Tag: ResolutionDay

  • یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

    یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

    یوم پاکستان آج پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی گئی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہ تقریب میں شریک تھے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد تھے۔

    تقریب میں غیرملکی مہمان بحرین کی نیشنل گارڈ کے سربراہ اور آذربائیجان کے وزیردفاع بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ حکومتی شخصیات، غیرملکی سفارت کار اور اعلیٰ سول وعسکری حکام سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات تقریب میں شریک تھے۔

    اس موقع پر روایتی بگل بجا کر صدرمملکت کی پریڈ گراؤنڈ میں آمد کا اعلان کیا گیا جو خصوصی لال بگھی میں سوار ہو کر پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔

    صدر پاکستان سمیت مہمان خصوصی کی آمد کے بعد گراؤنڈ میں قومی ترانا پڑھا گیا اور کلام پاک کی تلاوت کی گئی۔

    بعدازاں ڈاکٹرعارف علوی کو مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی اور صدرنے مسلح افواج کی پریڈ کا معائنہ کیا۔

    صدر پاکستان کو سلامی پیش کیے جانے کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں جنگی طیاروں نے صدر مملکت کو سلامی پیش کی۔

    ایئرمارشل مجاہد انور کی سربراہی میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اور اس دوران طیاروں کی گھن گھرج نے وفاقی دارالحکومت کا ماحول گرما دیا۔

    جمہوری ملک ہونے کے ناطے ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے بلکہ امن چاہتے ہیں‘ صدر پاکستان

    یوم پاکستان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد ہو۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے شاندار پریڈ کے انعقاد پر مسلح افواج اور منتظمین کو مبارکباد دی۔ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے فلائنگ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا اور پاک فوج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔

    پریڈ میں چین، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، بحرین اور سری لنکا کے فوجی دستوں نے بھی حصہ لیا اور پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی ثقافت کی نمائندگی کرنے والے فلوٹس میں فن کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    پاک فوج، رینجرز، بحریہ کے دستوں نے معزز مہمانوں کو سلامی دی اور الخالد ٹینکوں کے دستے نے بھی مخصوص انداز میں سلامی پیش کی۔

    پریڈ میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کی گئی جس میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والے الخالد سمیت دیگر ٹینکوں اورمیزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔

    پوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں چین کے جے 10 اور ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیارے شامل تھے، سعودی عرب، آزربائیجان کے فوجی دستے بھی شریک تھے۔

    اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو بھی بند رکھا گیا، علاقے میں موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کیا گیا۔

    یوم پاکستان پرتوپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

    علی الصبح اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ’نعرہ تکبیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

  • پاکستان نئی اورپراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے‘ ملیحہ لودھی

    پاکستان نئی اورپراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن وسلامتی ،بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی مشن برائے اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں، سفرا اور مندوبین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نئی اور پراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پرامید، نوجوان با صلاحیت، پاکستان مستحکم ، ترقی یافتہ مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان امن وسلامتی ، بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ’نعرہ تکبیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

  • یوم پاکستان پرصدرپاکستان اور وزیراعظم کا پیغام

    یوم پاکستان پرصدرپاکستان اور وزیراعظم کا پیغام

    اسلام آباد : صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس،اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    صدرمملکت نے یوم پاکستان کے پُروقار موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف مثالی کامیابی حاصل کی۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ہم جمہوریت، انصاف اورامن کے لئے پُرعزم ہیں، ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے ہمیں مزید محنت درکار ہے۔

    دوسری جانب یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے، آج کے دن مسلمانانِ ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکرہے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہوچکا ہے، ہمیں اپنی بہادرمسلح افواج پرفخرہے۔

    ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں، آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگزنہیں بھولنا۔

    عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےغیورعوام سے بھرپوراظہاریکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • یوم پاکستان پرتوپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

    یوم پاکستان پرتوپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

    اسلام آباد: ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سےمنایا جا ر ہا ہے۔ اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    یوم پاکستان پرلاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی روایتی پریڈ ہوگی جہاں مسلح افواج کے دستے مارچ کریں گے اور پاک فضائیہ کے شاہین فضائی مظاہرہ پیش کریں گے۔

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی پاک فوج کے دستوں سے سلامی لیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔

    ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی مہمان ہوں گے۔

    اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو بھی بند رکھا جائے گا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے سول ایوارڈ کے لیے 127 ناموں کی فہرست جاری کردی

    ایوان صدر میں شام کو تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوگی جہاں ڈاکٹرعارف علوی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازات اور تمغے دیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 127 پاکستانیوں اور غیرملکی شخصیات کو سول اعزازات دیے جائیں گے۔