرار دے دیا،جبکہ بولرز میں یاسرشاہ نے 5 ویں پوزیشن حاصل کی۔ ،

    مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان دنیا کے دوسرے بہترین بلےبازقرار

    کوالالمپور میں ہونے والے ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آخری میچ میں پاکستان نے چین کو 4 صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

    23

    مزید پڑھیں: ایشیئن چیمپیئز ٹرافی: پاکستان نے چین کو شکست دے دی

    شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نےعمران خان کے اڑتالیس ٹیسٹ میچز میں کپتانی کا ریکارڈ توڑ دیا، اور زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کپتان بن گئے۔

    24

    مصباح پاکستان کی جانب سے انچاسویں ٹیسٹ میں کپتانی کی، اس سے قبل یہ ریکارڈ عمران خان کے پاس تھا۔

    مزید پڑھیں : مصباح نے عمران خان کے 48ٹیسٹ میں کپتانی کا ریکارڈ توڑ دیا

    25

    :نومبر

    پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر احمد مجتبیٰ نے سنگاپور میں ہونے والا مقابلہ جیت لیا، وہ فیدر ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ ون چیمپیئن شپ کی فیدر ویٹ باؤٹ کیٹیگری میں احمد مجتبیٰ کا مقابلہ سنگاپورکے بینڈکٹ اینگ سے ہوا۔

    26

    مزید پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹ : پاکستان کے ایم ایم اے فائٹراحمد مجتبیٰ ناقابل شکست

     برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے اسلام قبول کر کے اپنا نام ریاض ٹائسن محمد رکھ لیا ہے۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے نام ریاض ٹائسن محمد نے شک کو حقیقت میں بدل دیا۔ خاص طور پر رِنگ میں اترنے سے پہلے دعا کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
    27

    مصباح الحق نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی گولڈن جوبلی مکمل کرلی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ مصباح الحق پچاس میچز میں کپتانی کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے قبل مصباح نے ٹیم کے ہمراہ پچاسویں ٹیسٹ کی قیادت کرنے کا جشن مناتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔

    28

    مزید پڑھیں: مصباح الحق نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی گولڈن جوبلی مکمل کرلی

    دنیا کی بلند ترین اور قاتل برفانی چوٹیوں کو اپنے عزم و ہمت سے شکست دینے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سد پارہ موت سے شکست کھا گئے، وہ خون کے سرطان میں مبتلا تھے، وزیر اعظم نواز شریف ،عمران خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

    29

    مزید پڑھیں : عالمی شہریت یافتہ کوہ پیما حسن سد پارہ انتقال کر گئے

     آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شاہد آفریدی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔ افتتاح کے موقع پر معروف کرکٹر شاہد آفریدی بھی موجود تھے۔
    30

    مزید پڑھیں : آرمی چیف نے شاہد آفریدی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

    سیول میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں فلپائنی باکسر گیمل مگرامو کو شکست دے دی۔ باکسنگ کی دنیا کے ابھرتے ہوئےاسٹار پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جنوبی کوریا میں ورلڈ باکسنگ کونسل سلور چمپئن شپ میں فلپائنی باکسر کو دھول چٹادی اور اس طر ح انہوں نے ایک اور فتح اپنے نام کی۔
    31

    مزید پڑھیں: پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

    بنکاک میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو 17 رنز سے شکست دے کر ویمن ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 122 رنز کا ہدف دیا تھا۔
    32

    مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ویمن ایشیا کپ میں شکست دے دی

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پاکستان کے لیے سال 2016 کے لیے آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

     :دسمبر

    میلبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا سے ایک اننگ اور 18 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔

    misbah-post-2

    شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: آؤٹ آف فارم مصباح نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

     

  • یمن جنگ سے 22 لاکھ بچے متاثر،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    یمن جنگ سے 22 لاکھ بچے متاثر،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    صنعا: اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ذیلی تنظیم یونیسف نے کہا ہے کہ یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے باعث ہر 10 منٹ پر ایک یمنی بچہ دم توڑ دیتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کی جانب سے یمن میں متاثرہ بچوں سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اس وقت ملک میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں مناسب خوراک کے انتظامات نہ ہونے کے باعث ہر 10 منٹ ایک بچہ دم توڑ دیتا ہے‘‘۔

    یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن میں جنگ بندی نہ کی گئی تو بچوں کی ہلاکت میں تیزی سے اضافہ ہوسکتاہے‘ جنگ کے باعث ہی بچوں کو مناسب خوراک کے انتظامات مہیا نہیں کیے جارہے۔


    پڑھیں: ’’ یمن میں شہریوں کی ہلاکت ،امریکا کا سعودی عرب کواسلحے کی فروخت محدود کرنے کا اعلان ‘‘


    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے شہر میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں جبکہ صعدہ صوبے میں ہر 10 میں سے 8 بچے مزمن ناقص خوراک کا شکار ہیں۔

    خیال رہے یمن میں تقریبا 20 ماہ سے جاری جنگ ہے جس کے نتیجے میں اب تک 7 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 37 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: ’’ یمن میں فوجی کیمپ پرخودکش حملہ،48افرادجاں بحق ‘‘


    جنگ کے نتیجے میں تقریبا 2.6 کروڑ یمنی شہریوں کو بدترین انسانی اور طبی صورت حال کا سامنا ہے جبکہ ملک کی دو تہائی سے زیادہ آبادی بنیادی طبی دیکھ بھال سے محروم ہو چکے ہیں۔

  • ترجمان رینجرز کی 2013 سے جاری آپریشن کی رپورٹ جاری

    ترجمان رینجرز کی 2013 سے جاری آپریشن کی رپورٹ جاری

    کراچی: ترجمان رینجرز سندھ  نے کہا ہے کہ چار دسمبر دوہزار تیرہ سے اب تک رینجرز سندھ نے آٹھ سو اڑتالیس ٹارگٹ کلر زکو گرفتار کیا ہے۔

    رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’‘4 دسمبر 2013 سے اب تک ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے ہیں، رینجرز کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر اب تک سات ہزار دو سو چوبیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پڑھیں: ایم کیوایم کے مرکز سے ملک مخالف لٹریچراور اسلحہ برآمد ہوا،سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خرم

    رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ٹارگٹ کلرز میں ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے 654 ٹارگٹ کلر تھے جنہوں نے 5 ہزار 8 سو 38 افرد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے جبکہ لیاری گینگ وار کے 95 اور کالعدم تنظیم کے 99 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ اورڈی جی رینجرز نے اے آروائی نیوز کے دفتر کا دورہ کیا

    ترجمان رینجرز نے اعلامیے میں عوام سے اے آر وائی نیوز پر حملہ کرنے والے افراد کی شناخت کے حوالےسے بھی عوام سے تعاون کی اپیل کردی ہے،  ترجمان رینجرز کا کہنا تھامیڈیا ہاؤسز پرحملے کےبعد کراچی آپریشن جاری اور مزید تیز رہے گا اور ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

     

  • کراچی : رواں سال 136 بچے لاپتہ

    کراچی : رواں سال 136 بچے لاپتہ

    کراچی: سی پی ایل سی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران شہر قائد میں  بچے گمشدہ اور اغواء ہونے کے 136 مقدمات درج کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال شہر کراچی سے 136 بچوں کے اغواء یا گمشدہ ہونے کے مقدمات شہر کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 136 میں سے 111 بچے بازیاب کروائے گئے ہیں، سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے سب سے زیادہ 46 واقعات ضلع سینٹرل میں پیش آئے  ہیں۔

    جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 38، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 4، ڈسٹرکٹ ملیر کورنگی میں 1 اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 19 بچوں کی گمشدگی یا اغواء کی رپورٹس متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ سال کراچی سے 199 بچے لاپتہ ہونے کے رپورٹ درج کیے گئے تھے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال کے 25 اغواء کے مقدمات اب بھی زیر تفتیش ہیں۔


    136 children reported missing since last one… by arynews
    پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ زیادہ تر بچوں کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا ہے جبکہ  بقیہ بچوں کو بازیاب کروانے کے حوالے سے کام جاری ہے اور جلد اُن کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا۔

  • پاکستان کی 38.8 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، رپورٹ

    پاکستان کی 38.8 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزاررہی ہے جبکہ صوبوں میں سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے۔

    پاکستان میں غربت کی شرح میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آربا ہے، حکومت نے غربت سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کی اڑتیس اعشاریہ آٹھ فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔

    poverty-post-1

    صوبائی لحاظ سے غربت کی یہ شرح صوبہ بلوچستان میں سب سے زیادہ پچپن اعشاریہ تین فیصد، صوبہ سندھ میں تریپن اعشاریہ پانچ فیصد ، صوبہ خیبرپختونخواہ میں پچاس فیصد اور پنجاب میں سب سے کم صرف اڑتالیس اعشاریہ چار فیصد ہے۔

    poverty-post-2

    ایک اندازے کے مطابق تقریبا آٹھ کروڑ افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ، ہرنائی، بارکھان ،کوہستان اور زیارت غریب ترین اضلاع ہیں جبکہ اسلام آباد،لاہور، کراچی، راولپنڈی، جہلم اور اٹک امیر ترین اضلاع ہیں۔

    poverty-post-3

    موجودہ دور میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے، جس کی وجہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ، دولت کی غیر مساویانہ تقسیم، وسائل میں کمی، بےروزگاری اور بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔