Tag: responds

  • مہاکمبھ کی وائرل اسٹار نے 10 دنوں میں مالا فروخت کرکے 10 کروڑ کمائے؟ حقیقت کیا ہے

    مہاکمبھ کی وائرل اسٹار نے 10 دنوں میں مالا فروخت کرکے 10 کروڑ کمائے؟ حقیقت کیا ہے

    بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا بھونسلے نامی ایک 16 سالہ نوجوان لڑکی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    بھارت میں مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کمبھ میلہ بھارت میں ہر 3 سال بعد ہندو مذہب کے 4 مقدس شہروں پریاگ راج، نیشک، ہریدوار اور اجین میں باری باری منعقد ہوتا ہے اور 6 ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔

    مہا کمبھ کا میلا  معمول سے بڑا اور خاص اجتماع ہوتا ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا مذہبی تہوار سمجھا جاتا ہے، اس میلے سے کئی ایک ایسے کردار اور کہانیاں اکثر سامنے آتے ہیں جو دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، ان ہی میں سے ایک کردار اِس بار میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی نوجوان لڑکی ہے۔

    میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔

    کمبھ کے میلے میں بھگڈر، 38 افراد ہلاک

    تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مونالیزا  کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں کا ہجوم بیک وقت اکھٹا رہتا ہے۔

    جیسے جیسے مونا کی تصاویر آن لائن وائرل ہورہی ہیں، اسی طرح اس کی مالی کامیابی کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں، حال ہی میں بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وائرل اسٹار نے مالا کی فروخت کے ذریعے صرف 10 دنوں میں 10 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

    ان خبروں سے متعلق پوچھے جانے پر مونا نے انہیں یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے اتنے پیسے کما چکی ہوتی تو میں اب تک یہاں کیوں رہتی اور ہار کیوں بیچوں گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ مونا کی شہرت کی وجہ سے اسے مالی فائدہ ہوا ہوگا، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس تھی۔

    مونا کے والد نے وضاحت کی کہ لوگ مالا خریدنے کے بجائے مونا کے ساتھ سیلفیاں لینے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے، اس وجہ سے ہمارا کاروبار متاثر ہوا ہے، مونا نے انکشاف کیا کہ مالا کی فروخت میں کمی کی وجہ سے مجھے اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے 35,000 روپے کا قرض لینا پڑا ہے۔

  • ہمایوں سعید کے تھپڑ پر عدنان صدیقی کا جواب

    ہمایوں سعید کے تھپڑ پر عدنان صدیقی کا جواب

    کراچی : اداکار عدنان صدیقی نے ڈراماسیریل”میرے پاس تم ہو” میں تھپڑ مارنے والا سین پر ہمایوں سعید سے کہا صاحب تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا پیار سے لگتا ہے، اس ایک تھپڑ نے شہوار کو دنیا بھر میں دو ٹکے کا کردیا“۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ڈراما سیریل”میرے پاس تم ہو“مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے، سوشل میڈیا پر جہاں اس ڈرامے کےڈائیلاگز کی دھوم مچی ہوئی ہے وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اورعائزہ خان کی اداکاری نے بھی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

    ڈرامے کی کہانی سے جہاں لوگ جذباتی طور پر جڑ گئے ہیں وہیں ڈرامے میں کام کرنے والے اداکار بھی ہر ہفتے نئی قسط نشر ہونے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے ڈراما سیریل”میرے پاس تم ہو“کی 13 ویں قسط میں ہمایوں سعید کا عدنان صدیقی کو تھپڑ مارنے والا سین بہت زیادہ وائرل ہوا اور لوگوں نے عدنان صدیقی اورہمایوں سعید کو بہترین اداکاری کرنے پر ایک بار پھر خوب داد دی۔

    ہمایوں سعید کی ٹوئٹ کے جواب میں عدنان صدیقی نے دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ”صاحب تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا پیار سے لگتا ہے، اس ایک تھپڑ نے شہوار کو دنیا بھر میں دو ٹکے کا کردیا“۔

    بعد ازاں عدنان صدیقی مزاحیہ انداز میں ہمایوں سے شکوہ کرتے نظر آئے کہ ”دنیا کے سامنے ذلیل وخوار کرکے مجھے آپ میری اداکاری کی تعریف کررہے ہیں؟

    یاد رہے ہمایوں سعید نے لوگوں کی محبتوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس سین کا کریڈٹ عدنان صدیقی کو دیتے ہوئے کہا کہ عدنان صدیقی کی بہترین اداکاری کی وجہ سے یہ سین اتنا کامیاب ہوا۔

  • مودی کو امارات ایوارڈ دینے پر ملائشین مشاورتی کونسل کی مذمت

    مودی کو امارات ایوارڈ دینے پر ملائشین مشاورتی کونسل کی مذمت

    کوالالمپور : ملائیشیا کی مشاورتی کونسل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کومتحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشاورتی کونسل نے کوالالمپور سے جاری ایک بیان میں نریندر مودی کی طرف سے یو اے ای کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ وصول کرنے پر شدید نفرت کا اظہار کیاہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی شرمناک بات ہے کہ یہ حقیقت جانتے ہوئے بھی کہ بھارت میں اقلیتوں کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا یا جارہا ہے نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے۔

    یو اے ای نے بھارت سے معاشی فائدے کیلئے آنکھیں بند کر لی ہیں جبکہ نریندر مودی کے ہاتھ گجرات اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر کوئی تشویش لاحق نہیں اور اسے نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی کوئی پروا نہیں ہے۔

  • داعش کوامریکا میں داخل نہیں ہونے دیں گے، امریکی صدر ٹرمپ

    داعش کوامریکا میں داخل نہیں ہونے دیں گے، امریکی صدر ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مین ہٹن حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش کوامریکا میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیویارک کے علاقے مین ہیٹن حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی ادارےواقعےکی باریک بینی سےتحقیقات کررہےہیں، امریکا میں ایسے واقعات نہیں ہونے دیں گے۔

    ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ داعش کومشرق وسطیٰ ودیگرجگہوں پرشکست دی،اب لوٹنےنہیں دینگے، ہم داعش کوامریکا میں داخل نہیں ہونے دیں گے، حکام کوامیگریشن مزید سخت کرنے کوکہا ہے

    امریکی صدر نے کا کہنا تھا کہ حملے کےمتاثرین اورخاندانوں سےاظہارتعزیت کرتاہوں۔

    دوسری جانب برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے نیویارک واقعہ پرافسوس ظاہرکیا اورمتاثرین سے اظہاریکجہتی کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : نیویارک: حملہ آور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا، 8 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک شخص نے راہگیروں کو ٹرک تلے کچل ڈالا، حادثے میں 8 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق حملہ آور کا تعلق ازبکستان سے ہے جو سنہ 2010 میں ہجرت کر کے امریکا آیا جبکہ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور سیفولو کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا بھی ملا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔