Tag: rescue efforts

  • دادواورجھل مگسی میں ریسکیو آپریشن، پاک فوج نے مثال قائم کردی

    دادواورجھل مگسی میں ریسکیو آپریشن، پاک فوج نے مثال قائم کردی

    دادو: پاک فوج نے جھل مگسی میں ہندو فیملیز کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرکے مثال قائم کردی کہ پاکستان میں بلارنگ و نسل و مذہب تمام شہری برابرہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا دادواورجھل مگسی میں ریلیف اورریسکیو آپریشن جاری ہے ، پاک فوج اور بحریہ کی ٹیمیں متاثرین کومحفوظ مقامات پرمنتقل کررہی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں آرمی،نیوی میڈیکل،انجینئرنگ ٹیمیں سول انتظامیہ کی معاونت کررہی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار افراد کو کھانا فراہم کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق جھل مگسی اورگندھاوا کی مرکزی کالونیزکارابطہ بحال کرکے پارسی بریج ہرطرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ کوسٹل ہائی وے سے رابطے بحال کردیئے گئے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ جھل مگسی کی ہندو فیملیز 8 گھنٹے آپریشن کے بعد محفوظ مقامات پرمنتقل کیا ، این 65 بی بی نانی برج اور پنجرہ برج زیادہ پانی کی وجہ سےبلاک ہیں ، مرکزی گیس ٹرانسمیشن لائن بی بی نانی برج کے قریب متاثر ہے اور کوئٹہ تا جیکب آباد، گوادر تا کراچی اور سبی سے کوہلو تک شاہراہیں بدستور بند ہیں۔

    پاکستان میں بلارنگ و نسل و مذہب تمام شہری برابرہیں، جھل مگسی میں ہندو فیملیز کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پرمنتقلی اس کی مثال ہے۔

  • ہنگری کے دریائے ڈینیوب میں ڈوبنے والے جنوی کوریائی سیاحوں کی تلاش جاری

    ہنگری کے دریائے ڈینیوب میں ڈوبنے والے جنوی کوریائی سیاحوں کی تلاش جاری

    بداپسٹ : ہنگری کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دریا کے بہاﺅ کی سمت میں پچاس کلومیٹر تک لاپتہ افراد کی نعشوں کو تلاش کرنے کا پلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں سے گزرنے والے دریائے ڈینیوب میں ڈوبنے والے جنوبی کوریائی سیاحوں کی تلاش کے علاقے کو وسیع کر دیا گیا ہے۔

    میڈیا پورٹس کے مطابق پانچ روز قبل خراب موسم میں سیاحتی کشتی کی حادثے میں صرف سات افراد زندہ بچ سکے تھے اور سات نعشوں کو تلاش کیا گیا تھا، کشتی پر تیس جنوبی کوریائی سیاح، تین گائیڈز اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہنگری کی وزارت داخلہ کے مطابق دریائی پانی شدید گدلا ہے اور اس باعث نعشوں کی تلاش میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ حکام نے بڈاپسٹ سے دریا کے بہا ﺅکی سمت پچاس کلومیٹر تک لاپتہ افراد کی نعشوں کو تلاش کرنے کا پلان کیا ہے۔