Tag: respect

  • بچوں کی محبت پانے کے لیے باپ کیا کرے؟ احسن خان کا مشورہ

    بچوں کی محبت پانے کے لیے باپ کیا کرے؟ احسن خان کا مشورہ

    ماؤں کی عزت اور احترام سب پر لازم ہے اور میاں بیوی کو بھی چاہیے کہ وہ خصوصاً بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے عزت و احترام سے بات چیت کریں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان کے مقبول و معروف اداکار و میزبان احسن خان نے اپنی گفتگو میں اس طریقہ بتایا، اس موقع پر ان کے دو صاحبزادے اکبر خان اور شاہ زین خان بھی موجود تھے۔

    بچوں اور والدین کی محبت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ لازمی سی بات ہے کہ بچے باپ سے زیادہ ماں کے بہت قریب ہوتے ہیں اور یہ بات ماں کو مضبوط کرتی ہے کہ میری اولاد میرے ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا کہ ماننا ہے کہ کوئی باپ اگر چاہتا ہے کہ اس کے بچے اس سے محبت کریں تو لازمی ہے کہ وہ بھی بچوں کی ماں کی عزت کرے، بصورت دیگر بچے بھی اس کی عزت نہیں کریں گے۔

  • ایران روسی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے، روس

    ایران روسی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے، روس

    ماسکو : روس کے ایوان بالا کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین کوسٹیٹکن کوساچیووف نے کہا ہے کہ روس اس بات کو یقینی بنائے کہ ایران آبنائے ہرمز میں ضبط ٹینکر پر سوار روسی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی طرف سے ضبط کئے گئے ٹینکر سے متعلق کمپنی نے ایران میں روسی سفارت خانے کو اطلاع دی ،کوساچیو وف نے کہا کہ ہمیں ایران کے ساتھ موجودہ موثر مواصلاتی ذرائع کی مدد سے جلد سے جلد اس معلومات کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر اس کی معلومات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو روس کو اس بات کا یقینی بنانا ضروری ہے کہ ایران ہمارے شہریوں کے حقوق کا احترام کرے۔

    کوسا چیووف نے کہا کہ ہمارے شہریوں کو مغربی ممالک اور ایران کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی میں یرغمال نہیں بنایا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے جس برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا ہے، اس میں سوار عملے کے 23 افراد میں سے اٹھارہ کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ دیگر پانچ شہریوں کا تعلق فلپائن اور روس سے ہے۔

     بھارت اور فلپائن کی حکومتوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ  آبنائے ہرمز سے ایرانی قبضے میں لیے جانے والے برطانوی آئل ٹینکر کے عملے میں ان کے شہری بھی شامل ہیں۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ بھارتی حکام ایران میں متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ بھارتی شہریوں کی بازیابی جلد از جلد ممکن بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ اس بحری جہاز میں اٹھارہ بھارتی موجود ہیں۔

    منیلا میں وزرات خارجہ نے کہا کہ تہران میں ان کے سفیر کوشش میں ہیں کہ اس ٹینکر میں سوار ایک فلپائنی شہری کو جلد از جلد رہا کر دیا جائے۔