Tag: report

  • اے آر وائی نیوز نے پھر بازی لے لی، بھارتی چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا

    اے آر وائی نیوز نے پھر بازی لے لی، بھارتی چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا

    دبئی : خبروں کی دنیا میں اے آر وائی نیوز نے پھر بازی لے لی،بھارتی ٹی وی چینلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
    1

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز متحدہ عرب امارات میں بھارتی ٹی وی چینلز پر بھی سبقت لے گیا ہے۔

    دبئی کے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ڈو کی رپورٹ کے مطابق اے آر وائی نیوز متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل بن گیا۔

    رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی چینلز میں اے آر وائی نیوز بڑے مارجن کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بھارتی ٹی وی چینلز اسٹار پلس اور کلرز ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی چینلز میں بھی اے آر وائی نیوز دوسرے نمبر پر ہے، اے آر وائی نیوز کا خبرنامہ پروگرام پاور پلے اور لائیو ودھ شاہد مسعود یو اے ای کے ناظرین میں بے حد مقبول ہیں۔

    ڈو کی رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل میں اے آر وائی نیوز کے ناظرین کی اوسط اکیاون فیصد ہے۔ اے آر وائی نیوز کی پہنچ ابو ظہبی ٹی وی کے مقابلے میں دگنی جبکہ دبئی کے الاولیٰ کے مقابلے میں اڑتیس فیصد ہے۔

     

  • سندھ کی تعلیمی صورتحا ل دیگر صوبوں سے بدتر قرار

    سندھ کی تعلیمی صورتحا ل دیگر صوبوں سے بدتر قرار

    کراچی: صوبہ سندھ دیگر شعبوں کی طرح تعلیم میں بھی دیگر صو بوں سے پیچھے ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی تعلیم کے شعبے میں بدترین کارگردگی کا پول کھل گیا۔

    اسی حوالے سے نجی ادارے نے ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطا بق چاروں صو بوں میں سندھ کی تعلیمی صورتحا ل کو سب سے بدتر قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں صوبہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کوشعبہ تعلیم میں بی گریڈ جبکہ صوبہ سندھ کو سی گریڈ دیا گیاہے۔

    جائزہ رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے ایک سو تیس ممبران میں سے صرف پانچ ممبر ان کے حلقوں میں سے تھوڑی بہت بہتری آئی جن میں وزیرِ اعلٰی سندھ کے انتخابی حلقے پی ایس۔29(خیرپور۔1) کوبی گریڈ ملاہے ۔

    جبکہ صوبے کے باقی تمام ممبران صوبائی اسمبلی نےبی یا سی گریڈ حاصل کرسکے، سب سے بدترین کارکردگی دکھانے والے حلقوں میں عزیز احمد جتوئی کا حلقہ پی ایس۔41 (لاڑکانہ۔ قمبر شہداد کوٹ) سامنے آیا جس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ای گریڈ ملا ۔

    دو ہزار تیرہ کے الیکشن کے بعدسے اسکولوں میں سہولیات کے حوالے سے زیادہ بہتری نہیں آئی یہی وجہ ہے کہ پچپن فیصد انتخابی حلقوں نے سی یا اس سے کم گریڈ حاصل کیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے ممبران صوبائی اسمبلی اپنے صوبے میں تعلیم کی صورتحال میں بہتری چاہتے ہیں تو چالیس اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے وہ اس کام کا آغاز
    کر سکتے ہیں۔

  • پانچ سال کے دوران پنجاب چوری اور ڈکیتی کے اعدادو شمار میں سرفہرست

    پانچ سال کے دوران پنجاب چوری اور ڈکیتی کے اعدادو شمار میں سرفہرست

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے پانچ سال کے دوران ملک بھر میں چوریوں ، ڈکیتیوں اور خود کش حملوں کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں ۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کر دہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں مجموئی طور پر ڈکیتی کے ایک لاکھ 19 ہزار 796 ، چوری کے 3 لاکھ 74 ہزار 309 جبکہ خود کش حملوں کے 165 مقدمات در ج ہوئے۔

    پنجاب گزشتہ پانچ سال کے چوری اور ڈکیتی کے اعدادو شمار میں سرفہرست ہے ۔ پنجاب میں پانچ سال کے دوران ڈکیتی کے 93 ہزار 126 جبکہ چوری کے 31 ہزار 730 مقدمات درج ہوئے ۔

    چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں پانچ سال کے دوران 21 ہزار 201 مقدمات ڈکیتی جبکہ 46 ہزار 238 مقدمات چوری کے درج ہوئے ۔

    خیبر پختونخواہ خود کش حملوں کے مقدمات میں سرفہرست ہے جہاں پانچ برس کے دوران 106 مقدمات خود کش حملوں کے درج کیئے گئے ہیں۔

  • بھارتی فوج کے افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں، رپورٹ

    بھارتی فوج کے افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں، رپورٹ

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی، بھارتی فوج کے 972 افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ۔

    بھارتی شہری کارتک مارک کوٹلا اور مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقو ق کے کارکن خرم پرویز کی تیار کردہ رپورٹ کے مطا بق گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ایک ہزار سے زائد کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل جبکہ کشمیر ی لاپتہ کیئے گئے ۔

    رپورٹ کے مطابق جرائم میں ملوث 972 افراد کے خلاف 333 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 464 بھارتی فوجی، 158 پولیس اہلکا، 189 حکومتی گن مین ملزم ٹھہرائے گئے ۔

    سنگین انسانی جرائم میں بھارتی فوج کے ایک میجر جنرل سات برگیڈیئراور اکتیس کرنلز سمیت پیر ا ملٹری فورس کے 54 سینئر آفیشلز بھی ملوث پائے گئے

    ۔رپورٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے رپوٹ کو چشم کشا قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

    چوہدری عبدالمجید کاکہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حق خود ارادیت کے علاوہ کوئی بھی حل قابل قبول نہیں ۔

    ان کاکہنا تھاکہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گیا تھا مگر اب ان قراردادوں سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کو کرنے دیا جانا چاہیئے اس کے علاوہ کسی آپشن کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

  • قصورویڈیو اسکینڈل : لاہورہائیکورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع

    قصورویڈیو اسکینڈل : لاہورہائیکورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع

    لاہور : قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی۔

    لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ملک خدا بخش ابوبکر نے موقف اختیار کیا کہ قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور چالان ماتحت عدالتوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    قصور ویڈیو اسکینڈل کے اکتیس مقدمات میں چالان مکمل کرلیا گیا ہے جن میں پچیس مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت اور چھ مقدمات عام عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں۔

    سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ قصور ویڈیو اسکینڈل میں پچیس ملزمان ملوث ہیں، جن سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔

    عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ قصور ویڈیو اسکینڈل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے کیونکہ اس واقعہ سے پورے ملک میں خوف وہراس پھیلا اور سینکڑوں بچے متاثر ہوئے۔

  • سندھ میں داعش کے نیٹ ورک میں 53 دہشت گرد شامل ہیں ،سی ٹی ڈی

    سندھ میں داعش کے نیٹ ورک میں 53 دہشت گرد شامل ہیں ،سی ٹی ڈی

    کراچی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ صفورہ کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں داعش کے نیٹ ورک کے حوالے سے رپورٹ تیار کی ہے ، جس میں 53 افراد پر مشتمل نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

    سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں داعش کے نیٹ ورک میں 53 دہشت گرد شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز عرف ثاقت داعش کا امیر ہے ۔

    عبداللہ منصوری اور اور مسری پٹھان ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں، طیب اور علی رحمن انجنیئر اور کراچی کے رہائشی ہیں۔ محمد عدنان اور محمد اصغر حیدرآباداور کوٹری کے رہائشی ہیں شاہد کھوکھر حیدرآباد اور پٹھان ون نامی دہشت گرد بلوچستان کا رہنے والا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گرد عمر عرف جلال کوو القاعدہ عرب کے دہشت گرد فنڈنگ کرتے تھے ، جبکہ عمر عرف جلال کو سعودی عرب ، کویت اور بحرین سے فنڈنگ ہوتی تھی ۔

    عمر عرف جلال پاکستانی رقم ”یورو“ کی شکل میں افغانستان بھیجتا تھا۔ سانحہ صفورہ کے بعد باقاعدہ طو ر پر داعش نیٹ ورک کا انکشاف ہوا اور پھر سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے جب ملزمان کو گرفتار کیا تو انہوں نے داعش کے اس نیٹ ورک کی نشاندہی کی اب داعش کے اس نیٹ ورک کی تلاش جاری ہے۔

  • توانائی کے شعبے میں 10کھرب روپےکی بےضابطگیوں کا انکشاف

    توانائی کے شعبے میں 10کھرب روپےکی بےضابطگیوں کا انکشاف

    اسلام آباد : توانائی کے شعبے میں تقریباً دس کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل  آف پاکستان نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ بے ضابطگیوں میں واپڈا اور وزارت پانی بجلی کی ذیلی کمپنیاں شامل ہیں۔

    آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران حکومت نے تقریباً بیس کھر ب روپے پاور سیکٹر کودیئے۔

    یہ ہی نہیں اس عرصے میں بجلی کےنرخوں میں تقریباً دو سو فیصد کا اضافہ بھی کیا گیا۔آڈیٹر جنرل کی تحقیقات کے مطابق ان مالی بے ضابطگیوں میں واپڈا، اور وزارت پانی وبجلی کی ذیلی کمپنیاں شامل ہیں۔

    آڈیٹر جنرل نے گزشتہ پانچ کے چالیس کھرب روپے غیر تصفیہ شدہ اکاؤنٹس پر بھی اعتراضات اٹھائے ہیں۔ صرف واپڈا میں ہی تین سو انہتر ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات اور ادائیگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نادہندگان کے میٹرز نکال دیئے جانے کے باوجود ان کو بجلی کی فراہمی جارہی رہتی ہے۔ نجی پاور پلانٹس اور ٹھیکیداروں سے بھی پندرہ ارب روپے کی وصولیاں نہیں کی گئیں۔

  • ٹیکس کی عدم وصولی ملکی اقتصادی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، رپورٹ

    ٹیکس کی عدم وصولی ملکی اقتصادی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں ٹیکس کی وصولی کے ناقص انتظام کے باعث ملکی معیشت کو چلانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی تنظیم رفتار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ اس کے ٹیکس وصولی کے نظام میں خرابیاں ہیں، اور ٹیکس کے اہداف مکمل کرنے کے طریقے بہتر نہ ہونے سے ملکی معاملات کو پورا کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں، یہ بات رفتار نے اپنی رپورٹ میں کہی۔

    پاکستان کی اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق سال 2014-15 کے درمیان ملکی معیشت میں  4.24 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ فی کس آمدنی 9.25 بڑھی تھی، جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی، جبکہ اس جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت قرضوں اور امداد پر انحصار کرتی ہے۔

    پاکستان کی کل مجموعی پیداوار 9.4 فیصد ہے جو کہ دنیا میں کم ترین میں سے ایک ہے، عوامی قرضے سترہ ٹریلین روپے سے تجاوز کر چکے ہیں اور اس کا تناسب سا ل 2008 سے تین فیصد سے زائد ہوگیا ہے۔

    پاکستان کی ٹیکس آمدنی کا 44 فیصد سود کی مد میں چلا جاتا ہے،  مذکورہ رپورٹ پاکستان کے ٹیکس کلچر پر الزام عائد کرتی ہے، جس میں ٹیکس وصولی کا طریقہ کار ناقص بیان کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس 68 فیصد بجلی، پانی اور اشیائے خوردونوش پر وصول کیا جا تا ہے جس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑتا ہے۔

    اس کے علاوہ ٹیکس کی عدم وصولی توانائی کے منصوبوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں موسم گرما میں 4000 میگا واٹ کی کمی کا سامنا رہتا ہے، جس کے سبب جی ڈی پی کو سالانہ 15 ارب ڈالر نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

  • چوہدری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، فاروق ستار

    چوہدری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم فوج کے ساتھ تھے اور رہے گے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے چوہدری نثار نے الطاف حسین کی تقریر کے دو تین الفاظ اٹھا کر بات کی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر پر چراغ پا ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ اس وقت کہاں تھے جب آصف زرداری فوج کو للکار رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان پر چوہدری نثار طیش میں آگئے لیکن وہ اس وقت کہاں تھے جب سابق صدر آصف زرداری فوج کو للکار رہے تھے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو معلو م ہونا چاہیئے کہ مہاجر قوم اب جاگ چکی ہے اور وہ کسی گیدڑ بھبکی میں نہیں آئے گی۔

    رابطہ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ مہاجروں کے خلاف آپریشن کرنے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کر کے دیکھ لیا جائے، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں ہوگی۔

  • پاکستان میں عیسائیوں خلاف تشدد میں اضافہ: رپورٹ

    پاکستان میں عیسائیوں خلاف تشدد میں اضافہ: رپورٹ

    اسلام آباد: اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والے گروپ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایشیا کی تیزی سےترقی کرتی ہوئی شہری آبادیوں میں اقلیتوں اور مقامی آبادیوں کو سب سے کم فوائد حاصل ہورہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شہروں کی جانب ہجرت کی شرح بڑھ جانے سے بھی ایشیائی کمیونٹیز میں تفریق اورعدم تحفظ کے احساس کو فروغ ملاہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقلیتیں اور مقامی آبادیاں شہروں کا رخ کررہی ہیں جس کی وجہ مسلح تنازعات ہیں یا اور دیہی علاقوں میں کھیتی باڑی کے شعبےمیں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ہے۔

    اقلیتوں اورمقامی آبادیوں کو شہری ترقیاتی منصوبوں کے لئے ان کی زمینوں سے بے دخل کیا جارہاہے جیسے کہ کمبوڈیا، یا سیاحوں کے لئے شہروں کو پرکشش بنانے کے لئے مخصوص علاقوں میں محدود کیا جارہاہے جیسا کہ تھائی لینڈ میں۔ مذہب کی بنیاد پر بھی ایشیائی ممالک میں اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہے جیسا کہ ویتنام کے ہو چی مو شہر میں یا پھر برما کے رہنگیا مسلم۔

    جنوبی ایشیا میں شہروں کی تیز رفتار ترقی سے کچی آبادیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت میں دلت نامی مقامی آبادی کو خطرنک اور عامیانہ کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسے صفائی ستھرائی وغیرہ۔ دلت خواتین کو کام کے دوران جنسی زیادتی جیسے سنگین مسائل کا سامنا بھی زیادہ کرنا پڑتا ہے کیونکہ معاشرے میں انکی شنوائی دیگر کی نسبت کم ہے۔

    پاکستان میں مسیحی اورشیعہ اقلیتوں کو شہری علاقوں میں مذہب کی بنا پرقتل وغارت کا نشانہ بنایا جاتارہاہے اور گزشتہ کچھ سالوں میں اس میں شدت آئی ہے۔

    محقق لاٹیمیر نے اپنی رپورٹ کے اختتام میں کہا ہے کہ مقامیوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے ہی کسی شہرکا سماجی تعلق طویل عرصے تک قائم رہ سکتا ہے۔