Tag: resolution pass

  • سندھ اسمبلی میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حق میں قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    سندھ اسمبلی میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حق میں قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو ڈپلومیٹک پاسپورٹس جبکہ ارکان سندھ اسمبلی کو سرکاری پاسپورٹس جاری کرنے اور گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مخالفت کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

    سندھ اسمبلی کے  اجلاس میں پہلی قرار داد پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر سکندر شورو کی طرف سے پیش کی گئی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سندھ وفاقی حکومت سے رابطہ کرے اور اس سے کہے کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو ڈپلومیٹک پاسپورٹس جبکہ ارکان سندھ اسمبلی ، ان کے شریک حیات اور ان کے 18 سال سے کم عمر بچوں اور سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسروں کو سرکاری پاسپورٹس جاری کیے جائیں ۔

     جیسا کہ 13 تا 15 اپریل 2014ء کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اسپیکرز کانفرنس میں سفارش کی گئی، ایوان نے یہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی ۔

     دوسری قرار داد پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن خیر النساء مغل نے پیش کی ، جس میں کہا گیا کہ یہ اسمبلی وفاقی حکومت کی طرف سے گیس کے صارفین پر عائد کردہ گیس انفرا سٹرکچر سیس کی مخالفت کرتی ہے ۔

    خیر النساء مغل نے کہاکہ یہ سیس نافذ کرکے وفاق نے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس آرڈی ننس میں 120 دن کی توسیع کر کے آئین کے آرٹیکل 177 کی بھی خلاف ورزی کی ہے، اسمبلی نے یہ قرار داد بھی اتفاق رائے سے منظور کر لی ۔

  • قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قراردادمنظور کرلی گئی، قرار داد میں اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں اغوا اور اجتماعی قبروں کی تحقیقا ت کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    کشمیر سےیکجہتی کی قرار داد میں کہا گیاکہ مسئلہ کشمیر کو پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے میں مرکزی حثیت دی جائےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ملٹری مبصر گروپ کے کردار میں اضافہ کیا جائے۔

    قرار داد میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فورسز کے غیر قانونی قبضے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے اورایل او سی اور ورکنگ بانڈر پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی۔

  • بھارتی پارلیمنٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف قرارداد

    بھارتی پارلیمنٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف قرارداد

    دہلی: بھارت کی لوک سبھا میں ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذمتی قرارداد متقفہ طور پر منظور کی گئی، لوک سبھا سے خطاب میں بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے حسب معمول پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ لکھوی کو ضمانت دے کر پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مذاق اڑایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزم کو ضمانت پر بھارت میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، پاکستان ضمانت کا فیصلہ واپس لے۔