Tag: rescue operation

  • سانحہ سندر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، ڈی سی او لاہور

    سانحہ سندر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، ڈی سی او لاہور

    لاہور : ڈی سی او لاہور محمد عثمان نے کہا ہے کہ سانحہ سندر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے،سانحہ میں پینتالیس افراد جاں بحق جبکہ ایک سو تین افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں ہونے والے حادثے میں‌ زندگی کی امیدیں دم توڑ گئیں ۔

    سانحہ سندر ریسکیو آپریشن ایک سو اکتیس گھنٹے بعد مکمل کرلیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈی سی او لاہور محمد عثمان نے ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کااعلان کردیا۔

    ڈی سی او نے کہا کہ سندرآپریشن اپنی نوعیت کا بڑاآپریشن تھا،جس میں سترہ ہزار ٹن سے زائد ملبے کو ہٹایا گیا ۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سانحے میں ملوث ذمہ داروں کوہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔

    اس موقع پر ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانا ریسیکو ڈبل ون ڈبل ٹو کی بڑی کامیابی ہے۔

    واضح رہے کہ فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کے لئے امدادی کارروائیاں چھ روز جاری رہیں، جائے وقوعہ پر پاک فوج، ریسکیو 1122 ، بحریہ ٹاؤن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف رہیں اور بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹایا گیا۔

    شناخت نہ ہونے والی لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد واضح ہو جائے گا کہ ان کا تعلق کس خاندان سے تھا جبکہ لاپتہ افراد کا بھی تعین کیا جا سکے گا۔

  • سیالکوٹ میں چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

    سیالکوٹ میں چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

    سیالکوٹ: شہر کے نواحی علاقے ملکے کلاں میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اوربیٹی ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    امدادی کاروائی کے دوران ایک محلے دار بھی ملبے سے لاشیں نکالتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال پہنچ گیا۔

    امدادی کاروائیں میں مصروف ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گھر کی ایک چھت کو مرمت کرنے کیلئے اس کی مٹی جب دوسری چھت پرڈالی گئی تو وزن زیادہ ہونے کے باعث چھت گرگئی جس سے ماں کوثر بتول اور ڈیڑھ سالہ بیٹی گڑیا موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ صائمہ بتول شدید زخمی ہوگئی۔

    گورنمنٹ علامہ اقبال اسپتال میں حادثے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • گوجرانوالہ: چھناواں ٹرین حادثہ، ریسکیوآپریشن تیسرے روز بھی جاری

    گوجرانوالہ: چھناواں ٹرین حادثہ، ریسکیوآپریشن تیسرے روز بھی جاری

    گوجرانوالہ : چھناواں ٹرین حادثے کے بعد امدادی کام اب بھی جاری ہیں، نہر میں گرنے والی دوبوگیوں کو نکال لیا گیا ہے، ٹرین حادثے میں اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    چھناواں ٹرین حادثہ میں ریسکیوآپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، پاک فوج اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں، پاک فوج اور ریسکیواہلکار ٹرین کی بوگیوں اور انجن کو بڑی کرینوں کی مدد سے نہر سے نکالنے کے لیے اپریشن کر رہے ہیں، گذشتہ روز تمام لاشوں کو نہر سے نکال لیا گیا تھا، نہر میں گرنے والی دو بوگیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ انجن اور ایک بوگی کو نکالنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ ریلوے کے ملازمین نے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ٹرین حادثہ میں زخمیوں سے سی ایم ایچ گوجرانوالہ سرجیکل وارڈ میں ملاقات کی، شہباز شریف کو ٹرین حادثہ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ جمعرات کو پنوعاقل سے کھاریاں جانے والی ٹرین گوجرانوالہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی، ٹرین میں پاک فوج کے دو سوجوان سوار تھے۔

  • پاک فوج کی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع

    پاک فوج کی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع

    پشاور: پاک فوج کی ريسکيو ٹيميں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاررائيوں ميں مصروف ہيں، پخا غلام کی مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئےکھول دی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ فوج نے پشاور، چارسدہ اوردیگرمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ہیں۔

    گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش میں لگ بھگ 45 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کی 20 سے زائد امدادی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کی مددکررہی ہیں،فوج کےدستےپشاورکےنواحی علاقےپخاغلام میں بھی ریسکیوآپریشن کررہے ہیں فوج کےجوان ہیوی مشیری سے راستوں اوردیگرجگہوں سے رکاوٹیں دور کررہے ہیں اورمرکزی شاہراہ کھول دی گئی ہے۔

    محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ پشاور میں سائیکلون کے سبب ہونے والی بارشوں کا سلسلہ اب تھم چکا ہے۔ محکمے نے یہ بھی کہا کہ ایک دم پیش آنے والی ارضیاتی تبدیلیوں کی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی۔

  • کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا

    کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا

    کراچی: سائٹ میں لگی فیکٹری میں لگی آگ چوبیس گھنٹے بعد بجھا دی گئی جبکہ لیاقت آباد کےمکان میں لگنے والی آگ میں پھنسے افراد دھوئیں کے باعث بے ہوش ہوگئے۔

    جمعہ کی شام سائٹ ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ دوسرے روز بھی انتظامیہ کیلئے سر کادرد بنی رہی شہر بھر سے طلب کی گئی فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرتو قابو پالیا مگر کولنگ کا عمل طویل ترہوگیا۔

    آتشزدگی کی وجہ سے فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جبکہ فیکٹری میں موجود متعدد افراد کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا اوراس تمام جدوجہد کے دوران ایک فائر فائٹر جھلس کرزخمی بھی ہوا۔

    دوسری جانب ہفتے کی صبح کراچی کے ہی ایک گنجان آباد علاقےلیاقت آباد سی ایریا کی رہائشی عمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث عمارت میں دھواں بھرگیا، نتیجتاً خواتین اوربچوں سمیت 4 افراد کی حالت غیرہوگئ فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پالیا۔

  • سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

    سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

     چینیوٹ: پاکستان نیوی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن تیزی سے جاری ہے۔ اے آر وائی کی نشاندہی پر پاک فوج کے جوان چینیوٹ میں محصور لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ ہوئے۔ پاک فوج اور پاک بحریہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کےمطابق ریسکیو ٹیمیں کھنہ پل کے علاقے میں پہنچ گئی ہیں ۔ جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا جا رہا ہے ۔پاک بحریہ کے جوان برساتی نالوں میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے نکال رہے ہیں ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی سرچ اینڈ ریسیکیو ٹیمیں ضروری سازوسامان سے لیس ہیں۔اور ماہر غوطہ خور بھی ریسکیو ٹیموں کا حصہ ہیں، سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔