Tag: resolve-kashmir-dispute

  • اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی بھارت اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اکٹھا ہونے کی اپیل 

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی بھارت اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اکٹھا ہونے کی اپیل 

    نیویارک : اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے بھارت اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اکٹھا ہونے کی اپیل  کرتے ہوئے کہا  دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، فوجی تصادم دونوں ممالک سمیت دنیا کیلئے بھی تباہ کن ہوگا۔

    انتونیو گوتریس نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اکٹھے ہوں ، یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکےحل کےبیان پرقائم ہوں۔

    انھوں  نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا  مقبوضہ کشمیر میں چیزیں درست سمت میں نہیں جارہی ہیں، انسانی حقوق کا احترام بے حد ضروری ہے اور انتظامیہ پر ہی شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

    یاد رہے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ وادی میں قید رہنماؤں اور وادی میں بڑھتے کرونا کیسز کے معاملے کو بغور دیکھ رہے ہیں۔

  • چین کا ایک بار پھر   مسئلہ کشمیر  مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور

    چین کا ایک بار پھر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور

    بیجنگ : چین کا ایک بار پھر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر یواین قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر روز دیا کہ  مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل  کیا جائے۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان اہم تنازع ہے، مقبوضہ کشمیر یواین قرارداد کےمطابق حل کیاجائے ، پاکستان اور بھارت مسئلہ پر امن طریقے سے حل کریں۔

    یاد رہے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے. بھارتی آئینی ترامیم سے خطےمیں تناؤ پیدا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : کشمیر ایک غیر حل شدہ اور متنازع معاملہ ہے، چینی مندوب

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پرچین کو تشویش ہے، بھارتی اقدامات سے چین کی سلامتی بھی چیلنج ہوئی ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات درست نہیں، پاکستان اور بھارت کو اپنے تنازع کا مناسب حل تلاش کرناچاہیے، ایساحل جس سے خطے میں امن و سلامتی بڑھے۔

    خیال رہے چینی وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کے مظالم پر بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، چینی وزیرخارجہ کا9سے10ستمبرکو نئی دہلی کادورہ شیڈول تھا۔

    واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے ایک ماہ مکمل ہوگیا، مہینہ بھر سے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔