Tag: resumes

  • پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال

    پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال

    اسلام آباد : پی آئی اے نئے یورپی جہازوں کے ساتھ برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز 30 اکتوبر سے کرے گا، پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال ہوگیا ، نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی ، نئے جہاز، آرام دہ نشستیں، حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی۔

    پی ائی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے ، ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے ہمارے مہمانان کسی بھی بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی چارٹر فلائٹ کو اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔

    یاد رہےاس سے قبل  پی آئی اے نے 14اگست سے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کے تحت فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ، ترجمان نے کہا تھا کہ متبادل آپریشن کے ذریعے مسافر براہِ راست پاکستان اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کا سفر کر سکیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت یورپ اور برطانیہ کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، برطانیہ اور یورپ کے لئے پی آئی اے کا متبادل فضائی آپریشن بحالی کی طرف گامزن ہے۔

  • برٹش ایئرویز  کا  برطانیہ سے لاہور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

    برٹش ایئرویز کا برطانیہ سے لاہور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

    لاہور : برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پہلی براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی ، پروازکی آمدپرہلی پروازلاہورپہنچنےپرایئرپورٹ کےسی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے برطانیہ سے لاہور کیلئے براہ راست پروازوں کاآغازکردیا، برٹش ایئرویزکی پہلی پروازنےہیتھروایئرپورٹ سےلاہور کیلئےاڑان بھری اور پروازبی اے 259 لندن سے 214 مسافروں کو لے کر لاہورپہنچی۔

    پروازکی آمدپرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی سجاوٹ کی گئی تھی، سی اے اے کے ایئرپور ٹ منیجر اور دیگرافسران مسافروں کےاستقبال کیلئےموجود تھے۔

    برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز لاہور پہنچنےپرایئرپورٹ کےسی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا، برٹش ایئرویز کی پرواز دو سوسے زائد مسافر لے کر لندن جائے گی۔

    مزید پڑھیں : برٹش ائیرویز کو لاہور کیلئے آپریشن کی اجازت مل گئی

    یاد رہے برٹش ایئرویز کو لاہورکے لیے ہفتہ وار4پروازوں کی اجازت دی گئی اور 4 پروازیں پی آئی اے کی بحالی سے مشروط کی گئی ہیں، یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے دوبارہ برطانیہ کیلئے آپریشن شروع کرے گی۔

    خیال رہے برٹش ایئرویز برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا جبکہ اسلام آباد سے بھی اپنی ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہے۔

    برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا ، جہاں سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی نے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

    برٹش ایئرویز کی ٹیم نے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے و الے راستوں کی بھی مکمل جانچ کی تھی جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر نصب سیکیورٹی سسٹم کا بھی معائنہ کیا تھا۔

  • آسٹریلیا کی مشرق وسطی کے ممالک کو بھیڑوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم

    آسٹریلیا کی مشرق وسطی کے ممالک کو بھیڑوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم

    کینبرا : آسٹریلیا نے مشرق وسطی کے ممالک کو بھیڑوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی ، حکام کا کہنا ہے کہ ساٹھ ہزار بھیڑیں مشرق وسطی کے مختلف ملکوں کے لیے آج روانہ کر دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے مشرق وسطی کے ممالک کو بھیڑوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، حکام نے بتایا کہ ساٹھ ہزار بھیڑیں مشرق وسطی کے مختلف ملکوں کے لیے منگل چوبیس ستمبر کو روانہ کر دی جائیں گی۔ بھیڑوں سے لدے بحری جہاز کی پہلی منزل کویت ہے۔

    اس مرتبہ مال بردار جہازوں پر مویشیوں کی دیکھ بھال کے مشاہدے کے لئے آزاد آبزرور بھی ساتھ ہوں گے، جن کو حکومت کی جانب سے قصور واروں کو جرمانے کرنے اور جیل بھجوانے تک کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

    یہ پابندی گزشتہ برس اس وقت عائد کی گئی تھی جب ایک بحری جہاز پر لدی بھیڑیں گرمی کی وجہ سے ہلاک ہو گئی تھی۔

    اس واقعے کی خبریں سامنے آنے کے بعد آسٹریلوی حکومت نے بھیڑوں کی افزائش کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی تھی اور نظرثانی کے عمل کی تکمیل تک بھیڑوں کی برآمد پر عارضی پابندی بھی عائد کر دی تھی۔

    بعد ازاں آسڑیلین حکومت نے بھیڑوں کے برآمد کے تمام نظام میں اصلاحات اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لئے جون تا ستمبر 2019 کے دوران اِن کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    خیال رہے زندہ بھیڑوں، بکریوں اور مویشیوں کی برآمد سے آسڑیلوی معشیت میں ہر سال 1.35 بلین ڈالر جمع ہوتے ہیں۔

  • ریسکیو حکام نے لاپتہ برطانوی فٹبالر کی تلاش دوبارہ شروع کردی

    ریسکیو حکام نے لاپتہ برطانوی فٹبالر کی تلاش دوبارہ شروع کردی

    لندن : ریسکیو اداروں نے انگلش چینل کے قریب لاپتہ ہونے والے پریمئر لیگ فٹبال کے کھلاڑی اور ان کے پائلٹ کی تلاش دوبارہ شروع کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی شہر کارڈف سٹی کے ارجنٹائن فٹبال کھلاڑی ایمیلیانو سلا اور پائلٹ ڈیوڈ کا نجی طیارے میں پرواز کرتے ہوئے سوموار کے روز ریڈار سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں نے جمعرات کے روز اجلاس کے بعد 28 سالہ ایمیلیانو سلا کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ساحلی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہوائی جہاز کو ابھی تک ٹریس نہیں کیا جاسکا ہے۔

    پولیس نے جمعرات کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’ہم چینل آئی لینڈ کے ایئر سرچ طیارے کا استعمال کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کریں گے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کے کیپٹن ڈیوڈ بارکر نے اعتراف کیا کہ مذکورہ افراد کے زندہ برآمد ہونے امکانات تقریباً صفر ہیں‘۔

    ریسکیو ادارے کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں ڈوبنے والے افراد کا زندہ بچنا تقریباً نہ ممکن ہے، پانی میں گرنے والا شخص زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمیلیانو سلا کا سنگل انجن والا طیاری سوموار کے روز شام 7 بج کر 15 منٹ پر شمال مغرب فرانس ے اڑا تھا اور جس وقت طیارہ ریڈار سے لاپتہ ہوا اس وقت طیارہ چینل آئی لینڈ پر 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاپتہ فٹبالر کی تلاش کےلیے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا ہے کہ جس کے مطابق ایمیلیانو نے پرواز سے قبل واٹس ایپ میسج ارسال کیا تھا۔

    فٹبالر  نے پرواز سے قبل ازرائے مذاق کہا تھا کہ  ’مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، میں جس طیارے میں سوار ہوں ایسا لگ رہا ہے جیسے اس کا ایک ایک پرزہ الگ ہو‘۔

  • سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی بحال کردی

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی بحال کردی

    کراچی : وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے بعد ایس ایس جی سی کی جانب سےکےالیکٹرک کوگیس سپلائی بحال کردی گئی، کے الیکٹرک کو190 ایم  ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے مسائل حل کر لیے گئے اور کےالیکٹرک اورایس ایس جی سی میں اضافی گیس فراہمی کامعاہدہ طےپاگیا۔

    کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کے بھیجے ٹی او آر پر دستخط کردیئے، جس کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر گیس بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےعملدرآمد شروع کردیا۔

    دستاویز کے مطابق کےالیکٹرک کو190ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی ، 130ایم ایم سی ایف بی قدرتی گیس اور60ایم ایم ایف ڈی آرایل این جی دی جائے گی۔

    ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پرعملدرآمد نہیں کیا تو گیس کی فراہمی روکی جائے گی، کے الیکٹرک معاہدے کے تحت 7ارب زرضمانت بھی جمع کرائے گی جبکہ بقایاجات کیلئے سی اے فرم سے آڈٹ کرایا جائےگا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کے الیکٹرک کو مکمل گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے لوڈشیڈنگ تب ختم ہوگی جب بل سوفیصد اداہوں گے، جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ بھی ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کراچی کے لیے جو کرسکتی تھی کیا، شہریوں کو بجلی بھی ملے گی اور پانی بھی، کے الیکٹرک کوسرکاری تحویل میں نہیں لیا جاسکتا، کے الیکٹرک نے لکھ کر دیا ہے، تمام پلانٹس سے پیداوار جاری ہے، کوئی پلانٹ بند نہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل گورنر ہاوس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں بجلی کا بحران: وزیر اعظم کی معاملات 15 روز میں حل کرنے کی ہدایت


    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس کے دوران کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا نہیں کی اور غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے اور کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو بجلی کے بحران سے نجات دلانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی سپلائی بہتر بنائی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس اپنے معاملات 15 روز میں طے کریں تاکہ بجلی کی صورتحال بہتر ہوسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔