Tag: Request rejected

  • پیٹرول کی قیمت کا تعین کرنا ہمارا کام نہیں، لاہور ہائی کورٹ

    پیٹرول کی قیمت کا تعین کرنا ہمارا کام نہیں، لاہور ہائی کورٹ

    لاہور : عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیٹرول کی قیمت کا تعین کرنا ہمارا نہیں حکومت کا کام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری احمد اور مسعود گجر کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ کیا عدالت فیصلہ کرے گی پٹرول کی قیمت کیا ہونی چائیے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا حکومت کا کام ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ پٹرول کی قمیت کیا ہونی چائیے۔

    وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ اس طرح کی غیر ضروری درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں؟

    عدالت نے مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کی درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب مانگ لیا، عدالت نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر تمام فریقین کو دو ہفتوں میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

  • عمر اکمل کیلئے ایک اور پریشانی : پی سی بی نے درخواست مسترد کردی

    عمر اکمل کیلئے ایک اور پریشانی : پی سی بی نے درخواست مسترد کردی

    لاہور : عمر اکمل کی جانب سے جرمانے کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی درخواست پی سی بی نے مسترد کردی، عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں لگتا کہ انہیں مالی پریشانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر عمر اکمل پر عائد جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    پی سی بی عہدیداران کا کہنا ہے کہ عمر اکمل پہلے یکمشت جرمانہ ادا کریں پھر ری ہیپ پروگرام شروع کریں گے۔ عمر اکمل کے ٹیکس ریٹرن سے نہیں لگتا کہ انہیں کسی قسم کی مالی دشواری ہے۔

    عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو پیشی کی درخواست نہ کرنے پر پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوادیا تھا۔

    واضح رہے کہ میچ فکسنگ کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا اور عمر اکمل نے پی سی بی کو مالی حالات کی وجہ سے جرمانے کی اقساط کرنے کی درخواست دی تھی۔

    عمراکمل اب تک جرمانہ ادا نہیں کرسکے ان کی درخواست بھی مسترد ہوچکی ہے عمر اکمل اگر رواں سال کا ڈومیسٹک سیزن کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں جلد جرمانہ ادا کرکے ری ہیب پروگرام مکمل کرنا پڑے گا، ورنہ پی ایس ایل کے ڈرافٹس میں بھی واپسی مشکل ہو جائے گی۔

    خیال رہے کہ عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی ہے جو 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہے۔ نااہلی کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل جاری ہے۔ عمر اکمل اب 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔