Tag: restaurant

  • ریستوران میں 12 بھارتیوں کی پراسرار موت

    ریستوران میں 12 بھارتیوں کی پراسرار موت

    تبلیسی : جارجیا کے ایک شہر میں 12 بھارتی باشندوں کی پراسرار موت کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آّیا ہے، جن کی لاشیں ایک ریسٹورنٹ کے کمرے سے برآمد ہوئیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق جارجیا کے پہاڑی تفریحی مقام گڈوری میں جارجیا کے پہاڑی تفریحی مقام گڈوری کے ایک ریسٹورنٹ میں 12 بھارت شہری مردہ حالت میں پائے گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق جارجیا کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فی الحال مرنے والوں کے جسموں پر کسی قسم کے زخموں یا تشدد کے آثار نہیں ملے۔

    بھارتی سفارت خانے کے تبلیسی میں جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق ان میں سے 11 افراد کی شناخت بھارتی شہریوں کے طور پر ہوئی ہے۔

    مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام متاثرین کی موت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ افراد ایک عمارت کی دوسری منزل پر واقع ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    مرنے والے تمام افراد اس بھارتی ریسٹورنٹ میں ملازمت کرتے تھے اور ان کی لاشیں دوسری منزل پر واقع بیڈ روم سے ملی ہیں۔

    تاہم امرتسر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان تمام 12 افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔

    جارجیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیڈ رومز کے قریب ایک الیکٹرک جنریٹر بند جگہ پر رکھا گیا تھا جسے غالباً جمعہ کی رات بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کے بعد آن کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان اموات کی اصل وجہ جاننے کے لیے فرانزک تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

    کاربن مونو آکسائیڈ گیس کیا ہے؟

    کاربن مونو آکسائیڈ (سی او) ایک بے رنگ، بے بو اور بے ذائقہ گیس ہے جو انتہائی زہریلی ہے۔ یہ جسم کے لیے انتہائی خطرناک ہے کیونکہ یہ خون میں آکسیجن پہنچانے کے عمل میں خلل ڈالتی ہے۔

    سی او گیس سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہوتی ہے، سی او ہیموگلوبن کے ساتھ جڑتا ہے اور کاربوکسی ہیموگلوبن بناتا ہے جس کی وجہ سے دماغ اور دل جیسے آکسیجن پر منحصر اعضاء سب سے پہلے متاثر ہوتے ہیں، دماغ میں آکسیجن کی کمی سے چکر آنا، بے ہوشی اور اس کے بعد موت کا سبب بھی بنتی ہے۔

  • بی ایم ڈبلیو چوری : اداکارہ شلپا شیٹھی نئی مشکل میں پڑگئیں

    بی ایم ڈبلیو چوری : اداکارہ شلپا شیٹھی نئی مشکل میں پڑگئیں

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ کے احاطے سے قیمتی ترین لگژری کار چوری ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی ممبئی میں ایک لیوش ریسٹورنٹ کی مالکن بھی ہیں، ایک نئی مشکل میں پڑگئیں۔

    گزشتہ روز دادَر ویسٹ میں کوہِ نور اسکوائر پارکنگ لاٹ سے ایک بی ایم ڈبلیو زیڈ فور کار جس کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے چوری ہوگئی۔

    گاڑی کا مالک جو ایک کاروباری شخصیت ہے جس نے یہ گاڑی فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ باسٹیاں کی پارکنگ میں کھڑی کی تھی جب وہ 48ویں منزل پر موجود ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ کار کا مالک روحان خان اپنے دوستوں کے ہمراہ کھا نا کھانے یہاں آیا تھا، روحان خان نے اپنی بی ایم ڈبلیو کی چابیاں ریسٹورنٹ کے گارڈز کے حوالے کی تھیں جس کے بعد گاڑی کو پارکنگ ایریا میں کھڑا کردیا گیا لیکن چند منٹ بعد ہی دو ملزمان گاڑی پارکنگ سے چوری کرکے فرار ہوگئے۔

    مسروقہ کار کے مالک روحان نے عملے سے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کو کہا جس کے بعد معلوم ہوا کہ گاڑی رات تقریباً دو بجے نامعلوم افراد نے چوری کی۔

    شیوا جی پارک پولیس کے مطابق کار چوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کری گئی ہے۔

  • صحافی کا جعلی ریستوران لندن کا نمبر ون کیسے بنا؟

    صحافی کا جعلی ریستوران لندن کا نمبر ون کیسے بنا؟

    کسی شہر میں کوئی کاروبار کرنے، اس میں اپنی ساکھ بنانے اور اس سے پیسہ کمانے میں طویل عرصہ لگتا ہے، لیکن بعض اوقات کچھ کیے بغیر بھی یہ سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    ایسا ہی کچھ لندن کے ایک صحافی اوبھ بٹلر نے کیا جس کے جعلی ریستوران کو لندن کے صف اول کے ریستوران کی حیثیت حاصل ہے۔

    یہ قصہ سنہ 2017 کا ہے جب اس صحافی نے سیاحتی سہولیات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ٹرپ ایڈوائزر پر تفریحاً ایک ریستوران کا اکاؤنٹ بنایا۔

    اس نے اس غائبانہ ریستوران کا نام دا شیڈ ایٹ ڈلوچ رکھا۔

    اس کے بعد اس نے اپنے دوستوں سے اس ریستوران کے آن لائن ریویوز لکھنے کی درخواست کی جس سے ایسا ظاہر ہوا کہ بہت سے لوگ اس ریستوران سے کھانا کھا چکے ہیں۔

    اس دوران کچھ لوگ واقعی اس ریستوران میں آئے، صحافی نے گھر کے گارڈن میں بٹھا کر ان افراد کی خاطر تواضع کی۔

    یہی نہیں اس نے ایک ڈومین خرید کر ریستوران کی باقاعدہ ویب سائٹ بھی بنا ڈالی جبکہ مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر پیجز بھی بنائے۔

    صحافی کا کہنا تھا کہ اس نے گھر میں رکھی بلیچ کی گولیوں، شیونگ فوم اور شہد کی مدد سے کھانے کی نہایت اشتہا انگیز تصاویر کھینچیں اور انہیں سوشل میڈیا صفحات پر پوسٹ کردیا۔

    اس کے بعد راتوں رات یہ تصاویر وائرل اور اس کا غائبانہ ریستوران نہایت مشہور ہوگیا۔

    صحافی کا کہنا ہے کہ یہ دراصل اس کا چھوٹا سا پرینک تھا جس کے ذریعے وہ بتانا چاہ رہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچا کر کس طرح لوگوں کو گمراہ کیا جاسکتا ہے۔

  • جدہ: ایکسپائرڈ گوشت برآمد ہونے پر ریستوران کے خلاف کارروائی

    جدہ: ایکسپائرڈ گوشت برآمد ہونے پر ریستوران کے خلاف کارروائی

    ابو ظہبی: سعودی عرب کے شہر جدہ میں جدیدہ کی بلدیاتی کاؤنسل کے انسپکٹرز نے شہر کے معروف ریستوران پر چھاپہ مار کر زائد المیعاد گوشت برآمد کرلیا۔

    میونسپلٹی کے ماتحت جدہ الجدیدہ بلدیاتی کاؤنسل کی چیئر پرسن عزۃ العسبلی نے کہا ہے کہ الزہرا محلے کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران سے چوتھائی ٹن زائد المیعاد گوشت برآمد ہوا ہے جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔

    العسبلی نے مزید کہا کہ ریستوران کی انتظامیہ صفائی نظام کی پابندی نہیں کر رہی تھی، کھانے پینے کی اشیا جس جگہ ذخیرہ کی گئی تھیں وہاں صفائی غیر معیاری تھی۔

    بلدیاتی کاؤنسل نے خلاف ورزی پر ریستوران کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے خراب گوشت ضبط کرلیا اور اسے تلف کروا دیا۔

    بلدیاتی کاؤنسل کے انسپکٹرز ان دنوں تجارتی اور غذائی اشیا کا کاروبار کرنے والے اداروں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقررہ قوانین و ضوابط کی پابندی پر عمل یقینی بنا رہے ہیں۔

  • بحرین: باحجاب خاتون کو داخلے سے روکنے پر بھارتی ریستوران سیل کردیا گیا

    بحرین: باحجاب خاتون کو داخلے سے روکنے پر بھارتی ریستوران سیل کردیا گیا

    مناما: بحرین میں ایک بھارتی ریستوران نے ایک باحجاب خاتون کو داخلے سے روک دیا جس کے بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریستوران کو سیل کردیا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داران کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق بحرین میں بھارتی ریستوران میں ہندو مینیجر نے حجاب پہنی خاتون کو اندر داخل ہونے سے روک دیا، نسل پرستانہ اقدام پر انتظامیہ نے فوری طور پر ریستوران سیل کردیا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ریستوران میں ایک شخص ایک باحجاب خاتون کا راستہ روکے ہوئے ہے۔

    بھارتی ریستوران کی انتظامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنا پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے معافی مانگی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by LanternsBahrain (@lanternsbahrain)

    پیغام میں کہا گیا ہے کہ مینیجر سے غلطی ہوئی ہے جس کے بعد اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے، وہ ہماری نمائندگی نہیں کرتا۔

    ریستوان کی جانب سے خیر سگالی کے طور پر 29 مارچ کو مفت کھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس میں کسی شخص سے کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے مینیجر کا ویزا پرمٹ بھی منسوخ کردیا ہے۔

    بحرین کی ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، بحرینی قانون کے مطابق نسل پرستانہ اقدام ثابت ہونے پر ذمہ داران کو 10 سال قید کی سزا دی جائے گی۔

    حکام نے مملکت میں موجود تمام سیاحتی مقامات کو ایسی پالیسیز بنانے سے بھی متنبہ کیا ہے جو مملکت کے قوانین سے متصادم ہو۔

  • ہوٹل کا کھانا دیکھ کر خاتون کی چیخیں نکل گئیں، لیکن کیوں؟

    ہوٹل کا کھانا دیکھ کر خاتون کی چیخیں نکل گئیں، لیکن کیوں؟

    ہوٹلوں کا کھانا صحیح طریقے سے دیکھ بھال کر کھایا کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے کھانے میں سے بھی کوئی خطرناک کیڑا نکل آئے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں ایک عورت کے کھانے میں گھونگا نکل آیا جسے دیکھ کر اس کی چیخیں نکل گئیں، چلیو والشا نامی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنا تجربہ شیئر کیا اور بتایا کہ میں نے ایک مقامی ریستوران کو آن لائن روسٹ کا آرڈر دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جب میں اور  میرا ایک دوست کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران جب میں تین چار لقمے کھا چکی تو میں نے دیکھا کہ میرے دوست کے کھانے میں مٹر کم ہیں۔

    Woman shares horror of finding a snail in her roast dinner

    خاتون کے مطابق جب انہوں نے اپنے روسٹ میں سے مٹر تلاش کرنے کیلئے کانٹے سے روسٹ کو کریدا تو دیکھا کہ ایک مردہ گھونگا اس میں موجود تھا۔

    چلیو والشا نے بتایا کہ اسے دیکھ کر میری حالت خراب ہوگئی اور جی متلانے لگا اور میرے منہ میں جو نوالہ تھا اسے بھی تھوک دیا بہت مشکل سے خود پر قابو پایا ورنہ مجھے قے ہوسکتی تھی۔

    خاتون نے فوری طور پر اس کی تصویر بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مذکورہ ریستوران کو بھی آگاہ کیا، بعد ازاں انتظامیہ نے اس سے رابطہ کرکے اس سے معافی مانگی اور اس کی رقم بھی واپس کردی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے عہد کرلیا ہے کہ اب آئندہ اس ریستوران سے کوئی بھی چیز نہیں کھائیں گی۔

    اس حوالے سے مذکورہ ریستوران کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم نے اپنے معمول کے اعلیٰ معیار کے مطابق کھانا فراہم نہیں کیا لیکن خاتون کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس کی نشاندہی کی جس کیلئے ہم ان سے معذرت خواہ ہیں۔

  • بھوکا مگرمچھ کھانا تلاش کرتے ہوئے آبادی میں پہنچ گیا، شہری خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    بھوکا مگرمچھ کھانا تلاش کرتے ہوئے آبادی میں پہنچ گیا، شہری خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    ‏ فلوریڈا : امریکہ میں ایک بھوکے مگر مچھ نے دن دہاڑے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، پولیس آفیسر نے ہمت کرکے اسے قابو کرلیا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
    ‎\‎
    ‏ امریکی ریاست فلوریڈا میں کے ایک ریستوران کے پارکنگ ایریا میں ایک خوفناک مگر مچھ دیکھا گیا، چھ فٹ لمبے اس مگر مچھ کو دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔ اطلاع ملنے پر مقامی ‏پولیس آفیسر فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے اہلکاروں کے ساتھ وہاں پہنچے اور مگر مچھ کو قابو کیا بھوکے مگر مچھ کو بحالی مرکز منتقل کردیا ہے۔ ‏


    ‏ ‏
    اس حوالے سے "لی کاؤنٹی شیرف آفس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے، تصاویر کے ساتھ شیئر کی گئی اس پوسٹ میں مگر مچھ کی تصاویر بھی دکھائی ‏گئی ہیں ان تصاویر میں مگر مچھ کو قابو کرنے سے متعلق دکھایا گیا ہے۔ ‏
    ‏ ‏
    لی کاؤنٹی شیرف آفس نےمزاحیہ انداز میں لکھا کہ بھوکا مگر مچھ ریستوران کی پارکنگ میں شاید چیز برگر کھانے آیا تھا یا کوئی ڈیل لینے آیا ہو لیکن اس نے وہاں موجود لوگوں کو خوفزدہ ‏کردیا۔

    ‏ ریسکیو آپریشن کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی گئیں جس کے بعد صارفین نے پولیس کے اس بروقت اقدام کو بہت سراہااور شکریہ ادا کیا، صارفین کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں کسی ‏مگر مچھ کا اس طرح واقعی خطرے کی بات ہے ‏

    واضح رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں مگر مچھوں کے حوالے سے اکثر اس قسم کے واقعات مشاہدے میں ٓاتے ہیں اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ یہاں مگر مچھ کثیر تعداد میں پائے جاتے ‏ہیں جنہیں عام طور پر اکثر گولف کورس ، دلدل اور دیگر کھلی جگہوں پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں اس وقت تقریباً 1.25 ملین سے زائد مگر مچھ پائے جاتے ‏ہیں۔ ‏

  • امریکا: بھرے ریستوران میں 47 سالہ شخص کی عجیب و غریب حرکت

    امریکا: بھرے ریستوران میں 47 سالہ شخص کی عجیب و غریب حرکت

    امریکا میں ایک شخص نے ریستوران میں ایک چھوٹے بچے کو ماسک اتارنے کا کہا اور نہایت قریب جا کر اس سے کہا کہ تم کرونا وائرس کا شکار ہوجاؤ گے، پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا میں 47 سالہ جیسن کوپن ہیور نامی شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جیسن ریستوران میں موجود ایک بچے کے پاس گیا اور اس سے فیس ماسک اتارنے کا کہا، جب بچے نے ماسک اتارا تو جیسن نے اس کا سر زور سے پکڑا اور اس کے منہ کے نہایت قریب جا کر کہا کہ اب تمہیں کوویڈ ہوجائے گا۔

    پولیس کے مطابق وہ بچے کے اتنا قریب تھا کہ اس کے لعاب کے چھینٹے بھی بچے کے چہرے پر پڑے۔

    ریستوران عملے کے مطابق جیسن نشے میں لگ رہا تھا، اس نے ریستوران کے ایک ملازم سے ہاتھا پائی بھی کی۔

    پولیس نے جیسن کو گرفتار کر کے اس پر نامناسب رویے کی دفعہ عائد کی، فی الحال اسے 650 ڈالر کے ضمانتی مچلکے پر رہا کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں آئی۔

  • ناقص انتظامات پر جدہ کے 15 ریستوران سیل

    ناقص انتظامات پر جدہ کے 15 ریستوران سیل

    ریاض: سعودی شہر جدہ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ریستوران کے اندر جانور ذبح کرنے پر 15 ریستوران سیل کردیے گئے، عید کے موقع پر حکام نے ریستورانوں کے جائزہ دوروں کی تعداد بڑھا دی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے صفائی کے ناقص انتظامات، ریستوران کے اندر جانور ذبح کرنے اور دیگر متعدد خلاف ورزیوں پر 15 ریستوران سربمہر کردیے۔

    میونسپلٹی کے سیکریٹری انجینیئر محمد ابراہیم الزہرانی کا کہنا ہے کہ بند کیے جانے والے ریستورانوں میں سے بعض ضوابط کی پابندی نہیں کر رہے تھے، بعض کا لائسنس ختم تھا جبکہ بعض ایسے بھی تھے جن کے ملازمین کے پاس صحت کارڈ نہیں تھا۔

    ان کے مطابق ریستوران کے کچن میں جانور ذبح کرنا منع ہے، اس ضابطے کا تمام ریستورانوں کو علم ہے تاہم خلاف ورزی کرنے والے متعدد ریستورانوں سے 50 بکرے ضبط ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر شہری و غیر ملکی گوشت اور مرغی سے بنی متعدد مقامی ڈشز شوق سے کھاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے دوروں کی تعداد بڑھا دی ہے۔

    تفتیشی ٹیمیں ایک طرف رہائشیوں کو فراہم کی جانے والے کھانے پینے کی اشیا کے معیار کا جائزہ لے رہی ہیں تو دوسری طرف طے شدہ ضوابط، معیار اور صفائی کے علاوہ کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے دی جانے والی ہدایات کی پابندی کی نگرانی بھی کر رہی ہیں۔

    الزہرانی کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بھی چاہیئے کہ جہاں کہیں خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر میونسپلٹی سے رابطہ کریں اور شکایت درج کروائیں۔

  • سعودی عرب میں ریستورانوں کے اندر کھانا کھانے پر پابندی

    سعودی عرب میں ریستورانوں کے اندر کھانا کھانے پر پابندی

    ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں واقع ریستورانوں کو کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے سے منع کرتے ہوئے صرف ہوم ڈلیوری کی سہولت فراہم کرنے پر پابند کردیا گیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں میونسپلٹیوں نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے اندر گاہکوں کو کھانے پینے کی اشیا پیش کرنے سے منع کردیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ریستوران اپنے یہاں کسی بھی گاہک کو کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے کا مجاز نہیں رہا ہے۔

    ریاض، عسیر، مشرقی ریجن، مکہ مکرمہ اور طائف کی میونسپلٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ریستوران خود کو ہوم ڈلیوری تک محدود کرلیں۔

    ایک فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ فوڈ ٹرک گاہکوں کی خارجی طلب ہی پوری کریں، ٹرک کے آس پاس گاہکوں کو بنچوں پر بٹھا کر کھانے پینے کا سامان فراہم کرنا بند کردیں۔

    حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے مراکز اور ریستورانوں میں ہر طرح کے لوگ پہنچتے ہیں جہاں لوگوں کی بھیڑ سے کرونا وائرس لگنے کے بڑے خدشات ہیں۔