Tag: REQUESTS

  • کینسر کی شکار اداکارہ انجلین ملک کی مداحوں سے اہم درخواست

    کینسر کی شکار اداکارہ انجلین ملک کی مداحوں سے اہم درخواست

    اداکارہ، ماڈل، پروڈیوسر و ہدایت کارہ انجلین ملک نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق تازہ اپڈیٹ دیتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    انجلین ملک ایک اداکارہ اور ہدایت کار ہیں، وہ تقریباً تین دہائیوں سے شوبز میں کام کر رہی ہیں، انہوں نے کئی سیریز میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے کئی نئے اداکاروں کو موقع دیا ہے جو اب ایک بڑے اسٹار ہیں۔

    گزشتہ ماہ کے آغاز میں اداکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا، انہوں نے ایک جیولری برانڈ لانچ کیا اور انکشاف کیا کہ وہ کینسر کی جنگ سے گزر رہی ہیں۔

    انجلین ملک 3 کیموتھراپی کرواچکی ہیں اور آج وہ اپنے علاج میں تکلیف دہ عمل سے گزر رہی ہیں جس سے متعلق انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ میں مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

    انجلین نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپتال کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے، اور مجھے آپ کی دعاؤں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

    انجلین ملک کینسر میں مبتلا، بال منڈوالیے

    انجلین ملک نے بتایا کہ کیونکہ میں اسپتال میں ایک اہم طبی عمل کے لیے تیار ہو رہی ہوں اور اسکے لیے آپ کی دعا میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

  • حکومت پاکستان کا فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ

    حکومت پاکستان کا فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ

    کیلیفورنیا : حکومت پاکستان نے فیس بک انتظامیہ سے اکاونٹس کی معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے اکاونٹس کے ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے درخواست دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے امریکہ اور بھارت خفیہ آئی ڈیز کی معلومات مانگنے والے ممالک میں سر فہرست ہیں ۔

      جولائی سے دسمبر 2015 6  ماہ  کے دوران پاکستان کی جانب سے 706 اکاونٹس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس بک کی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ معلوماتی تبادلے کی حد کو مزید بڑھایا جائے۔

    PAKISTAN FACEBOOK

    سرکار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ صارف کے آئی پی ایڈریس، سمیت آئی ڈی کی تفصیلات اور ہونے والی پوسٹنگ تک رسائی دی جائے۔

    واضح رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  دنیا بھر سے صارفین کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہے ۔تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک انتظامیہ کی جانب سےواضح کیا گیا ہے بڑھتی ہوئی عالمی درخواستوں کی پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صارف کی معلومات کا تبادلے کا حتمی فیصلہ اتنظامیہ کی جانب سے کیا جائیگا۔