Tag: resolution pases against ISIS

  • کراچی میں داعش کے لیے کام کرنے والی خواتین کےگروہ کاانکشاف

    کراچی میں داعش کے لیے کام کرنے والی خواتین کےگروہ کاانکشاف

    کراچی: شہر قائد میں داعش کے لیے کام کرنے والی خواتین کےگروہ کاانکشاف ہوا ہے، یہ گروہ شدت پسندوں کی شادیوں کابھی انتظام کرتا ہے۔

    کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں داعش کی حمایتی خواتین کا ایک گروہ سرگرم ہے جو خواتین کی ذہن سازی اور چندہ اکٹھا کرنے کے علاوہ شدت پسندوں کی شادیوں کا انتظام کرتا ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب نے دعویٰ کیا کہ اس نیٹ ورک کی سرپرستی صفورہ بس حملے کے مرکزی ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کی بیگم اوردوسرےملزموں کی خاتون رشتہ دارکرتی ہیں۔

    راجہ عمر خطاب نے دعویٰ کیا کہ یہ نیٹ ورک خواتین میں ایک یو ایس بی تقسیم کرتاہے جس میں داعش کے متعلق ویڈیوز بھی ہوتی ہیں، خواتین فنڈز اکٹھا کرنے کے علاوہ دہشت گردوں کی شادیاں بھی کرواتی ہیں۔

  • نیویارک: اقوام متحدہ نے داعش کیخلاف قرار داد منظور کرلی

    نیویارک: اقوام متحدہ نے داعش کیخلاف قرار داد منظور کرلی

    نیویارک : اقوام متحدہ نے رکن ممالک کو داعش کے خلاف سخت کاروائی کی اجازت دے دی، سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان نے داعش کی دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کی قرار داد منظور کرلی اور داعش کو دنیا کے لیے خطرہ قرار دے دیا.

    پیرس حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں فرانس کی جانب سے تجویز کردہ قرار داد پیش کی گئی، جسے کونسل کے پندرہ ارکان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

    اجلاس میں پیرس حملوں، مصر میں روسی طیارے کی تباہی ، تیونس، ترکی اور لبنان میں دہشتگردانہ حملوں کی مزمت کی گئی۔

    قرارداد کے تحت شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ داعش کے علاوہ دیگر گروپوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے۔