Tag: rescue 1122

  • ڈوبنے والے کو بچانے کیلیے سامنے سے نہ جائیں بلکہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!

    ڈوبنے والے کو بچانے کیلیے سامنے سے نہ جائیں بلکہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!

    پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعات ایک سنگین عالمی مسئلہ بن چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں جو عالمی شرح اموات کا 8فیصد ہے۔

    اس قسم کے واقعات کیوں اور کیسے رونما ہوتے ہیں؟ اس حوالے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ریسکیو ایمرجنسی سروسز پنجاب 1122 کے عہدیدار ڈاکٹر رضوان نصیر نے ناظرین کو کچھ احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم نے پنجاب میں ریسکیو 1122 سروس کی بنیاد سال 2022 میں رکھی تھی، اس سے پہلے پاکستان میں بہت سے ایسے واقعات ہوئے تھے جس میں ڈوبنے والوں کی لاشیں بھی نہیں ملا کرتی تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈوبنے کے زیادہ تر واقعات دیہی علاقوں میں ہوتے ہیں، جس کی وجہ سوئمنگ کا نہ آنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر ہمیشہ زور دیتا ہوں کہ اس طرح کی قدرتی آفات آنے پر ہر شہری کی باقاعدہ ٹریننگ ہونی چاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ جب کسی ڈوبنے والے کو بچانے جائیں تو اس کے سامنے سے ہرگز نہ جائیں بلکہ ایک سائیڈ سے اسے کوئی سہارا یا لائف جیکٹ پھینکیں ورنہ وہ آپ کو بھی پکڑ کر کھینچ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے 25 جولائی 2021 کو جب ’پانی میں ڈوبنے سے بچاؤ‘ کا عالمی دن یا ’ورلڈ ڈراؤننگ پریوینشن ڈے‘ قرار دیا تھا تو اس کا مقصد لوگوں کو ڈوبنے کے المناک اثرات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پانی میں ڈوبنے سے ہونے والی لاکھوں اموات کی روک تھام پر توجہ دینا بھی تھا۔

  • پہاڑی وادیوں اور تند و تیز دریاؤں میں 1122 نے سال 2024 کیسے گزارا؟

    پہاڑی وادیوں اور تند و تیز دریاؤں میں 1122 نے سال 2024 کیسے گزارا؟

    پشاور: خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو 1122 نے 2024 میں صوبے بھر میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد سروسز دیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے جاں باز سال 2024 میں بھی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش رہے، ریسکیو خیبرپختونخوا کے فلڈ آپریشنل جوانوں نے کہیں پہاڑی وادیوں میں لوگوں کو مدد فراہم کی تو کہیں منہ زور دریاؤں کی بے رحم موجوں میں جان کی بازی لگا کر ڈولنے والوں کو ریسکیو کیا۔

    خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو 1122 نے 2024 صوبے بھر میں دو لاکھ 30 ہزار سے زائد سروسز فراہم کیں، جن میں 50 ہزار سے زائد مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ 21 ہزار ٹریفک حادثات اور 4 ہزار سے زائد آگ لگنے کے واقعات پر ریسکیو ٹیموں نے فرائض کی ادائیگی میں حصہ لیا۔

    ترجمان بلال فیضی کے مطابق سال 2024 میں ریسکیو خیبرپختونخوا کے 110 اسٹیشنز سے صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں نہ صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں، بلکہ صوبے کے سیاحتی مقامات پر بھی ریسکیو کے فائر فائٹرز کی ٹیموں نے اپنی پیش وارانہ خدمات انجام دیں۔

  • گدھا گاڑی پر لے جایا جانے والا مریض راستے میں دم توڑ گیا

    گدھا گاڑی پر لے جایا جانے والا مریض راستے میں دم توڑ گیا

    لاہور : بار بار رابطوں کے باوجود ایمبولینس ایک گھنٹے تک نہ پہنچ سکی، گدھا گاڑی پر اسپتال لے جایا جانے والا مریض راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر بروقت ایمبولینس نہ پہنچنے پر شاہدرہ کا نوجوان اسپتال نہ پہنچ سکا اور جان کی بازی ہار گیا۔

    لاہور کے علاقے شاہدرہ کے ایک بیمار نوجوان کی حالت گھر میں خراب ہوگئی جس کو فوری طور پر اسپتال لے جانے کیلئے اہل خانہ نے ایمبولینس سروس سے رابطہ کیا۔

    اس حوالے سے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایمبولینس ایک گھنٹے تک نہ پہنچی تو گدھا گاڑی پر مریض کو اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔

    لواحقین کے مطابق بروقت اسپتال منتقلی نہ ہونے کے باعث مریض نے اسپتال پہچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ دیا۔

    واقعے کے بعد ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے، اگر عملےکی کوئی کوتاہی سامنے آئی تو اس کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

  • افغانستان زلزلہ: پاک افغان سرحد پر ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں

    افغانستان زلزلہ: پاک افغان سرحد پر ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں

    لاہور: پاک افغان سرحد پر ریسکیو 1122 کی افغانستان میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شدید زخمیوں کو ایمبولینسز میں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 نے صوبائی حکومت کے احکامات پر پاک افغان بارڈرز پر اہلکار تعینات کردیے ہیں اور افغانستان میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا ہے کہ انگور اڈہ بارڈر پر آنے والے 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، ریسکیو نے زخمیوں کو شولم اسپتال وانا منتقل کردیا۔

    ڈاکٹر خطیر کے مطابق ریسکیو 1122 نے ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے ہمراہ 3 ایمبولینسز خوست روانہ کیں، شدید زخمیوں کو ایمبولینسز میں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ 22 جون کی رات 6.1 شدت کے زلزلے نے افغان صوبے پکتیکا میں تباہی مچا دی تھی، زلزلے میں اب تک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

  • سندھ میں ریسکیو 1122 طرز کی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں ریسکیو 1122 طرز کی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ کے 6 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ریسکیو 1122 طرز کی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو سروس فائر فائٹنگ، ایمبولینس ، اربن سرچ اینڈ ریسکیو پر مشتمل ہوگی، ایمبولینس سروس امن فاؤنڈیشن، فائر فائٹنگ آپریشنز کے ایم سی کے ذریعے ہوگی۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت ہوں گے، سروسز کے لیے یونیفائیڈ کال سینٹر ہوگا، تینوں سروسز مربوط ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، کراچی کے دو اور دیگر ڈویژن کے لیے ایک، ایک ٹیم ہوگی، اربن ریسکیو کی ٹیم عالمی معیار کے مطابق 60 سے 62 افراد پر مشتمل ہوگی۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے 6 اسٹیشنز بنائے جائیں گے، ساحل سے ملحقہ دو اسٹیشنز پر تیراکوں کی ٹیمیں بھی ہوں گی، ساحلوں سے ملحقہ ٹیمیں ڈوبنے کے واقعے کی صورت میں آپریشنز کریں گی۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ منصوبہ کے خدوخال عالمی کنسلٹنٹ کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں، منصوبے کا پی سی ون محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومت سے منظوری کے بعد منصوبہ ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے شروع کیا جائے گا، منظوری کے بعد ایک سے ڈیڑھ برس میں یونیفائیڈ ریسکیو سروس شروع کردی جائے گی۔

  • ریسکیو 1122 اور کراچی کی بہادریار جنگ سوسائٹی بھی نیب کے ریڈار پر آگئی

    ریسکیو 1122 اور کراچی کی بہادریار جنگ سوسائٹی بھی نیب کے ریڈار پر آگئی

    کراچی/لاہور : ریسکیو 1122 اور کراچی کی بہادر یار جنگ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کا انکشاف کا معاملہ سامنے آگیا، نیب نے حکام کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی بدعنوانی کے باعث بہادر یار جنگ سوسائٹی کراچی اور ریسکیو 1122 بھی نیب کے ریڈار پر آگئی ہے، نیب نے دونوں اداروں کے خلاف تحقیقات کی تیاری شروع کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہنگامی خدمات انجام دینے ادارے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو میں مشینری، گاڑیوں کی خریداری اور دیگر معاملات میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

    قومی احتساب بیورو نے ریسکیو ادارے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈی جی ریسیکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے ریسکیو ادارے میں میگا کرپشن کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط ارسال کیا اور احمد میڈیکس کمپنی کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    دوسری جانب نیب حکام کی جانب کراچی کی مہنگی ترین سوسائٹی بہادر یار جنگ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عہدیدار کو طلب کرلیا ہے۔

    نیب ذرایع کے مطابق جس پر بھی کرپشن ثابت ہوئی، اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی

  • پنجاب میں دھند : ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اسپتال منتقل

    پنجاب میں دھند : ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اسپتال منتقل

    لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند کا راج برقرار ہے، ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کے کئی سیکشنز گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیئے گئے۔

    گزشتہ24گھنٹوں کے دوران دھند اور دیگر وجوہات کی بنا پر پنجاب کے مختلف شہروں میں حادثات کی اطلاعات ہیں، ریسکیو 1122کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ24گھنٹوں میں805ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔

    جس میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ925افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، زخمیوں میں سے556 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات لاہور میں ہوئے جہاں189روڈ ایکسیڈنٹ میں198افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، اس کے بعد فیصل آباد میں86 حادثات میں98جبکہ ملتان میں60 ٹریفک حادثات میں 56 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ترجمان موٹروے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹروے پرسفر سے قبل موٹروے ایپلی کیشن ایف ایم95ریڈیو اور ہیلپ لائن130سے مدد لیں۔

    ذرائع کے مطابق چیچہ وطنی ،میاں چنوں، خانیوال ،ملتان، لودھراں، مسافرخانہ ، بہاولپور، احمد پور شرقیہ میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ہے جبکہ ملتان خانیوال موٹروے دھند کی وجہ سے بند ہے۔

  • پنجاب میں موٹرسائیکل ایمبولینس چلے گی

    پنجاب میں موٹرسائیکل ایمبولینس چلے گی

    لاہور: حکومتِ پنجاب ریسکیو 1122 کی پہنچ گنجان آباد علاقوں میں یقینی بنانے کے لیے پانچ شہروں میں موٹر سائیکل ایمبولینسیں چلائے گی، یہ تجربہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا، فیصل آباد، لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں پچاس پچاس موٹر سائیکل ایمبولینسز دی جائیں گی۔ وزیرِ اعلی پنجاب نے ریسکیو1122 کی سمری منظور کر لی۔

    اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ جن تنگ گلیوں اور علاقوں تک ایمبولینسز نہیں پہنچ سکتیں وہاں موٹر سائیکل ایمبولینسیں کام آئیں گی اور مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بیک اپ پر موجود ایمبولینس تک پہنچائیں گی۔

    دو تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار ہر موٹر سائیکل ایمبولینس پر ابتدائی طبی امداد کے لئے موجود رہیں گے۔ موٹر سائیکل ایمبولینسوں کے اس منصوبے کا آئیڈیا برطانیہ، ترکی اور جاپان میں کامیابی سے چلتی موٹر سائیکل ایمبولینسوں کے ماڈلز سے لیا گیا ہے۔

    >

  • راولپنڈی میں گھرمیں آتشزدگی،7 افراد جاں بحق

    راولپنڈی میں گھرمیں آتشزدگی،7 افراد جاں بحق

    راولپنڈی: شہرکے پوش علاقے میں گھرمیں آگ لگنے سے اہک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے، ہلاک شدگان میاں بیوی، چاربیٹے اورایک بیٹی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق چکلالہ اسکیم تھری میں گراؤنڈ فلور پرایک گھرمیں آگ لگی جو بالائی منزل پرپھیل گئی جہاں بدقسمت خاندان رہائشی پذیرتھا۔

    آگ بدھ کے روز الصبح پانچ بجے لگی اورذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ عملے کی جانب سے آگ بجھانے میں غفلت برتی گئی۔

    بعد ازاں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی گاڑیاں موقع پرپہنچی اورحادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹراسپتال منقتل کی۔

    ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق آگ تیزی سے پھیلنے کی وجہ گھرمیں لکڑی کا آرائشی کام تھا، آگ لگنے کی بنیادی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

    دوسری جانب جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک قریبی رشتے دار کی جانب سے گھرکو نظرِ آتش کئے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

  • ویہاڑی: بس اورٹرک میں تصادم، 2 جاں بحق 4 زخمی

    ویہاڑی: بس اورٹرک میں تصادم، 2 جاں بحق 4 زخمی

    ویہاڑی: کنڈور کے علاقے میں ہائی وے پرٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ ملتان روڈ پر ویہاڑی سے 12 کلومیٹر دورکنڈور کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک تیزرفتاربس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا۔

    تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جن کی عمریں 20 اور 22 سال بتائی گئیں موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ 4افراد اس سانحے میں زخمی ہوئے ہیں۔

    زخمی افراد کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ اسپتال ویہاڑی منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ بس اور ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے اورواقعے کی ابتدائی تفتیش جاری ہے۔