Tag: restoration of ARY News

  • سندھ ہائی کورٹ کے بعد  اسلام آباد ہائی کورٹ کا بھی  اے آر وائی نیوز کی فوری بحال کرنے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا بھی اے آر وائی نیوز کی فوری بحال کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سندھ ہائی کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف سماعت ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کی جانب سے درخواست گزار ملازمین عدالت میں پیش ہوئے اور صحافیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

    عدالت نے کہا کہ پیمرا کا تحریری آرڈر نہیں ہے تو اے آر وائی نیوز کی فوری نشریات بحال کی جائیں اور اگر کوئی تحریری آرڈر ہے تو کل صبح ساڑھے 10 بجے آکر وضاحت دیں۔

    عدالت نے چیئرمین پیمرا کو کل عدالت پیشی کے لیے مجاز افسر مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا مجاز افسر عدالت کے سامنے پیش ہو کر وضاحت کرے۔

    بعد ازاں صحافی رہنمالالہ اسد پٹھان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا ملازمین کو مشکلات ہورہی ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پہلی پیشی پرہی نشریات کی بحالی کاحکم دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیمرا چیئرمین اورپیمرامشکلات کاشکارہوتی جارہی ہے، ساراکھیل پیمراکاہےجس کےپیچھےحکومت کھڑی ہوئی ہے، ہمیں مکمل اعتماد ہےکہ عدلیہ اےآروائی نیوزکی نشریات بحال کرائےگی۔

    یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ کوئی کیبل آپریٹرزفیصلے پر عملدرآمد نہیں کرتا تو چیئرمین پیمرا اس کیخلاف کارروائی کریں۔

  • اے آر وائی نیوز کی بحالی: پی  ایف یو جے کا پیر سے پیمرا آفس کے باہر مستقل احتجاج کا اعلان

    اے آر وائی نیوز کی بحالی: پی ایف یو جے کا پیر سے پیمرا آفس کے باہر مستقل احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد : پی ایف یو جے نے اے آر وائی نیوزکی بحالی کیلئے پیر سے پیمرا آفس کے باہرمستقل احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں افضل بٹ کی زیرصدارت پی ایف یوجے کا اجلاس ہوا ، جس میں آرآئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی

    اجلاس میں اے آر وائی نیوز نشریات کی بحالی کیلئے کل نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

    پی ایف یو جے نے اے آر وائی نیوزکی بحالی کیلئے پیر کو پیمرا آٖفس کے باہر مستقل احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان بھی کیا۔

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کی طویل بندش کیخلاف پی ایف یوجے نے تمام صحافیوں سے اسلام آباد کا رخ کرنے کی اپیل کی تھی۔

    پی ایف یوجے کے سیکریٹری جنرل رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پیمرا ڈرامےکررہا ہے، کیبل آپریٹرز کے دفاترپر چھاپے مارے جارہے ہیں اور اگر اےآروائی نیوز چل رہا ہے تو پورا دفترسیل کرنےکی دھمکی دی جاتی ہے۔

    رانا عظیم نے کہا تھا کہ حکومت آزادی صحافت پرپابندی لگانےمیں مصروف ہے، اب انصاف کیلئے دھرنا سپریم کورٹ کے باہر ہوگا اور پیمرا آفس کے باہر بھی دھرنا دیں گے۔