Tag: REPORTING

  • برفباری کے دوران رپورٹنگ خاتون کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو دیکھیں

    برفباری کے دوران رپورٹنگ خاتون کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو دیکھیں

    وسکونسن: موسم سرما کے آتے ہی مختلف ممالک میں برف باری کا آغاز ہوگیا، دلفریب نظارے  سے لطف اندوز ہونے اور اسے اپنے کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے لوگ ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی مختلف ممالک میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، امریکا کے مشرقی وسطی علاقے میں برفباری کے مناظر کو ٹیلی ویژن پر دکھانے کے لیے خاتون رپورٹر نے کیمرہ مین کے ہمراہ وسکونسن کےعلاقے کا رخ کیا۔

    موسم کی خبر دینے سے قبل خاتون صحافی اور کیمرہ مین پہلے برف باری سے لطف اندوز ہوئے اور پھر اپنے کام کا آغاز کیا، ریکارڈنگ کا آغاز ہوتے ہی خاتون رپورٹر کی آنکھ پر برف کا گولا آکر لگا جو کسی کی طرف سے پھینکا گیا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رپورٹر نے جیسے ہی موسمی حالات بتانے کے لیے مائیک تھاما اُسی دوران سامنے سے اُن کے منہ پر برف کا ایک گولا زور سے لگا جس کے بعد وہ ہنسنے لگیں۔

    نیوز چینل کے مطابق رپورٹنگ کے دوران دوپونٹ نامی رپورٹر نے ازراہ مزاق برف کا گولا خاتون رپورٹر کی جانب پھینکا اور پھر اُن سے معافی بھی طلب کی، دونوں افراد اس سے قبل ایک دوسرے پر برف پھینک رہے تھے۔

    چینل کی جانب سے فیس بک پیچ پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’خاتون رپورٹر کو کوئی چوٹ نہیں لگی البتہ انہوں نے جعلی پلکیں لگائی ہوئیں تھیں جو برف لگنے کی وجہ سے گر گئی تھیں‘۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • غلط رپورٹنگ پر پی ٹی آئی کا جیو نیوز کے خلاف پیمرا کو خط

    غلط رپورٹنگ پر پی ٹی آئی کا جیو نیوز کے خلاف پیمرا کو خط

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا گیا ہے کہ نجی چینل جیو نیوز نے رائے ونڈ جلسے کی غلط رپورٹنگ کی ، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ادارے کے خلاف سنسنی پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے پر فوری کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ میں ہونے والے جلسے میں کسی خاتون سے بدتمیزی کے واقعے کی غلط خبر نشر کرنے پر جیو نیوز کے خلاف چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ غلط رپورٹنگ کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی، جیو نیوز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    خط میں مزید کہا گیا کہ جیو نے اپنی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں حقائق کے بر عکس خواتین سے بد تمیزی کے واقعہ کا ذکر کیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جلسے کے دوران بارہا کلپ چلایا جا رہا تھا کہ کسی خاتون کے ساتھ کارکنان نے بد تمیزی کی ہے، جس خاتون کا ذکر کرتے ہوئے جیو نے کلپ چلایا اسی خاتون کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ کوئی بد تمیزی نہیں ہوئی۔

    مزید کہا گیا ہے کہ جیو نے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اور نہ ہی اس حوالے سے جیو نے معاملے کی تصدیق کے لیے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا،جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے لہٰذا جیو نیوز کے خلاف جو بھی قانونی کارروائی ہے وہ عمل میں لائی جائے۔

    مذکورہ خط پی ٹی آئی کے میڈیا آفیسر کی جانب سے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو لکھا گیا ہے۔

  • سعودیہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کیلئے تعریفی اسناد

    سعودیہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کیلئے تعریفی اسناد

    کراچی: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن 2014 کے دوران غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے پر اے آروائی نیوز کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔

    سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر کی جانے والی سینئر صحافی محمد صلاح الدین کی رپورٹنگ کو سعودی حکام نے بے حد سراہا ، اور اس کے اعتراف میں پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز میں سے اے آروائی نیوز کو غیر جانبدارانہ اور شفاف قراردیتے ہوئے اسناد سے نواز ا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن نے دنیا صحافت میں دوسری مرتبہ اے آروائی نیوز کو اس اعزاز سے نوازا ہے ، 2013 میں بھی اے آروائی نیوز کویہ تعریفی اسناد جاری کی  گئی تھیں۔

    اے آر  وائی کے رپورٹر صلاح الدین نے اس موقع پر کہاکہ یہ بات ہمارے لئے انتہائی خوشی کی باعث ہے کہ سعودی حکومت نے اے آر وائی کی کاوشوں کو سراہا،اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اے آر وائی کی حج نشریات کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا گیا۔