Tag: resignation

  • ایم کیوایم سندھ حکومت سے الگ، استعفے بھجوا دیئے

    ایم کیوایم سندھ حکومت سے الگ، استعفے بھجوا دیئے

    کراچی: بلاول بھٹو کے بیانات پر ایم کیوایم نے گزشتہ روز سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور اپنے استعفے بھجوادیئے ہیں،ایم کیو ایم کے دو وزرا نے اپنے استعفے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان جبکہ دومشیروں اورایک معاون خصوصی نے اپنا استعفی وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کوبھیج دیا ہے۔

    ایم کیوایم نے گزشتہ روزسندھ حکومت سےعلیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایم کیوایم کے وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمد اور صنعت وتجارت کے وزیرعبد الرئوف صدیقی نے اپنے استعفے گورنرسندھ کوارسال کردیئے جبکہ مشیروں میں کھیل کے مشیرعادل صدیقی اورامورنوجوانان کے مشیرفیصل سبزواری اورمحکمہ اوقاف کے معاون خصوصی عبد الحسیب نے اپنے استعفے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کوبھجوادیئے ہیں۔

    دوسری جانب ایم کیوایم آج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں کی الاٹمنٹ کیلئے درخواست بھی جمع کرائے گی جبکہ اپوزیشن لیڈرکےنام کے حوالے سے رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان میں آئندہ اجلاسوں میں غورکیا جائیگا۔

    ذرائع کےمطابق ایم کیوایم کی جانب سےاپوزیشن لیڈرکیلئے فیصل سبزواری، ڈاکٹرصغیراحمد، محمد حسین اور خواجہ اظہارالحسن کے نام زیرغورہیں تاہم حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں کیا جائیگا۔

    اس سے قبل خورشید شاہ کے بیان پرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم صوبوں کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگی، لفظ مہاجرکوگالی دینے کا انجام صوبہ ہوگا، خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ بھٹو کاوارث بھٹو ہوسکتا ہے زرداری نہیں۔

  • عمران خان کی وزیراعظم کووارننگ، چودھری نثار کوتحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

    عمران خان کی وزیراعظم کووارننگ، چودھری نثار کوتحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ پیار سے کہہ رہا ہوں استعفیٰ دے دوفاسٹ بالر کا صبر زیادہ نہیں ہوتا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعظم نے استعفیٰ دینے میں دیر لگائی تو سونامی ریڈ زون کو عبور کر کے وزیراعظم ہاؤس تک پہنچ سکتی ہے۔

    عمران خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرکے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ضمیر کی آواز سنی جائے لہذا وزیر داخلہ فیصلہ کرلیں کہ جمہوریت کا ساتھ دینا ہے یا بادشاہت کا۔ ان کا کہناتھا کہ چوہدری نثار بھی جانتے ہیں کہ نواز شریف کتنا ٹیکس دیتے ہیں اور شہہباز شریف کیا کرہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا تھا کہ تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آچکی ہے، انہوں نے چوہدری نثا رسے کہا کہ میں نے عوامی جنون کو یہاں تھام کہ رکھا ہوا ہے لیکن یہ کسی بھی وقت اس حد سے نکل جائے گا، ابھی وقت ہے کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کرلیں۔

    انہیں نے کہا کہ آج غیر سیاسی پاکستانی اور جانور میں کوئی فرق نہیں یاد رکھیں کہ غیر سیاسی ہرن کو شکار پر نکلا ہوا چیتا دبوچ لیتا ہے۔

  • اسرائیلی جارحیت کیخلاف برطانوی وزیرسعیدہ وارثی عہدے سے مستعفی

    اسرائیلی جارحیت کیخلاف برطانوی وزیرسعیدہ وارثی عہدے سے مستعفی

    لندن : غزہ کی صورتحال پرجہاں ایک طرف عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردارادا کررہی ہے وہیں برطانوی وزیرسعیدہ وارثی نے غیرمعمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔عالمی برادری کے بڑے بڑے رہنما غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے میں ہچکچاہٹ کاشکارہیں ایسے میں پاکستانی نژاد برطانوی وزیرسعیدہ وارثی اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی ردعمل میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئیں۔

    برطانیہ کی بااثر وزیربرائے بین الاقوامی مذاہب اور دفترخارجہ اورکنزرویٹوپارٹی کی سابق چئیرمین پاکستانی نژاد برطانوی سعیدہ وارثی نے غزہ کے بارے میں برطانوی حکومت کی پالیسیوں پرصدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا استعفی دینے پرافسوس ہے لیکن وہ غزہ سے متعلق حکومت برطانیہ کی پالیسی کی حمایت نہیں کرسکتیں اس لئے استعفی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بجھوا دیا۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نےسعیدہ وارثی کےاقدام کوسراہا۔ پاکستان کے شہرگوجرخان سے تعلق رکھنے والی سعیدہ وارثی کا شماربرطانوی کابینہ کے بااثروزراءمیں ہوتا ہے اوروہ وزیراعظم کی قریبی ساتھیوں میں سمھجی جاتی ہیں۔دوہزاردس میں سعیدہ وارثی کو برطانوی کابینہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیربننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ سعیدہ وارثی پاکستان اوردیگرعالمی معاملات پردوٹوک انداز میں رائے دینے کے لئے شہرت رکھتی ہیں۔