Tag: resulotion

  • کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، پنجاب اسمبلی میں پی سی بی عہدیداران کیخلاف قرارداد جمع

    کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، پنجاب اسمبلی میں پی سی بی عہدیداران کیخلاف قرارداد جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی سی بی عہدیداران کو برطرف کرنے کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی سے عوام میں ورلڈ کپ سے قبل ہی مایوسیاں پھیلنے لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مسلسل شکستوں کی وجہ سے ذمہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

    قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل شکست ہوئی ہے۔

    شکستوں کی وجہ سے ورلڈ کپ پر بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور کرکٹ کے شوقین عوام میں ورلڈ کپ سے قبل ہی مایوسیاں پھیلنے لگی ہیں، قومی سرمایہ خرچ کرنے کے باوجود ٹیم کی کارردگی صفر ہے، قومی کرکٹ ٹیم مسلسل 10میچ ہارنے کے باوجود کرکٹ کے کرتا دھرتا اپنے عہدوں پر برا جمان ہیں۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں مسلسل شکستوں پر چیئرمین کرکٹ بورڈ، چیف سلیکٹر کوچ اور کپتان کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا یاجائے اور کرکٹ میں مسلسل شکستوں کی ذمہ داری ذمہ داروں پر فکس کی جائے۔

  • محمد بن سلمان خاشقجی قتل کے ذمہ دار ہیں، امریکی سینیٹ میں قرار داد پیش

    محمد بن سلمان خاشقجی قتل کے ذمہ دار ہیں، امریکی سینیٹ میں قرار داد پیش

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر زنے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ولی عہد کے خلاف قرار داد پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل ہونےو الے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کی قرار داد امریکی سینیٹ میں پیش کردی گئی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کے 6 اعلیٰ سینیٹرز کی جانب سے پارٹی مؤقف سے انحراف کرنے کے بعد پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ’سینیٹ خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان کے ذمہ دار ہونے پر پختہ یقین رکھتا ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارےکا کہنا ہے کہ اگر امریکی سینیٹ میں جمال خاشقجی قتل سے متعلق قرارداد منظوری کرلی گئی تو محمد بن سلمان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا۔

    ریپبلیکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ سینیٹرز کی جانب سے پیش کردہ قرار داد میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے امریکا کی قومی سلامتی کو کئی مواقع پر خطرے میں مبتلا کیا اور جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان کا ہاتھ تھا۔

    خیال رہے کہ جمال خاشقجی کوقتل کرنے پر ترکی کے چیف پراسیکیوٹر کی جانب سے محمدبن سلمان کے قریبی ساتھی اور سعودی خفیہ ایجنسی کے نائب سربراہ کے وارنٹ گرفتاری فائل ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹرز نے ترکی کے چیف پراسیکیوٹر کے اقدام کے بعد سینیٹ میں قرارداد پیش کی۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل کی امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو سعودی صحافی کے قتل پر بریفنگ دی، بریفنگ کے بعد کچھ سینیٹرز نے سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث قرار دینا شروع کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی سی آئی اے کی سربراہ کی بریفنگ کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ سعودی صحافی کے قتل میں محمد بن سلمان کا ہی کردار ہے۔

    خیال رہے کہ 2 اکتوبر میں سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں سعودی سفارت خانے گئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا تھا۔

    بیس اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قائم سفارت خانے کے اندر جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا۔