Tag: rest of the matches

  • پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی ابوظبی روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی ابوظبی روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    کراچی : پی ایس ایل میچوں کے لئے کراچی اور لاہور سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کے خصوصی پروازیں تاحال روانہ نہ ہو سکیں، ویزوں کا معاملہ حل ہوتے ہی پروازوں کی روانگی پانچ بجے شام تک متوقع ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشل سمیت براڈ کاسٹرز کے ویزوں کا معاملہ حل نہ ہونے کے باعث پروازیں روانگی کی منتظر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی کے6207 اور پی کے6203 کے ذریعے مجموعی طور پر360 مسافروں کو ابوظہبی روانہ ہونا ہے، یو اے ای حکام کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے اوکے ٹو بورڈ کی اجازت جاری نہیں کی گئی۔

    یو اے ای حکام کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے اوکے ٹو بورڈ کی اجازت جاری نہیں کی گئی، پروازوں کی روانگی ویزوں کا معاملہ حل نہ ہونے کے باعث پہلے ہی ایک روز تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ کھلاڑیوں اور آفیشل سمیت براڈ کاسٹرز کے ویزوں کا معاملہ حل ہوتے ہی پروازوں کی روانگی پانچ بجے شام تک متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل 6 کھلاڑیوں کی روانگی میں ایک دن کی تاخیر

    علاوہ ازیں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا، ہنگامی اجلاس میں پی ایس ایل سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا میٹنگ کے اختتام پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا فیصلہ ہوگا۔ ابوظہبی حکومت نے بھارت اورجنوبی افریقہ کی فلائٹس کی اجازت واپس لے لی۔