Tag: republic day

  • بھارت یوم جمہور نہیں یوم فتور منا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    بھارت یوم جمہور نہیں یوم فتور منا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں کرفیو ہے، بھارت یوم جمہور نہیں یوم فتور منا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو ریاستی دہشت گردی کا شکار بنایا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیریوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے سیکیولر ہونے کا دعویٰ عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکا ہے، بھارت میں نازی ازم سے متاثر فاشسٹ حکومت ہے۔ آج بھارت کے یوم جمہور پر مودی سرکار نے ظلم برپا کر رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر یکجہتی پر پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت میں پڑھا لکھا طبقہ مودی کے اقدامات کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بھارت کا ہر شہری ریاستی دہشت گردی پالیسی سے لاتعلق ہوگا۔ انتہا پسند سوچ اور امن دشمن بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار کو کشمیریوں کو جائز حق دینے کے لیے واضح مؤقف اپنانا ہوگا، کشمیر میں خواتین کا استحصال ہو رہا ہے بچے اسکول نہیں جا پا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت سے متعلق گلے شکوے کا تاثر تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کل ارکان صوبائی اسمبلی سے ملے اور سب نے اعتماد کا اظہار کیا۔ بیرون ملک سازشوں میں مصروف ٹولے کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔

  • بھارتی یومِ جمہوریہ مقبوضہ کشمیر سانحے کی یاد تازہ کردیتاہے: دفترِخارجہ

    بھارتی یومِ جمہوریہ مقبوضہ کشمیر سانحے کی یاد تازہ کردیتاہے: دفترِخارجہ

    اسلام آباد: پاکستانی دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا یومِ جمہوریہ مقبوضہ کشمیر ہونے والے پرامن مظاہرے پربھارت کے ریاستی تشدد کی یاد دلاتا ہے‘ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کشمیریوں کوحقِ رائے دہی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے مظالم کےخلاف عالمی برادری کوکردارادا کرنا ہوگا‘ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کشمیریوں کوحقِ رائے دہی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھبیس جنوری مقبوضہ کشمیرمیں بڑے سانحے کی یاددلاتا ہے‘ جب بھارتی افواج نے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔

    ترجمان نکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے سانحات کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔ بھارتی مظالم کی خلاف عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    نفیس زکریا نے پریس کانفرنس میں افغانستان کے حوالے سے کہا کہ افغان قیادت کواپنا گھردرست کرنا ہوگا۔افغانستان میں دہشت گرد عناصرموجود ہیں۔نشاندہی کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔الزام تراشی سے ناکامیاں چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • بھارتی شہریوں پر کتوں کی دہشت طاری

    بھارتی شہریوں پر کتوں کی دہشت طاری

    آج بھارت میں یومِ جمہوریہ منایا جارہا ہے اور آج اس اہم قومی دن کے موقع پر بھارتی شہری اپنے گلی محلے میں موجود ہر کتے بلی کو خوف کی نظروں سے دیکھیں گے۔

    جی ہاں ! آج 26 جنووری کو بھارت جمہوریت کا دن مناتا ہے اور اس سلسلے میں ملک بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن اب کی بار بھارتی عوام اس موقع پرخوف میں مبتلا ہیں کیوں کہ بھارتی چینل زی نیوز نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردی کے اندیشے کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی چینل زی نیوز صحافتی اقدار کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستان پر ایک بار پھر الزام تراشی کرتا رہا اور نادانستہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کرگیا۔

    زی نیوز نے دو روز قبل خبر نشر کی تھی کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ایک خطرناک تنظیم ہے اور وہ یومِ جمہوریہ پر بھارت میں دہشت گرد حملے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مذکورہ چینل نے اپنی سنسنی خیز خبر میں یہ انکشاف بھی کیا کہ آئی ایس آئی ان مقاصد کے لیے پالتو جانوروں بالخصوص کتوں کا استعمال کرسکتی ہے۔

    بھارتی چینل نے حسبِ معمول اس خبر میں اپنے اس الزام کے نہ تو کوئی ثبوت پیش کیے اورنہ ہی کوئی دلیل دی لیکن عوام میں خوف وہراس ضرور پھیلادیا جس کے سبب بھارتی عوام آج اپنے قومی دن کو منانے کے بجائے کتے بلیوں کو خوف کی نظر سے دیکھ رہے ہیں کہ کہیں یہ ’پھٹ نہ جائیں‘۔

    بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا یوم سیاہ

     دوسری جانب کشمیر کے شہری جو حقیقی دہشت گرد بھارت کے مظالم کا عرصہ دراز سے شکار ہیں آج یومِ سیاہ منارہے ہیں اور یومِ جمہوریہ منانے والابھارت کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے باوجود ان کا جمہوری حق دینے پر راضی نہیں ہے جس سے اس کی جمہوریت پسندی کا پول ساری دنیا کے سامنےکھل چکا ہے۔

    ہنسنا منع ہے 


  • امریکی صدربھارت روانہ، تاج محل دیکھنےکی آرزوپوری نہیں ہوگی

    امریکی صدربھارت روانہ، تاج محل دیکھنےکی آرزوپوری نہیں ہوگی

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما اپنی اہلیہ مشعل اوبامہ کے ہمراہ بھارت کے تین روزہ دورے کے لئے وہائٹ ہاوٗس سے روانہ ہو گئے، قلتِ وقت کے باعث اوبامہ تاج محل کے نظاروں سے لطف اندوز نہیں سکیں گے کیونکہ ان کادورہ اکبر آباد منسوخ کردیا گیا ہے۔

    امریکی صدر یومِ جمہوریہ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےہمراہ بھارتی عوام سے خطاب بھی دورے کا حصہ ہے۔

    امریکی سربراہ کے دوے کے موقعے پرہزاروں سکیورٹی اہلکارتعینات کیے گئے ہیں جبکہ سڑکوں کی بندش، جابجاریت کی بوریاں، پندرہ ہزار سکیورٹی کیمرے، کنٹرول روم، تین سوکلومیٹرنوفلائی زون سمیت دیگر بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، سکیورٹی ماہرین کے مطابق بلا شبہ بھارتی تاریخ میں سکیورٹی کے سب سے موثرترین اقدامات ہیں۔

    صدراوبامہ کے طیارے نے نئی دہلی میں لینڈ کرنا ہے لیکن شدید دھند کےباعث دارلاحکومت کے ہوائی اڈے پرجہا زوں کی آمد ورفت مو قوف کردی گئی ہے اسی لیے جے پور کے ہوائی اڈے کو اسٹینڈ با ئی کردیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی آمد تک اگر دھند نہ چھٹے تو جہاز جے پور میں لینڈ کرایاجاسکے۔