Tag: resign

  • فاروق ستار اراکین اسمبلی کو مستعفیٰ نہ ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، ندیم نصرت

    فاروق ستار اراکین اسمبلی کو مستعفیٰ نہ ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، ندیم نصرت

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ اگست  2015ء میں قائد تحریک نے اپنی ذاتی خواہش پر نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے خلاف جاری آپریشن پر حق پرست اراکین سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کو بطور احتجاج استعفے دینے کی ہدایت کی تھی۔

    لندن سے جاری کردہ اعلامیے میں کنوینر ندیم نصرت نے کہا کہ ’’کراچی آپریشن آج بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اورایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریاں، چھاپے، وفادریاں تبدیل کروانے کے ساتھ ساتھ مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے تاہم ڈاکٹر فاروق ستار حق پرست اراکین اسمبلی کو مستعفیٰ نہ ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں‘‘۔

    ندیم نصرت نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق ستار آج خود کو مہاجرں کے حقوق کاسب سے بڑا علم بردار قرار دے رہے ہیں جبکہ وہ خود بھی جانتے ہیں کہ مہاجر نظریے کے خالق بانی و قائد تحریک  ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی اس نظریے اور مہاجروں کے حقوق کے لیے وقف کرتے ہوئے  اپنے بڑے بھائی اوربھتیجے کی قربانی بھی دی ہے۔

    پڑھیں: وقت آنے پراسمبلیوں سے مستعفی ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

     انہوں نے مزید کہا کہ’’ مہاجروں کے قائد صرف قائد تحریک ہیں اور یہ حقیقت ہے، جس نہ تو ڈاکٹر فاروق ستار بدل سکتے ہیں اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ بدل سکتی ہے‘‘۔
    ندیم نصرت نے کہاکہ حق اورسچائی کاتقاضہ ہے کہ جن لوگوں کو عوام نے قائدتحریک  کے کہنے پر اپنا مینڈیٹ دیا وہ اپنی نشستوں سے فوری مستعفی ہوکردوبارہ عوام میں جائیں تاکہ انہیں بھی اندازہ ہوجائے کہ عوام کل کی طرح آج بھی کس کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بانی ایم کیو ایم کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اراکین اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے مزید کہا تھا کہ جو رکن اسمبلی استعفیٰ نہیں دے گا اُس سے حلقے کے عوام خود مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کریں گے۔

  • ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے عہدہ چھوڑ دیا

    ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے عہدہ چھوڑ دیا

    کراچی : ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، آصف قائم خانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی نے عہدے کا چارج نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے کیا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے کورس مکمل کرنے کے لیے لاہور جارہے ہیں۔

    پڑھیں : ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات

    شاہد حیات کی جگہ آصف قائم خانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا چارج دے دیا گیا ہے، ذرئع ایف آئی اے کے مطابق شاہد حیات قبل ازیں دو بار اپنی ٹریننگ موخر کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کافیصلہ

    یاد رہے شاہد حیات کو کراچی کے مختلف کیسس کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی، گزشتہ دنوں انہوں نے مصطفیٰ کمال کی واپسی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور ایم کیو ایم کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ملاقات بھی کی تھی۔

    قبل ازیں شاہد حیات نے ایگزیکٹ اسکینڈل سمیت دیگر بڑے کیسوں کی تحقیقات مکمل کی ہیں۔

  • چیئرمین پی سی بی نےعہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

    چیئرمین پی سی بی نےعہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےعہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ استعفی پیٹرن ان چیف وزیراعظم کوبھجوا دیا، نجم سیٹھی کوبھی فارغ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔

    پی سی بی چیئرمین کے عہدے کا کانٹوں بھراتاج شہریارخان نے اتارنے کافیصلہ کرلیا، ذرائع نےدعوی کیاہے شہریارخان نے استعفی وزیراعظم کوبجھوا دیا، دو روز پہلے نجم سیٹھی شہریارخان کو منانے میں کامیاب رہے۔

    چیئرمین نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے استعفی کی خبروں کی تردید کی، لیکن ذرائع کا کہنا ہےکہ شہریارخان نے کرکٹ بورڈ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرکے استعفی پیٹرن چیف کوبھجوادیا۔

    ایگزیکٹیو کمیٹی اورپی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی کی کرسی بھی خطرے میں پڑگئی، ذرائع نے دعوی کیاچڑیاوالے بابا کی بھی چھٹی ہونےوالی ہے۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کیلئے بینکر، بزنس مین اورریٹائرڈآرمی افسر کے ناموں پرغورکیارہاہے، وزیراعظم نوازشریف دو ہفتوں میں اہم فیصلے کریں گے، تیرہ یا چودہ اپریل کو بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پڑے پیمانےپراکھاڑپچھاڑکی توقع ہے۔

  • فردوس عاشق اعوان پی پی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

    فردوس عاشق اعوان پی پی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

    کراچی : فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،ان کا کہنا کہ  پیپلزپارٹی کوہومیوپیتھک گولیوں کی نہیں،سرجری کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر ہیں اور جانتی ہیں کہ کونسی بیماری کا علاج سرجری سےہوتا ہے، پیپلزپارٹی کو ہومیوپیتھک گولیوں کی نہیں،سرجری کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے بانی چھوڑ کرجا رہے ہیں تو کہیں نہ کہیں مسائل ضرور ہیں، اپنے تحفظات سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کر دیا ہے، امید ہے بلاول بھٹو پارٹی کارکنوں کو مطمئن کرنے کے لئے اہم فیصلے کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کوتاہیوں کی سزا پوری پیپلز پارٹی کو کیوں دی جا رہی ہے، کیا ہم صرف سندھ حکومت بچانے کی سیاست کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دہرے معیار نے ہمیں تباہ کیا، اپوزیشن اگرحکومت کو کندھا دے تو وہ خود اپنی قبر کھودتی ہے۔

  • مصطفیٰ کمال نے احتجاجاً آئی سی سی کی صدارت چھوڑ دی

    مصطفیٰ کمال نے احتجاجاً آئی سی سی کی صدارت چھوڑ دی

    ڈھاکہ : کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی فاتح ٹیم کو دینے کے تنازعہ پر بنگلہ دیش کے مصطفی کمال نے آئی سی سی کی صدارت سے استعفی دے دیا۔ بنگلہ دیش اور آئی سی سی آمنے سامنے آگئے۔ لڑائی شدت اختیار کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بگ تھری کے ٹھیکیدار بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال دیں۔ بنگلہ دیش کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی مصطفی کمال نے آئی سی سی پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

    آسٹریلوی کپتان سری نواسن سے ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی وصول کر رہے ہیں

    مصطفی کمال نے آئی سی سی میں ہونے والے بے ضابطگیوں کا پردہ چاک کردیا۔ کہتے ہیں آئی سی سی میں بھارت کا کنٹرول ہے۔ بھارت ہر معاملے پراپنی من مانی کرتا ہے۔

    کرکٹ کا نظام بدعنوان لوگ چلارہے ہیں۔ ایسا چلتا رہا تو کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔ آئی سی سی میں صدر کا عہدہ رسمی ہے۔ سارے اختیارات چئیرمین کے پاس ہیں۔

    ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دینے کا استحقاق میرا تھا جو سری نواسن نے چھینا۔ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ مصطفیٰ کمال کی جگہ اب پاکستان کے نجم سیٹھی آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • نبیل گبول نے سیاسی ہجرت کا اشارہ دے دیا

    نبیل گبول نے سیاسی ہجرت کا اشارہ دے دیا

    کراچی:سابق ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے آنے والے دنوں میں’بڑی سیاسی چال‘چلنے کا عندیہ دے دیا۔

    نبیل گبول نے متحدہ قومی موومنت چھوڑنے کا بھی اشارہ دیا ہے انکا کہنا تھا کہ وہ خود کو پارٹی میں مس فٹ سمجھتے ہیں۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کو زیادہ وقت نہیں دے پارہے تھے ۔

    نبیل گبول نے واضح کیا کہ ان کے ایم کیو ایم سے کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اورانہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے تاحال پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

    نبیل گبول نے یہ بھی بتایا کہ وہ 15 دن قبل ہی پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھجواچکے ہیں۔

    انہوں نے آئندہ روز پریس کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے بڑی سیاسی چال چلنے کا اعلان کیا۔

    ایم کیوایم کاردعمل

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نبیل گبول اپنی نجی مصروفیات کے باعث عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے پارہے تھے لہذا پارٹی نے انہیں ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہونے کامشورہ دیا تھا۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نبیل گبول نے صرف قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیاہے اور وہ ابھی بھی پارٹی کا حصہ ہیں۔

  • امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر مستعفی ہوگئے

    امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر مستعفی ہوگئے

    واشنگٹن: امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر مستعفی ہوگئے، امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ ایرک ہولڈر نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی تک کام کرتے رہیں گے۔

    امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر اپنی مدت پوری کرنے کے بعد مستعفی ہوگئے، امریکی صدربارک اوباما نے ایرک ہولڈر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات امریکی حکومت اور معاشرے کے لئے یاد رکھی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی تک ایرک ہولڈر بدستور کام کرتے رہیں گے ۔

  • ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس، برازیل کے ہیڈ کوچ مستعفی

    ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس، برازیل کے ہیڈ کوچ مستعفی

    برازیل : فٹبال ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد برازیلین ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئز فلپ اسکولاری مستعفی ہوگئے۔

    فٹبال ورلڈ کپ ختم ہوگیا، ساتھ ہی برازیل کے ہیڈ کوچ لوئز فلپ بھی عہدے سے فارغ ہوگئے،میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں سات ایک سے بدترین شکست پر برازیلین کوچ شدید تنقید کی زد میں تھے، جس کے بعد رہی سہی کسر تیسری پوزیشن کے میچ نے پوری کردی۔

    جرمنی سے شکست اور ورلڈ کپ میں برازیل کی سب سے خراب کارکردگی رہی، تیسری پوزیشن کے میچ میں نیدرلینڈز سے تین صفر سے ناکامی پر برازیلین کوچ پر استعفے کے لئے دباؤ بڑھ گیا تھا، اختتامی راؤنڈ میں ٹیم کی پے در پے ناکامیوں نے برازیلین کوچ کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلین کوچ نے فیڈریشن کو استعفے کی پیشکش کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔