Tag: Restrictions

  • مومل شیخ نے اپنے شوہر پر کونسی پابندیاں لگا رکھی ہیں؟

    مومل شیخ نے اپنے شوہر پر کونسی پابندیاں لگا رکھی ہیں؟

    پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی اداکارہ مومل شیخ کے شوہر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مومل شیخ نے ان پر کچھ پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔

    نجی چینل کے پروگرام میں اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے، میزبان نے انکی نجی زندگی پر بھی تفصیل سے بات کی کہ آپ کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

    سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ مومل کا کہنا تھا کہ انکی شادی کو 13 سال کا عرصہ بیت چکا ہے، اپنے شوہر نادر سے پہلی ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔

    مومل شیخ کا کہنا تھا کہ میں اسکول میں نادر سے سینئر تھی کیونکہ میں عمر میں ان سے بڑی ہوں، جب یہ کلین شیو ہوکر آتے ہیں تو میرا سارا موڈ آف ہوجاتا ہے۔

    مومل شیخ کو بالی ووڈ سے آفر آئی تو شوہر نے کیا کہا؟

    اس موقع پر نادر کا کہنا تھا کہ مومل نہ تو مجھے بال ڈائی کرنے دیتی ہیں، نہ ہی کلین شیو ہونے دیتی ہیں، بال بھی ان کی پسند کے مطابق کٹواتا ہوں تاکہ عمر میں ان سے چھوٹا نہ لگوں۔

  • سعودی عرب: نئی سفری پابندیوں کا اعلان

    سعودی عرب: نئی سفری پابندیوں کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں سفر کرنے والوں اور مملکت میں آنے والوں کے لیے نئی سفری پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، پابندیوں پر عمل درآمد 9 فروری 2022 بدھ ایک بجے سے شروع کردیا جائے گا۔

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودیوں کو مملکت سے باہر جانے کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی، اس کے بغیر مملکت سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ مملکت آنے والے تمام افراد کو سفر سے 48 گھنٹے کے اندر لیے گئے ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد 9 فروری 2022 بدھ ایک بجے سے شروع کردیا جائے گا۔

    وزارت داخلہ نے تاکید کی ہے کہ بیرون مملکت سفر کے خواہشمند سعودیوں کو بوسٹر ڈوز لازمی کردی گئی ہے، دوسری ڈوز پر 3 ماہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز لینا ہوگی۔ اس کے بغیر مملکت سے باہر نہیں جا سکتے۔

    وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ اس پابندی سے 16 برس سے کم عمر کے شہری اور توکلنا ایپ کے ریکارڈ کے مطابق مستثنیٰ زمرے خارج ہوں گے۔

    وزارت داخلہ نے توجہ دلائی ہے کہ مملکت آنے والے تمام افراد کو وہ سعودی ہوں، غیر ملکی ہوں یا ویکسین یافتہ ہوں، منظور شدہ پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

    وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت روانگی سے قبل یا آمد کے 48 گھنٹے کے اندر پی سی آر نیگیٹیو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی، اس سے 8 برس سے کم عمر کے بچے مستثنی ہوں گے۔

    اس سلسلے میں بچوں کے کرونا ٹیسٹ سے متعلق ان ممالک کے قوانین کو مد نظر رکھا جائے گا جہاں سے سفر کیا گیا ہو۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسے سعودی شہریوں کو جن کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آگئی ہو انہیں مندرجہ ذیل مدت گزرنے پر مملکت میں سفر یا مملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور ان کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔

    کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی پوزیٹو رپورٹ پر 7 روز گزر چکے ہوں اور مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں لے چکا ہو۔

    کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی پوزیٹیو رپورٹ پر 10 روز گزر چکے ہوں اور اس نے مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی تمام خوراکیں نہ لی ہوں۔

    وزارت داخلہ نے تاکید کی ہے کہ ان پابندیوں پر عمل درآمد 9 فروری 2022 کو رات ایک بجے سے ہوگا۔

  • کورونا وائرس : کویت حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

    کورونا وائرس : کویت حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

    کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظر کویت میں ایک بار پھر مساجد اور شادی کی تقریبات کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات نافذ کردیے گئے ہیں۔

    عرب نیوز نے کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مساجد جانے والوں کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے، ماسک پہننے اور اپنی ذاتی جانماز لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مساجد کی انتظامیہ کو خطبوں اور نماز کے اوقات کے دوران کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کونا کے مطابق جمعے کے خطبے کا دورانیہ بھی صرف 15 منٹ تک محدود کردیا گیا ہے۔ نوجنوری سے شادی کی تقریبات میں صرف چھ لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

    کویت کی حکومت نے 9 جنوری سے 28 فروری تک بند جگہوں میں تمام عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت میں 27 ہزار 541 نئے ٹیسٹ کے دوران دو ہزار 413 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد چار لاکھ 25 ہزار 455 ہوگئی ہے جبکہ دو ہزار 469 اموات ہوچکی ہیں اور چار لاکھ 12 ہزار 749 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • سعودی عرب: زائرین کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے ریستورانوں پر کڑی پابندیاں عائد

    سعودی عرب: زائرین کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے ریستورانوں پر کڑی پابندیاں عائد

    ریاض: سعودی عرب میں زائرین و سیاحوں کی حفظان صحت کا خیال رکھنے کے لیے ریستورانوں پر کڑی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

    سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے ریستورانوں اور عربی کھانے ’حنیذ‘ اور ’مندی‘ تیار کرنے والے مراکز پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پابندیاں حفظان صحت کے ضوابط سے متعلق ہیں۔ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کا انتباہ جاری کیا جائے گا۔

    وزارت کے ماتحت حفظان صحت کے ادارے کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد مقامی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور زیارت و سیاحت کے لیے آنے والوں کی صحت کا تحفظ ہے۔

    ادارے کی جانب سے حفظان صحت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاتی ہے اور ریستورانوں نیز مختلف قسم کے کھانے تیار کرنے والے مراکز کو احتیاطی تدابیر اپنانے پر مجبور کیا جاتا ہے تاکہ زہر خورانی کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

    ریستورانوں اور عربی کھانے تیار کرنے والے مراکز کے لیے حفظان صحت کے لائحہ عمل میں تاکید کی گئی ہے کہ روٹی تیار کرنے اور کھانے بنانے کے لیے مخصوص قسم کے تندور کا استعمال کیا جائے، اس بات سے تحریری طور پر انہیں آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

    یہ پابندی بھی لگائی گئی ہے کہ تندور کے ڈھکن ایسی دھات کے ہوں جو زنگ آلود نہ ہوتے ہوں اور تندور کے اوپر والے حصے اور اس کے درمیان خاص فاصلہ رکھا جائے۔ اس سلسلے میں متعدد تکنیکی پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

    ہدایات کے مطابق عربی کھانے تیار کرنے والے مراکز موٹے کپڑے کی 2 تہیں استعمال کریں اور اس کے اوپر تندور کو بند کرنے کے لیے ریت کی تہہ لگائی جائے اور تندور کی حرارت کے اخراج کو قوت کے ساتھ روکا جائے، کپڑا روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے۔

    ریستورانوں کو لوہے یا معدنیات کے کین استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ ریستوران اور عربی کھانے تیار کرنے والے مراکز بجلی، گیس، کوئلے یا پتھر سے چلنے والے چولہے استعمال کرنے کے پابند ہیں۔

    ایک پابندی یہ بھی لگائی گئی ہے کہ ہر ریستوران اپنے یہاں دھوئیں کے اخراج کا معقول انتظام کرے۔ دھوئیں اور ناپسندیدہ بو ریستوران میں نہ آنے پائے اور دھواں پابندی سے باہر نکلتا رہے۔

    ایگزاسٹ فین 50 سینٹی میٹر سے کم سائز کے نہ ہوں اور چمنی برابر کی عمارت سے 2 میٹر اونچائی پر ہو۔

  • امریکا نے پابندیاں نہ ہٹائیں تو سنگین نتائج کیلئے تیار رہے، چین کی دھمکی

    امریکا نے پابندیاں نہ ہٹائیں تو سنگین نتائج کیلئے تیار رہے، چین کی دھمکی

    بیجنگ : چین نے امریکا کی جانب سے جنگی سازو سامان خریدنے کی پابندی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکا فوری طور پر پابندیاں ہٹائے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے جیٹ طیارے خریدنے کی پاداش میں چین پر لگائی جانے والی پابندی کو ختم نہ کیا تو پھر اس کے نتائج کے لیے تیار ہو جائے۔

    روس نے بھی چینی فوج پر عائد پابندیوں کی مخالفت کی ہے اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس آگ کے کھیل سے باز رہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے چین کے فوجی ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے روس سے ہتھیار خریدے ہیں اور چین کا یہ اقدام روس پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے جو اس پر امریکی انتخابات میں مداخلت اور یوکرین میں فوج کشی کے بعد لگائی گئی تھیں۔

    چین نے حال ہی میں روس سے دس سخوئی ایس یو35 جنگی طیارے اورایس400طیارہ شکن میزائل خریدے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نےروس کے 33 افراداور کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کردیا۔