Tag: reserve decision

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست پر فیصلہ  آج سنائے جانے کا امکان

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

    لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ رپورٹ کو منظرعام پرلانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

    جس پرعدالت نے کہا کہ متاثرین جاننا چاہتے تو آپ انہیں کیسے روک سکتے ہیں ؟ لواحقین کو قاتلوں کاپتہ چلناچاہئے ، رپورٹ چھپاکر فائدہ کسے دینا چاہتے ہیں۔

    جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے‌۔

    یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کیجانب سےدرخواست دائر کی گئی تھی، جسمیں موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس زیرسماعت ہے، رپورٹ منظرعام پر نہیں لائی جارہی، عدالت جوڈیشل انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا حکم دے۔


    مزید پڑھیں :  سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے متاثرین کی درخواست دائر


    رخواست میں حکومت پنجاب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے سے ذمہ داروں کا تعین ہو گا، انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر مقتولین کے ورثا کو جلد انصاف کی فراہمی کا عمل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ تین سال قبل پولیس کی جانب سے ماڈل ٹاون میں منہاج القرآن مرکز کے ارد گرد سے رکاوٹیں ہٹانے کے نام پر آپریشن کیا گیا جہاں کارکنوں اور پولیس کے درمیان مزاحمت ہوئی، پولیس کے شدید لاٹھی چارج کے سبب 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    لاہور: ہائی کورٹ نے نواز شریف کے عدلیہ مخالف بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے اور توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔

    درخواست کی سماعت جسٹس مامون الرشید شیخ نے کی، درخواست گزار محمد شاہد رانا نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے 5 ججز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے، نااہلی کے بعد نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور تک ریلی میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں۔

    درخواست گزار کے مطابق سابق وزیر اعظم نے عدلیہ کے خلاف عوام کو اکسانے کی کوشش کی، انھوں نے عدلیہ کے متعلق جو بیانات دیے وہ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں لہذا نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے جب کہ عدالت پیمرا کو نوازشریف کے میڈیا پر بیانات نشر کرنے پر بھی پابندی لگانے کا بھی حکم دے۔

    سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے اس لیے مسترد کی جائے ۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں تو ہائی کورٹ کس طرح کارروائی کر سکتی ہے عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید تیاری کے ساتھ عدالت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی تھی۔


    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس، نواز شریف سمیت 14 مسلم لیگی رہنماؤں کو نوٹس جاری


    قبل ازیں عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے لیے میاں نواز شریف، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، دانیال عزیز سمیت فریقین کو 25 اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔