Tag: Rescue work

  • کراچی میں بارش ، پاک فوج کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ  ریسکیو کے کاموں میں مصروف

    کراچی میں بارش ، پاک فوج کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو کے کاموں میں مصروف

    راولپنڈی : شہر قائد میں بارش کے بعد پاک فوج کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں اور پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام بھی جاری ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ، مختلف علاقوں میں نالے ابل پڑے تھے اورگندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی تھیں۔

    بعد ازاں این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی13ریلیف اینڈریسكیوٹیمیں نکاسی کیلئےمتحرک ہیں، سرجانی ٹاؤن میں ایک گھنٹے میں170ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سرجانی ٹاؤن کےاطراف پانی کے تیز بہاؤ سے حب کینال میں شگاف پڑگیا۔

    صورتحال پرقابوکیلئےپاک آرمی کےجوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، احتیاطی تدابیراپناتےہوئےحب کینال کےگیٹ بھی بندکردئیےگئے ہیں اور انجینئرزکی ٹیم نے حب کینال کی مرمت کا آغازکردیا ہے۔

  • فرانس: تباہ شدہ طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع

    فرانس: تباہ شدہ طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع

    فرانس: گذشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، ملبے کی تلاش کا کام خراب موسم کے باعث روک دیا گیا تھا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد فرانس اور اسپین میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، فرانس کے صدرفرانسوا اولاند، جرمنی کی چانسلراینجیلا مرکل اور اسپین کے وزیراعظم آج جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔

    فرانسیسی حکام کا ملبہ پہاڑی سلسلے پر بکھرنے کے وجہ سے لاشوں کی تلاش میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

    تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے، جس سے حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد ملے گی۔

    یاد رہے کہ جرمنی کا طیارہ کل فرانس میں گرکرتباہ ہوگیا تھا، جس میں ڈیڑھ سوافراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس میں 16 بچے بھی شامل ہیں، جرمن وِنگز کی یہ پرواز اسپین کے شہر بارسلونا سے جرمنی کے شہر ڈوزلڈورف جا رہی تھی۔