Tag: rescues

  • چین: سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ریسکیو کرنے کی حیران کن ویڈیو وائرل

    چین: سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ریسکیو کرنے کی حیران کن ویڈیو وائرل

    چین کے شہر گوانگ ژی میں سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    جنوبی چین میں گزشتہ دو دنوں کے دوران یونان، گوئی ژو ، گوانگ ژی، اور حائنان  میں 13 مرکزی دریا طوفان کی زد میں آئے اور ان کی پانی کی سطح انتباہی سطح سے تجاوز کر گئی۔

    چین کی سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق چین  میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب  سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 68 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق مقامی اور صوبائی سطح پر ہزاروں امدادی کارکن ملبہ ہٹانے، سڑکوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کا کام انجام دینے کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    تاہم اسی سیلاب کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جہاں چین کے سیلاب زدہ علاقے گوانگ ژی میں ایک نوجوان کو ڈرامائی طور پر بچا لیا گیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    چینی میڈیا کے مطابق ایک ہیوی لفٹر ڈرون نے تیز پانی میں گھری چھت پر پھنسے ایک شخص کو تقریباً ایک منٹ کے اندر ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچادیا۔

    چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین حالیہ دنوں میں تباہ کن سیلاب سے لوگوں کو بچانے کے لیے تکنیکی طور پر جدید آلات کا استعمال کر رہا ہے، نوجوان لڑکے کو ریسکیو کرنے کے ایک ایسے ڈرون کا استعمال کیا گیا جو تقریباً سو کلو وزن اٹھاسکتا ہے۔

    نوجوان کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

  • نوجوان نے 5 فٹ طویل کوبرا کیسے پکڑا؟ ویڈیو وائرل

    نوجوان نے 5 فٹ طویل کوبرا کیسے پکڑا؟ ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی یاست تلنگانہ کے ایک گاؤں میں 5 فٹ طویل کوبرا نے سب کو خوفزدہ کردیا، ایسے میں ایک نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نظام آباد کے ایک گاؤں میں کھیت کے قریب 5 فٹ لمبا کوبرا سانپ دکھائی دیا، کسانوں نے 2 روز تک اسے وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

    بعد ازاں گاؤں والوں نے اسنیک ریسکیو سوسائٹی کو اس کی اطلاع دی گئی۔

    تاہم اس سے قبل ہی گاؤں کے ایک نوجوان نے چالاکی سے سانپ کو پکڑ لیا اور بعد ازاں اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔

    اس موقع پر نوجوان کی ویڈیو بھی بنا لی گئی جو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے، لوگ نوجوان کی بہادری اور ہمت کی تعریف کر رہے ہیں۔

  • خاتون بس ڈرائیور نے شدید سردی میں کمسن بچے کو بچا لیا۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    خاتون بس ڈرائیور نے شدید سردی میں کمسن بچے کو بچا لیا۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    واشنگٹن : بس ڈرائیور خاتون نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ہائی وے پر گھومنے والے کمسن بچے کو دیکھ بئچ سڑک پر گاڑی روکی اور اسے حفاظتی تحویل دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں بس ڈرائیور کی ملازمت کرنے والی بزرگ خاتون کو دوران سفر اس وقت انوکھی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ہائی اسپیڈ ہائی وے کمسن بچے کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون بس ڈرائیور یہ منظر دیکھ کر حیران ہوگئیں اور بیچ سڑک پر بس روک دی، بزرگ خاتون نے انسانی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے سخت سردی میں بس سے اتری اور بچے اٹھاکر بس میں لے آئی۔


    خاتون ڈرائیور بچے کو بس میں لائیں تو بس میں سوار ایک مسافر رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جیکٹ سے بچے کو ڈھپنا اور بزرگ خاتون نے فوری طور پر پولیس اور ریسکیو عملے کو واقعے کی اطلاع دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملواکی پولیس اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو ایک سالہ بچہ خاتون ڈرائیور کی گود میں سو رہا تھا، خاتون نے بچے کو بحفاظت پولیس کی تحویل میں دے دیا جسے وہ اپنے ساتھ لے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچہ کب سے اکیلا باہر گھوم رہا تھا کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کی ماں نفسیاتی مسائل کا شکار ہے جس کے باعث اس نے بچے کو باہر چھوڑ دیا تھا تاہم پولیس بعد میں بچے کو اس کے والد کے حوالے کردیا۔

  • پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ  پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا، ،الیگزینڈرگوف 20 ہزار650 فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا ہوئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے پائلٹس نے شمالی علاقہ جات میں لتوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیماء کو بچالیا۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی کوہ پیماء الیگزینڈر گوکوف شمالی علاقہ جات کے بیاؤف گلیشئر کی لتوک چوٹی پر 20 ہزار 650  فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا ہوئے تھے اور ان کے پاس 3دن قبل کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوگیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ ایوی ایشن کے پائلٹس نے 26 سے 30جولائی تک سات بار کوہ پیماء کو نکالنے کیلئے کوششیں کیں تاہم شدید موسمی حالات ، اور بلندی کے باعث کوہ پیماء کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بار بار کی کوششوں کے بعد بالاخر پاک فوج کے پائلٹس کو کامیابی ملی اور روسی کوہ پیماء کوچوٹی سے نکال کر سی ایم ایچ اسکردومنتقل کردیا گیا۔

    پاک فوج کا بیاؤف گلئشیر کا ریسکیو آپریشن کسی بلند ترین مقام پر کیا گیا پہلا ریسکیو آپریشن ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل کینیڈین کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کرنے کے دوران اونچائی سے گر کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔