حیدرآباد : تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج آج بروز منگل جاری کیے جائیں گے۔
تعلیمی بورڈ حیدرآباد ترجمان کے مطابق دسویں جماعت کے نتائج آج دن 11 بجے جاری کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے 5 روز قبل دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا، اس سال کامیابی کا تناسب 83.93 فیصد رہا۔
تعلیمی بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانات میں 173,738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 172,391 نے امتحانات میں حصہ لیا اور ان میں سے 144,681 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے جبکہ 27,244 امیدوار ناکام رہے۔
کراچی: کیمبرج ایجوکیشن کے تحت مئی جون امتحانی سیریز کے نتائج آج جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کیمبرج آئی جی سی ایس ای، او لیول اور انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے مئی جون امتحانی سیریز کے نتائج کا اعلان ہو گیا۔
عالمی سطح پر مئی جون 2024 میں کیمبرج کے بین الاقوامی امتحانات کے لیے 1.6 ملین سے زیادہ رجسٹریشن ہوئی، پچھلے سال کی نسبت رجسٹریشن کی تعداد میں 9 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں 683 اسکولوں میں 10 ہزار سے زائد طلبہ کیمبرج او لیول اور اے لیول امتحانات میں شریک ہوئے تھے، کیمبرج او لیولز اور آئی جی سی ایس ایز کے لیے 2 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ اندراجات ہوئے۔ کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیولز کے لیے ملک بھر کے طلبہ کی جانب سے 1 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ اندراجات ہوئے تھے۔
کیمبرج او لیول اور آئی جی سی ایس ایز میں پاکستان اسٹڈیز، اسلامیات، ریاضی، انگریزی اور اردو زبان سب سے زیادہ مقبول مضامین تھے، کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول پر طبیعیات، ریاضی، بزنس، کیمیا اور کمپیوٹر سائنس سب سے زیادہ مقبول مضامین ہیں۔
واشنگٹن: امریکی مڈ ٹرم الیکشن میں سینیٹ میں ری پبلکنز اور ڈیمو کریٹس کی نشستیں برابر ہوگئیں، نائب صدر کے ٹائی بریکنگ ووٹ کے باعث ڈیمو کریٹس کو اکثریت کے لیے مزید 1 نشست درکار ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی مڈ ٹرم الیکشن میں سینیٹ میں ری پبلکنز اور ڈیمو کریٹس کی نشستیں برابر ہوگئیں۔
سوئنگ اسٹیٹ ایریزونا میں کامیابی سے ڈیمو کریٹس کے ووٹ بڑھ کر 49 ہوگئے، ریاست نیواڈا کے نتائج فی الحال واضح نہیں ہوئے جبکہ جارجیا میں انتخابی معرکہ 6 دسمبر کو ہوگا۔
سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو اکثریت کے لیے 1 اور ری پبلکنز کو 2 سیٹیں درکار ہیں۔
سنیٹ کی 100 نشستوں میں سے دونوں جماعتوں کے پاس 49، 49 نشستیں ہیں، نائب صدر کے ٹائی بریکنگ ووٹ کے باعث ڈیمو کریٹس کو مزید 1 نشست درکار ہے۔
بنکاک: لیجنڈ کرکٹر شین وارن کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی حکام نے شین وارن کی موت کی ممکنہ وجوہات جاننے کے لئے ان کا پوسٹ مارٹم کیا، یہ کارروائی ان کے کمرے سے ملنے والے تولیے اور فرش پر خون کے دھبے ملنے کے بعد عمل میں لائی گئی تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ نے معاملہ سلجھادیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شین وارن کی موت کے ارد گرد کوئی مشتبہ حالات نہیں تھے ان کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی۔
تھائی ڈپٹی نیشنل پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد لیجنڈ کرکٹر کی لاش کو آسٹریلیا بھجوانے کے لیے آسٹریلوی قونصلر حکام کو جلد فراہم کردی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شین وارن کی لاش کو تھائی لینڈ سے بذریعہ جہاز ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا) منتقل کیا جائے گا، جہاں امکان ہے کہ ان کی آخری رسومات میں لگ بھگ ایک لاکھ افراد شریک ہونگے۔
واضح رہے کہ شین وارن کو آسٹریلیا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، حکومت نے ان کی تدفین کو اسٹیٹ فیونرل کا درجہ دیا ہے۔
گذشتہ روز یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ جزیرہ کوہ ساموئی میں مقیم شین وارن کے وِلا کی تلاشی کے دوران ان کے کمرے کے فرش اور تولیے پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔
ایک روز قبل تھائی لینڈ کی پولیس نے شین وارن کی اچانک موت پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے مختلف لوگوں کے بیانات بھی قلم بند کیے، بعد ازاں تفتیشی ٹیم شواہد اکھٹے کرنے کے لیے اُس کمرے میں پہنچی جہاں شین وارن کا انتقال ہوا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل 52 سالہ شین وارن اپنے کمرے میں موجود تھے کہ اس دوران اُن کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر اُن کے میڈیا مینیجر ایمبولینس بلائی اور انہیں ابتدائی ہنگامی طبی امداد فراہم کی، بیس منٹ بعد جب ایمبولینس شین وارن کو لے کر اسپتال پہنچی تو وہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی تھی۔
لندن : برطانوی تحقیق کاروں نے ریسرچ میں دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ ایک سو ملی لیٹر شوگر ڈرنکس پینے سے جسم میں کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شکر سے بھرپور مشروبات سے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، روزانہ ایک سو ملی لیٹر شوگر ڈرنکس پینے سے سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ اٹھارہ فیصد بڑھ جاتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھاکہ جمعرات کو برطانوی میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ فرانس کے محققین نے اس جائزے میں شرکاءکو شکر اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات کے علاوہ تازہ پھلوں کے رس پلا کر ان کی طبی جانچ کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نو سال کے عرصے کے بعد یہ نتیجہ نکلا کہ روزانہ ایک سو ملی لیٹر شوگر ڈرنکس پینے سے سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ اٹھارہ فیصد بڑھ جاتا ہے۔ اس جائزئے میں ایک لاکھ سے زائد بالغ افراد کو شامل کیا گیا اور ان میں خواتین بھی شامل تھی۔
کراچی / پشاور: قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلیوں کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 247 سے پی ٹی آئی اور پی ایس 111 میں بھی تحریک انصاف کے امیدوار قرار پائے ہیں جبکہ پی کے 71 میں عوامی نیشنل پارٹی نے برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247، پی ایس 111 اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 71 پر ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے اپنے مقررہ وقت پر ختم ہوئی۔
این اے 247 سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کامیاب ہوئے تھے ، انہیں صدرِ پاکستان بنائے جانے کے سبب یہ نشست خالی ہوئی۔ پی ایس 71 سے تحریک ِ انصاف کے عمران اسماعیل منتخب ہوئے تھے، جن کے گورنرسندھ بنائے جانے کے سبب یہ نشست بھی خالی ہوگئی تھی۔
دوسری جانب خیبر پختونخواہ کی نشست پی کے 71 پر کامیاب ہونے والے تحریکِ انصاف کے شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختونخواہ مقرر کیا گیا جس کے سبب یہ نشست بھی خالی ہوگئی تھی۔
غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج
این اے 247: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
رزلٹ
ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز 240کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ
تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی 32464 ووٹ کر کر کامیاب قرا ر پائے جبکہ ایم کیو ایم کے صادق افتخار14114 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے،
قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 کےتما م240 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امید وار آفتاب صدیقی کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے صادق افتخاردوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کی اس نشست پرہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے آفتاب صدیقی، ایم کیو ایم کے صادق افتخار، پیپلزپارٹی کے قیصرنظامانی اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ سمیت کل 16 امیدوارمیدان میں تھے تاہم اصل معرکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے امیدواروں کے درمیان تھا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 451 ہے اور اس حلقے میں کل 240 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے ۔ یہ کراچی کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔
پی ایس 111 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
رزلٹ
ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ
تحریک انصاف کے شہزاد قریشی 11658 ووٹ لے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل پی پی کے فیاض پیرزادہ5780ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے اور ایم کیوایم کے جہانزیب مغل2076ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 پر پی ایس 111 پرہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، ایم کیو ایم کے جہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ ، پی ایس پی کے یاسر الدین اور آزاد امیدوار جبران ناصر سمیت کل 12 امیدارحصہ لے رہے تھے، پی ایس 111 میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 965 ہے اور یہاں کل 80 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کی مبارک باد
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی عمران خان اور حکومت پر عوام کا اعتماد ہے، کراچی نے لسانی سیاست کر رد کر کے قومی سیاست کا انتخاب کرلیا جو پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے‘۔
کراچی میں PTI کے امیدواروں کی شاندار کامیابی عمران خان اور حکومت پر لوگوں کے اعتماد کا اظہار ہے۔ کراچی نے لسانی سیاست کو رد کر کے قومی سیاست کا انتخاب کیا ہے اور انشااللہُ یہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 71 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین 11527 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 9854 ووٹ کے لے کردوسرے نمبر پر رہے۔
خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے71 پر ضمنی الیکشن میں گورنر خیبرپختونخواہ کے بھائی ذوالفقار خان سمیت 5 امیدواروں نے حصہ لیا، اس نشست سے عام اتنخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار شاہ فرمان کامیاب قرار پائے تھے جنہوں نے گورنر بننے کے بعد سیٹ چھوڑ دی تھی۔
پی کے 71 میں ایک لاکھ 33 ہزار 451 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، حلقے میں مرد وخواتین کے مشترکہ طور پر 86 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سال ڈیڑھ سال میں لاکھوں کروڑوں لوگ بہتری دیکھیں گے، سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی اقدامات کرنے ہوں گے، معیشت کی مضبوطی ملک کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عقل کُل نہیں ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، عوام کو جلد ہی تبدیلی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنائے گی، عمران خان جیسا لیڈر ملک کی تقدیر بدل دے گا، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے آج بنی گالا میں خصوصی خطاب بھی کیا، اس موقع پر انھوں نے پاکستان کو متحد دیکھنے کی خواہش اور عزم ظاہر کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ 22 سال پہلےجو جدوجہدشروع کی تھی، آج اس میں کامیابی ملی، چاہتاتھا، پاکستان وہ ملک بنے،جس کاقائداعظم نے خواب دیکھا تھا۔ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن میں لوگوں نے بہت قربانیاں دی، عوام کو داد دینا چاہتا ہوں، پاکستان کے عوام کو انتخابات میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
کراچی: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث الیکشن کمیشن نے ابھی تک ایک بھی نتیجے کا اعلان نہیں کیا، نتیجہ موصول ہوا تو جلد شیئر کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ کچھ دیر میں نتائج موصول ہونا شروع ہوجائیں گے، کوئی سازش ہے نہ کوئی اثرا نداز ہوا ہے، تکنیکی خرابی ہوئی ہے جس کے باعث نتائج کے اعلان میں تاخیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹی ایس ایک سافٹ ویئر ہے جس میں تکنیکی خرابی آئی ہے، آرٹی ایس میں خرابی کی وجہ سے ایک بھی نتیجہ موصول نہیں ہوا، اس سافٹ ویئر پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے تمام مسائل کھڑے ہوئے ہیں، آرٹی ایس پر 85 ہزار فارم کے بجائے 25 ہزار فارم بھیجے جاسکے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ وضاحت کرنے کے لیے ہی آپ کے سامنے پیش ہوا ہوں، آرٹی ایس ایک ایسی چیز تھی جس کا پاکستان میں ابھی تک ٹیسٹ نہیں ہوا تھا، آرٹی ایس کو قانون میں شامل کیا گیا تھا، قانون میں شامل کرنے کے بعد آرٹی ایس پر کام ضروری تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں الیکشن کے نتائج بعض اوقات تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، جیسے ہی نتائج ملنا شروع ہوں گے عوام سے شیئر کریں گے، نتائج میں تاخیر کو سازش یا کوئی اور نام دینے کی ضرورت نہیں، سیاسی رہنماؤں کے نتائج سے متعلق اعتراضات کا جائزہ لے رہے ہیں، پریذائیڈنگ افسران فوج کی نگرانی میں آر اوز کے پاس جارہے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔