Tag: Retirement announcement

  • معروف کرکٹر کرس گیل نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    معروف کرکٹر کرس گیل نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    باربا ڈوس : دنیائے کرکٹ میں یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ورلڈ کپ دوہزار انیس کو اپنے ون ڈے کیریئر کا آخری ایونٹ قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بولرز کیلئے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے جارح مزاج بیٹسمین اور یونیورس باس کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    ماسٹر اسٹورم کرس گیل کا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ دوہزار انیس ان کا آخری ایونٹ ہوگا اس کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

    جب بھی گیل کا بلا چلتا ہے تو کسی کپتان کا داؤ چلتا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی کام آتی ہے۔ کرس گیل ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے واحد ویسٹ انڈین بیٹسمین ہیں۔

    جارح مزاج بیٹسمین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یونیورس باس کا خطاب قبر میں بھی ان کے ساتھ جائے گا،  وہ اب اسٹینڈز میں بیٹھ کر نوجوان کرکٹرز کو دیکھنا چاہتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ کیریئر کا اختتام ورلڈ کپ کی جیت کے ساتھ ہو.

    واضح رہے کہ پینتیس سالہ گیل دو سو چوراسی میچز میں تئیس سنچریوں کی مدد سے دس ہزار رنز بنا چکے ہیں, جب کہ پارٹ ٹائم آف اسپنر ایک روزہ میچز میں اب تک 165 وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں.

    ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں منتخب ہونے کی صورت میں کرس گیل اپنے کیرئیر کا پانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گے۔گیل کے بیس سال کے ون ڈے کیرئیر کے اختتام کے بعد بولرز کو شاید سکھ کا سانس لینے کا موقع مل جائے گا۔

  • چارمرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی اٹلی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

    چارمرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی اٹلی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

    روم : فٹبال کی چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن اٹلی کی ٹیم دوہزار اٹھارہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی، اطالوی ٹیم کے کپتان بوفون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اپ سیٹ، چار مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن رہنے والی اطالوی ٹیم کو جھٹکا لگ گیا، عالمی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم 60 برس بعد روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018کے فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

    ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے لیگ میں سوئیڈن سے مقابلہ برابر ہونے پر اٹلی کی ٹیم دوہزار اٹھارہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

    میچ میں مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، سوئیڈن نے پہلے لیگ میں ایک گول کی برتری کے ساتھ میگا ایونٹ میں جگہ بنالی۔

    اٹلی ٹیم نے انیس سو چونتیس ،انیس سو اڑتیس، انیس سو بیاسی اور دوہزار چھ میں میں فٹبال ورلڈ کپ جیتا تھا، اٹلی انیس سو اٹھاون کے بعد پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا۔

    جب ریفری نے سیٹی بجا کر میچ کے اختتام کا اعلان کیا تو اسٹیڈیم میں موجود 74ہزار طالوی شائقین پر سکتہ طاری ہو گیا، ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے پر اطالوی ٹیم کے کپتان اور دنیا کے معروف گول کیپر بوفون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔