Tag: Resolve

  • وزیر اعظم  کا وفاقی ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم فیصلہ

    وزیر اعظم  کا وفاقی ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم فیصلہ

     اسلام آباد : وزیر اعظم  عمران خان نے وفاقی وزارتوں اوراداروں میں ملازمین کی ترقیوں کےمعاملےکےفوری حل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 دن میں تمام ترقیوں پر کارروائی مکمل کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتوں اوراداروں میں ملازمین کی ترقیوں سےمتعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا اور وزیر اعظم  عمران خان نے ملازمین کی ترقیوں کے معاملے کے فوری حل کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈیلیوری یونٹ نے مراسلہ جاری کر دیا ہے،  جس میں کہا گیا ہے کہ 60 دن میں تمام ترقیوں پر کارروائی مکمل کی جائے اور  کاروائی مکمل کرکے رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔

    پی ایم ڈیلیوری یونٹ کا کہنا ہے کہ  وزارتوں اوراداروں میں 7ہزار سے زائد ترقیوں کا معاملہ زیر التوا ہے، 1991 سےایکس کیڈر ملازمین پرموشنزکے انتظارمیں ہیں، 1991 سے2017 تک 37 فیصدترقیاں نہ کی جا سکیں۔

    مراسلے میں کہا گیا  ملازمین کی بہتر کارکردگی میں معاملہ رکاوٹ ہے، ایکس کیڈر ملازمین سالوں سے پروموشن بورڈ کے انتظارمیں ہیں، ترقیوں سے20 ہزار ملازمین کی سنیارٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائےگا۔

    پی ایم ڈیلیوری یونٹ کا مزیدکہنا تھا کہ  فنانس ڈویژن میں 2290،کامرس میں1364ترقیاں زیرالتواہیں، پیٹرولیم میں 809،پاور ڈویژن میں615ترقیاں رکی ہوئی ہیں اورصنعت وپیداوارمیں 344 جبکہ وزارت داخلہ میں111ترقیاں زیرالتوا ہیں۔

  • امریکا کا کرائمیا پر روسی الحاق تسلیم کرنے سے انکار‘ مائیک پومپیو

    امریکا کا کرائمیا پر روسی الحاق تسلیم کرنے سے انکار‘ مائیک پومپیو

    واشنگٹن : امریکہ چاہتا ہے ایران ایک نارمل ملک کی طرح برتاو کرے‘ اگرامریکہ کے مفادات پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتا ہے‘روس سے کہا ہے وہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کی حمایت ختم کرے لیکن روس نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے

    مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا کرائمیا پر روسی الحاق کو تسلیم نہیں کرے گا اس حوالے سے روس پر پابندیاں عائد رہیں گے-

    روس کے شہر سوچی میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد مائیک پومپیو کا کہنا تھاامریکہ بنیادی طور پر ایران کے ساتھ کوئی تنازع نہیں چاہتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا ہم نے ایران کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر امریکی مفادات پر حملہ ہوا تو ہم یقینی طور پر اس کا مناسب انداز میں جواب دیں گے۔

    مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران ایک نارمل ملک کی طرح برتاؤ کرے تاہم اگر اس کے مفادات پر حملہ کیا گیا تو وہ اس کا بھر پور جواب دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں دو سعودی آئل ٹینکرز سمیت چار ٹینکرز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکہ کو شبہ ہے کہ اس کارروائی میں ایران یا اس کے حمایتی گروہ شامل ہیں تاہم اس واقعہ میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

    دوسری جانب تہران نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تفتیش ہونی چاہیے، دوسری جانب سپین نے خلیج میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی قیادت میں بحریہ گروپ کے ایک فریگیڈ کو واپس بلا لیا ہے۔

    مائیک پومپیو اور سرگئی لاوروف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    مائیک پومپیو نے کہا کہ انھوں نے روس سے وینزویلا کے صدر نِکولس مدورو کی حمایت ختم کرنے کا کہا لیکن سرگئی لاوروف نے اسے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ امریکہ کی مدورو کے خلاف دھمکیاں غیر جمہوری ہیں۔

    یوکرین کے حوالے سے پومپیو کا کہنا تھا کہ ان کا ملک کرائمیا پر روسی الحاق کو تسلیم نہیں کرے گا اور اس حوالے سے روس پر پابندیاں عائد رہیں گی۔

  • امریکی صدر کی قطر اور خلیجی ممالک کو ثالثی کی پیشکش

    امریکی صدر کی قطر اور خلیجی ممالک کو ثالثی کی پیشکش

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے قطر اور خلیجی ممالک کو ثالثی کی پیشکش کردی اور دونوں ممالک کو مسئلے حل کرنے کیلئے وائٹ ہاوس آنے کی دعوت دی۔

    قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر سے فون پر بات کی اور مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا۔

    ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا قطر اور سعودیہ عر ب سفارتی بحران کا حل مذاکرات سے کریں، اتحاد کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک کانفرنس بھی کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب تنازعے کو حل کرنے کیلئے امیر کویت سعو دیہ عرب اور متحدہ عرب امارت کے بعد قطر پہنچے اور امیر قطر سے ملاقات کی اور بحران کے حل کیلئے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کی پیشکش دہرائی۔


    مزید پڑھیں : قطر تنازع میں ثالثی، امیر کویت کی سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات


    اس سے قبل ، امیرکویت سعودی عرب کے دورے پرجدہ پہنچے تھے اور سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ صورت حال اور بالخصوص خلیجی عرب ممالک کی قطر کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے عرب ممالک اور قطر تنازع حل کرنے کے لیے ثالث کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں،  قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • گوگل بھارت کے اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے سرگرم

    گوگل بھارت کے اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے سرگرم

    بمبئی : انٹرنیٹ کی معروف کمپنی گوگل نے بھارت کے سب سے بڑے مسئلے ’’ٹوائلٹ‘‘ کی تلاش کو حل کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے جس کے تحت گوگل انتظامیہ اور بھارتی وزاتِ شہری ترقی کے درمیان معاہدے طے پاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں 70 فیصد گھرانوں کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہ ہونے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث لوگوں کا کھلے مقامات پر رفع حاجت کرنے کا سلسلہ دن بہ دن تیز ہوتا جارہا ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 70 فیصد گھرانے تاحال ٹوائلٹ کی کمی کے باعث رسائی حاصل نہیں کرسکے جس کے باعث وہ مجبورا کھلے مقامات پر رفع حاجت کرتے ہیں اور اس رجحان کے بڑھنے میں تیزی واقع ہورہی ہے۔

    انٹرنیٹ کی نامور کمپنی گوگل اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے جس کے لیے گوگل انتظامیہ نے شہری ترقی کے وزیر سے ملاقات کر کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک پیش کش کی۔


    پڑھیں: ’’ ٹوائلٹ کی جگہ آثار قدیمہ دریافت ‘‘


     وزارتِ شہری ترقی نے گوگل کی پیش کش کو تسلیم کرلیا جس کے بعد دونوں اداروں کے درمیان ایک شراکت داری معاہدہ طے ہوگیا۔ اس کےتحت گوگل نے خصوصی میپ اپلیکشن متعارف کی ہے جو بھارتی عوام کو ٹوائلٹ تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

    ٹوائلٹ کی تلاش کے لیے تقشے کے ساتھ ایک خصوصی ٹول متعارف کروایا گیا ہے جو لوگوں کو صاف عوامی ٹوائلٹس کی تلاش اور اس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔


    مزید پڑھیں: ’’ بیش قیمت نگینے جڑا دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ ‘‘


    ابتدائی مراحل میں اس کو صرف دہلی کے میٹروپولیٹن علاقوں تک کے لیے متعارف کروایا گیا ہے اور یہ بالکل اس طرح کام کررہا ہے جیسے صارف ریسٹورینٹ یا بینک تلاش کرنے میں گوگل میپ سے مدد حاصل کرتے ہیں۔

    صارفین کو ٹوائلٹ یا اس کے لیے استعمال ہونے والے دیگر الفاظ تحریر کرنے ہوں گے جس کے بعد گوگل قریب میں واقع ٹوائلٹ کی نشاندہی کردے گا۔ اس منصوبے پر کام رواں ماہ کے آخر تک شروع ہوجائے گا جبکہ دیگر شہروں میں سروس مہیا کرنے کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔