Tag: reserve

  • ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالرز کی کمی

    ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالرز کی کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے  مطابق ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری یکم نومبر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں اور  دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی۔ قومی بینک دولت پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 14ارب 18 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

    اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 4.8 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر7.77ارب ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.40 ڈالر تک پہنچ گئے۔

    مزید پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

    قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے چار اکتوبر کو  اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 28 ستمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچے۔

    اسٹیٹ بینک کے پاس 62 کروڑ ڈالر کے ذخائر تھے جو کم ہوکر 8 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچے جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 6 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

    یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 8 ستمبر کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضو اور دیگر ادائیگیوں کے بعد ملکی ذخائر 29.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 9 ارب 3 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے، گزشتہ رپورٹ میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد ذخائر 6 ارب 48 کروڑ ہوگئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ہی مہنگائی میں اضافہ

    یہ بھی یاد رہے کہ  حکومت پاکستان کو ملکی معیشت میں بہتری کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے کیونکہ رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر تک پہنچنےکا خدشہ ہے۔

  • احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کا اکاؤنٹ  جزوی طور پر بحال کردیا

    احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کا اکاؤنٹ جزوی طور پر بحال کردیا

    اسلام آباد :احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کا اکاؤنٹ جزوی طور پر بحال کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ اکاؤنٹ کی بحالی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی ، اسحاق ڈارکےوکیل کا کہنا تھا کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، ادارے میں سیکڑوں بچے زیرکفالت ہیں، جب سے یہ کیس بنا ہے، اکاؤنٹ غیر فعال ہوگئے ہیں۔

    اسحاق ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہجویری فاؤنڈیشن پانچ سے چھ کروڑ روپے مختلف اسپتالوں کو ڈائیلاسز کیلئے دے رہا ہے اور ہجویری فاؤنڈیشن ہی ٹرسٹ کو بھی فنڈز دے رہا ہے۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہجویری ٹرسٹ میں یتیم بچے ہیں، ادارہ اچھےمقصد کیلئے بنا مگرغلط استعمال کیا جارہا ہے۔

    اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ ٹرسٹ کا پیسہ کوئی غلط استعمال کیسے کرسکتا ہے؟ تین سال کے اخراجات کی دستاویزات جمع کرادی ہیں۔

    احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ہجویری ٹرسٹ کےاکاؤنٹس جزوی طور پر بحال کردیئے اور کہا کہ جویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے ویلفیئر کے منصوبوں پررقم خرچ کی جا سکتی ہے۔


    مزید پڑھیں : اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست


    یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی استدعا کی تھی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے جس میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں۔ اکاؤنٹ بحال نہ کیا گیا تو ادارہ بند کرنا پڑے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔