Tag: retirement

  • ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔

    انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ وہ کسی دباؤ کے تحت یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، کوشش ہے کہ سیریز اور کیریئر کا اچھا اختتام کروں۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ 2، 3 میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ کوشش ہے کہ یہ سیریز اچھی کھیلیں اور جیتیں۔ ناکامیوں سے مایوسی تو ہوتی ہے لیکن جدوجہد نہیں چھوڑنی چاہیئے۔

    میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے مجھے اپنے فیصلے کرنے کا موقع دیا، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا ہائی نوٹ پر کیریئر کا اختتام کروں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کپتان مصباح الحق کی آخری سیریز ہوگی۔ اس بارے میں ان سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

    بیالیس سالہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 6 ٹیسٹ میں لگاتار شکست کے بعد سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

    اس سے قبل مصباح الحق نے ڈھلتی عمر کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں اپنی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے، تاہم مارچ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کا اعلان کیا کہ مصباح ہی دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    مصباح الحق کا سفر

    مصباح الحق نے سنہ 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ ٹیسٹ سے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 72 ٹیسٹ میچز کی 126 اننگز میں 4 ہزار 951 رنز بنائے، جس میں 10 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    انہوں نے 162 ایک روزہ میچز اور 39 ٹی 20 میچز کھیلے۔ ایک روزہ میچز میں انہوں نے 5 ہزار 122 اور ٹی 20 میچز میں 788 رنز بنائے۔

    مصباح الحق کو وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر 2017 میں دنیا کے 5 بہترین کھلاڑیوں میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

  • راحیل شریف سے خوفزدہ بھارت کو انکی ریٹائرمنٹ کی فکر لگ گئی

    راحیل شریف سے خوفزدہ بھارت کو انکی ریٹائرمنٹ کی فکر لگ گئی

    کراچی : پاک فوج کے دندان شکن جواب کے بعد خوفزدہ بھارتی سورماؤں کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کی فکر ستانےلگی۔ بھارتی میڈیا پر پاکستانی سپہ سالار کی مدت ملازمت موضوع بحث بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے خوف زدہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کےجھوٹے دعوے کے بعد اس وقت جنرل راحیل شریف کے رد عمل کی فکر ہے۔

    ٹائمزآف انڈیا نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بھارت کے خلاف رویہ سخت ہے اور وہ بھارت کے خلاف کسی بھی کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    بھارتی خوف کی وجہ ٹائمز آف انڈیا نے یہ بتائی کہ جنرل راحیل شریف شہیدوں کے خاندان سے ہیں، ان کےبھائی نے بھارت کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت پائی اور نشان حیدر حاصل کیا اور ان کے ماموں میجر عزیز بھٹی نے پینسٹھ کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کیا۔

    ٹائمز آف انڈیا نے بھارت میں موجود اس خوف کا اظہار کیا کہ جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ سے پہلے بھارت سے اس کی جارحیت کا بدلہ ضرور لیں گے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جنرل راحیل کی طرف سے سخت رد عمل کے خوف سے بھارتی فوج اور ایجنسیوں کی نیندیں آج کل اڑی ہوئی ہیں۔

     

  • اپنے کیرئیر کا اختتام یادگار بنانا چاہتا ہوں، مصباح الحق

    اپنے کیرئیر کا اختتام یادگار بنانا چاہتا ہوں، مصباح الحق

    لاہور : قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے طویل دورانیہ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انگلینڈ کی سیریز میں کارکردگی سے مشروط کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کیرئیر کا اختتام یادگار بنانا چاہتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف کھیل کر رخصت ہونا چاہتے ہیں تاہم پاک،بھارت سیریز کا امکان نظر نہیں آتااس لئے اگلے دو ماہ ان کےلئے بے حد اہم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ یواے ای میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ریٹائر ہوسکتے ہیں اور وہ اپنے کیریئر کو انگلینڈ کے جوابی دورے تک توسیع دینے پر بھی غور کررہے ہیں۔

    کپتان مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو کسی طور بھی آسان حریف تصور نہیں کرسکتے، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بارے میں پاکستانی کپتان نے کہا کہ دوہزاربارہ میں انگلش ٹیم کو وائٹ واش کرنے پر ہم کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوں گے۔

    اظہرعلی، اسدشفیق اور یونس خان کے ساتھ ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے۔فاسٹ اور اسپن دونوں طرز کے بہترین بولرز بھی ٹیم میں موجود ہیں اس لئے ہم عمدہ پرفارمنس کیلئے پراعتماد ہیں تاہم ایشز سیریز کی فاتح انگلش ٹیم کوکمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی۔

    ان کا کہناتھا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں سعید اجمل کی کمی ضرور محسوس ہوگی لیکن یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی عمدہ کارکردگی نے بڑی حد تک ان کا خلا پورا کردیا ہے۔

    ٹیسٹ کپتان کا کہناتھا کہ انگلینڈ کی سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کریں گے.

    یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغازیو اے ای میں تیرہ اکتوبر سے ہوگا.

  • پاک بھارت سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہے،مصباح الحق

    پاک بھارت سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہے،مصباح الحق

    لاہور : پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پاک بھارت ممکنہ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کیریبئین ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں اور انھوں نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ رواں سال کے آخر میں ہونے والی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ سے قبل کچھ ٹیسٹ میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔ اگر پاک بھارت سیریز ہوئی تو وہ کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز ثابت ہوسکتی ہے۔

    اکتالیس سالہ ٹیسٹ کرکٹر پہلے ہی مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کیساتھ ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوچکے ہیں۔

  • کیمرے کےسامنےمذاق آسٹریلیا آکرسیکھا، بھارتی کپتان

    کیمرے کےسامنےمذاق آسٹریلیا آکرسیکھا، بھارتی کپتان

    سڈنی: کپتان دھونی شکست کا غم بھلا کر پریس کانفرس میں مذاق کرتے رہے جیسے بھارتی میڈیا نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

      آسٹریلیا سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان دھونی نے کہا کہ باﺅلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آسٹریلیا کو زیادہ رنز بنانے سے روک لیا تھا تاہم آخری اوورز میں کچھ زیادہ رنز بن گئے تاہم آسٹریلیا کا مجموعہ قابل حصو ل تھا جو بیٹنگ لائن کی ناکامی کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔

    بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی، اسکا افسوس شاید کپتان دھونی کو نہ تھا، ریٹائرمنٹ کے سوالات پر ہنتسے مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی بوڑھا نہیں ہوا۔

    دھونی کا کہنا تھا کہ کیمرے کے سامنے مزاق کرنا آسٹریلیا میں آکر سیکھا ہے،میڈیا سے کبھی لڑائی نہیں کی ۔

     دھونی کی مسخرہ بازی کو بھارتی میڈیا نے آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرڈالی ،بھارت کو ایسے کپتان کی ضروت جو ٹیم کو آگے لے جائے۔

  • مہیند را سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    مہیند را سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    میلبورن : بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندرا سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیسٹ کرکٹ کا سورج غروب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کافی دباؤ میں ہیں،  میلبورن میں پریس کانفرنس کے دوران دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔

    دھونی نے ساٹھ ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔ انہیں بھارتی ٹیم کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دھونی نے دوہزار پانچ میں سری لنکا کے خلاف چنائی میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا اور نوے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔

    دھونی نے طویل دورانیئے کی کرکٹ میں چھ سینچریز اور تینتیس نصف سینچریز کی مدد سے چار ہزار آٹھ سو چہتر رنز اسکور کئے۔دھونی نے تن تنہا ہی بھارتی ٹیم کو کئی کامیابیاں دلائیں۔

    دوہزار آٹھ میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی۔ انہی کی قیادت میں بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بنی۔ صرف اتنا ہی نہیں چالیس سال میں پہلی مرتبہ بھارت نے آسٹریلیا کو دھونی ہی کی قیادت میں کلین سوئپ بھی کیا۔

    دھونی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ وہ تمام تر توجہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی ، چارکورکمانڈرزاکتوبرمیں ریٹائرہوں گے

    ڈی جی آئی ایس آئی ، چارکورکمانڈرزاکتوبرمیں ریٹائرہوں گے

    راولپنڈی: مسلح افواج کے خفیہ ادارے کےآئندہ سربراہ کی تعیناتی موجودہ حکومت کے لئے ایک امتحان کے طور پرلی جارہی ہےاورخطے کی صورتحال کے پیشِ نظراس اہم عہدے کا انتخاب شدیداہمیت اختیارکرگیاہے۔

    پاک فوج کےڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام کی مدت ملازمت یکم اکتوبردوہزارچودہ کو پوری ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق ظہیرالاسلام کی ریٹائرمنٹ کے بعدموجودہ تھری اسٹارافسران میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کےسربراہ لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال رمدے،کورکمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل نوید زمان،کورکمانڈرلیفٹنٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ کا نام اہم ترین عہدے کیلئےزیرغورہے۔

    ذرائع کاکہناہےاگرکسی نئےترقی پانےوالےافسرکواس عہدےکیلئے منتخب کیا گیاتو اس صورت میں میجرجنرل رضوان اختر اورمیجر جنرل نویداحمد لیفٹنٹ جنرل کے عہدےپرپروموشن کے بعد ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی کے عہدے پرتعینات ہوسکتے ہیں تاہم اس اہم عہدے پرتعیناتی کےلئے حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف ہی کریں گے۔

    پاک فوج کےپانچ سینئرافسران اکتوبرکے اوائل میں اپنی ملازمت کی مدت پوری کر لیں گے، مذکورہ افسران کی ریٹائرمنٹ کے آرڈر آئندہ ہفتےجاری ہوں گے۔

    ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنےوالوں میں چارپاکورکمانڈرزاورڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں،ذرائع کےمطابق یکم اکتوبردوہزارچودہ کوریٹائرہونےوالوں میں کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، کورکمانڈرگوجرانوالہ لیفٹننٹ جنرل سلیم نواز، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی، کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالسلام شامل ہیں۔

    ان آسامیوں کو پُرکرنےکیلئےسربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف پانچ افسران کی تھری اسٹارکےعہدے پرترقی دیں گے، ذرائع کے مطابق میجر جنرل نوید احمد، میجرجنرل سہیل عباس، میجر جنرل رضوان اختر، میجر جنرل میاں ہلال حسین، میجر جنرل غیورمحمد ، میجرجنرل نادرزیب، میجر جنرل محمد اقبال اورمیجرجنرل نذیر احمد بٹ کے نام ترقی کیلئے زیرغورہیں۔

  • مہیلاجے وردھنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    مہیلاجے وردھنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
    جنوبی افریقہ اورپاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جے وردھنے کےکیرئیر کی آخری سیریز ہوگی۔ سابق سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ قدم اٹھایا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ تاہم وہ ون ڈے کرکٹ جاری رکھیں گے۔ جے وردھنے نے کہا کہ اٹھارہ سال تک سری لنکا کی نمائندگی کرنا ان کے کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

    جے وردھنے نے انیس سو ستانوے میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ اب تک ایک سو پینتالیس ٹیسٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے پچاس کی اوسط سے گیارہ ہزار سے زائد رنزبنائے۔ جے وردھنے طویل دورانیئے کی کرکٹ میں تینتیس سینچریاں بھی بناچکے ہیں۔