Tag: resolution submit

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع

    لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوفی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی ، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نےجمع کروائی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت پچھلےایک ماہ کےدوران 9.53روپےفی لٹراضافہ کر چکی، عید سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرانا ظالمانہ اقدام ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا کہ موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوریکارڈسطح پرلےآئی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکوفی الفور واپس کیا جائے۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کردی۔

  • خواتین کے عالمی دن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد جمع

    خواتین کے عالمی دن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد جمع

    لاہور : خواتین کے عالمی دن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں کہا گیا 8 مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صبرو استقلال  اور عظمت کو سلام کرتے ہوئے انہی کے نام سے منسوب کیا جائے اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی جائے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں خواتین کے عالمی دن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی ، قرارداد تحریک انصاف کی رکن سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی یوم خواتین بین الاقوامی طور پر 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی اہمیت سےدنیا کو آگاہ کرنا ہے، خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کے لیے ترغیب دینا، عام لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا اس دن کا مقصد بچیوں اور خواتین کو تشدد سے کیسے بچنا اور بچانا ہے، دنیا بھر میں خواتین کی خوشحالی، فلاح اور بہبود کے لئے اقوام عالم میں بہت کام ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے خواتین کی ثقافتی، سماجی اورسیاسی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

    جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق دنیا 8 مارچ کی اہمیت کو تو سمجھتی ہے لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کے دکھ اور تکلیف کو سمجھنے سے قاصر ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی 2003 سے آج تک امریکی فوجیوں کے ناقابل بیان بیہمانہ ظلم ، بربریت اور تشدد برداشت کر رہی ہیں لیکن ان کی رہائی کے لئے کوئی بھی تدبیر کارگر نہیں ہو سکی۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا 8 مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صبرواستقلال اور عظمت کو سلام کرتے ہوئے انہی کے نام سے منسوب کیا جائے اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی جائے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کرے۔

    خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور


    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد نون لیگ کی حنا پرویز بٹ نے پیش کی تھی ، جس میں دنیا بھر کی خواتین کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ خواتین کے حقوق اور ان کے جائز مقام کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

    قرارداد کے ذریعے پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان پر مشتمل پارلیمانی گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

  • سانحہ اے پی ایس کےشہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد جمع

    سانحہ اے پی ایس کےشہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد جمع

    لاہور : سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد میں سولہ دسمبر کو دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف قومی دن قراردینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سولہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پر سفاک دہشت گردوں نے حملہ کر کے معصوم بچوں کو قتل کیا، سولہ دسمبر کو دہشت گردی کے اس واقعہ کو چار سال مکمل ہو جائیں گے، لیکن آج بھی پوری قوم دکھ اور غم میں مبتلا ہے۔

    متن میں مزید کہا گیا ایوان معصوم بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور سانحہ اے پی ایس کے شہداء کوخراج تحسین اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سولہ دسمبر کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی دن قرار دیا جائے۔

    خیال رہے 16 دسمبر کو سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی منائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی، جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

    اس واقعے کے بعد دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے ردالفساد کا آغاز ہوا، جس میں قوم پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی اور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آیا اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے آہنی عزم کے ساتھ فوجی آپریشن کیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں  آصفہ بانو سے زیادتی وقتل کے خلاف مذمتی قرارداد جمع

    مقبوضہ کشمیرمیں آصفہ بانو سے زیادتی وقتل کے خلاف مذمتی قرارداد جمع

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرمیں آصفہ بانوسےزیادتی وقتل کےخلاف مذمتی قراردادجمع کرادی گئی ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت آصفہ بانو کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرمیں آصفہ بانوسےزیادتی وقتل کے خلاف مذمتی قراردادجمع کرادی، اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویزبٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں8سال کی آصفہ کودرندگی کانشانہ بنانا انسانیت کی توہین ہے، بھارت سب سے بڑا جمہوریت اور انسانی حقوق کا علمبرار بنتا ہے۔

    جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آصفہ بانو کی وکیل کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، خاتون وکیل نےعدالت کوبتایاکہ انہیں بھی ریپ کی دھمکی ملی ہے۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت آصفہ بانو کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے اور بچی کے والدین اور خاتون وکیل کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند ہندوؤں کی معصوم آصفہ سے درندگی کےبعد پوری دنیا میں بھارت کے خلاف آواز اٹھنا شروع ہوگئیں اور  ملزموں کوکیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کررہی ہے۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: آٹھ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، وادی میں شدیدمظاہرے، فنکاروں‌ کا احتجاج


    انتہا پسندوں کی جانب سے آصفہ بانو کی وکیل کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہے، وکیل آصفہ بانو دپیکا سنگھ نے  سپریم کورٹ سےسیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اغوا اور قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہوسکتا ہے مجھےعدالت میں کیس لڑنے سے بھی روک دیا جائے۔

    اس سے قبل آصفہ بانوکے والدین کوبھی قتل کے بعد دھمکیاں ملنے پراپنا آبائی علاقہ چھوڑنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چرواہے کی بیٹی آصفہ بانو کو جنوری میں مویشی چرانے گئی تھی، جسے سات ہندوپولیس اہلکاروں نے اغواکیا اور مندرمیں قید کرکے چار روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کرکے جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب اسمبلی: بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرار داد جمع

    پنجاب اسمبلی: بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرار داد جمع

    لاہور: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی گئی جس میں کشمیر کے مظالم پر احتجاجاً بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے اور وفاقی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    Resolution submitted in Punjab Assembly to… by arynews

    قرار داد پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فائزہ ملک نے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 40 کشمیریوں کی شہادت،1500 افراد کے زخمی ہونے اور 92افراد کے نابینا ہونے کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سفیر کوملک بدر کیا جائے۔

    فائزہ ملک نے قرار داد میں مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات ناکافی ہیں، حکومت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کرے۔ مزید ازاں  قرارداد میں شہید اور زخمی باشندوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اظہار افسوس بھی کیا گیا۔

  • پنجاب اسمبلی، ن لیگ نے بھی الطاف حسین کے بیان کیخلاف قرارداد پیش کردی

    پنجاب اسمبلی، ن لیگ نے بھی الطاف حسین کے بیان کیخلاف قرارداد پیش کردی

    لاہور: سندھ اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے بھی الطاف حسین کے بیان کے خلاف قرارداد پیش کردی۔

    الطاف حسین کی جانب سے فوج کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سندھ اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی قرارداد پیش کردی گئی۔

    پاک فوج کی حمایت میں مسلم لیگ ن بھی سامنے آگئی اور الطاف حسین کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔

    قرارداد میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ الطاف حسین کا مسلح افواج کیخلاف شرانگیز پروپیگنڈا کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کے دفاع کیلئےافواج نے لازوال قربانیاں دیں ہیں، پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر الطاف حسین کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جانی چاہیئے۔

    پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن راحیلہ خادم حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی، اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے بھی الطاف حسین کے خلاف قراردادیں جمع کروارکھی ہیں۔