Tag: Retires

  • انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں نظر انداز کیے جانے پر ان ٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    معین خان نے ڈیلی میل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے کافی کرکٹ کھیل لی ہے لیکن اب نئی نسل کا وقت ہے۔

    معین علی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے، میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔

    آل راؤنڈ معین خان نے کہا کہ انگلینڈ کیلئے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے، میں انگلینڈ کے لیے دوبارہ کھیلنے کی کوشش کر سکتا ہوں، لیکن میں جانتا ہوں کہ حقیقت میں میں اب ایسا نہیں کروں گا کیوں کہ میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے، 92 ٹی 20 میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، معین علی ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

  • ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اسلام آباد: متعدد ریکارڈز کی حامل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ثنا میر نے 15 سال خواتین کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے آپ سب کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے تاہم میری خدمات کسی اور شکل میں جاری رہیں گی۔

    متعدد ریکارڈز کی حامل ثنا میر نے 15 سال تک پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 137 میچز میں ویمن ٹیم کی کپتانی کی۔ وہ ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون بولر رہیں، اور ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپنر بھی ہیں۔

    ثنا میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہے اور یوں وہ ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین خاتون اسپنر ہیں، وہ 100 وکٹیں لینے والی پاکستان کی پہلی اور دنیا کی پندرہویں خاتون کرکٹر ہیں۔

    ثنا میر کو گزشتہ برس انٹرنیشنل ویمنز کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ شاندار کیریئر پر ثنا میر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ثنا میر کی پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے خدمات مثالی ہیں۔

  • بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریٹائر ہوگئے

    بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریٹائر ہوگئے

    نئی دہلی : بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوکوئی ریٹائر ہوگئے ، انھوں نے ہندوں کے حق میں مندر بنانے کا فیصلہ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوکوئی ریٹائر ہوگئے، جسٹس رنجن گوگوئی کو 3 اکتوبر 2018 کو چیف جسٹس آف انڈیا مقرر کیا گیا تھا۔

    یاد رہے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اپنے عہد کے آخری ایام میں گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری بابری مسجد کیس کا حتمی فیصلہ سنایا تھا،چیف جسٹس رنجن گوگئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا تھا کہ تاریخی شواہد کے مطابق ایودھیا رام کی جنم بھومی ہے۔

    مزید پڑھیں :   بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

    فیصلے میں بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجدکی جگہ رام مندر بنے گا، تین ماہ میں بھارتی حکومت بورڈتشکیل دےکراسکیم تیارکرے اور مسلمانوں کوایودھیامیں 5ایکڑمتبادل جگہ دی جائے۔

    خیال رہے اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد مغل بادشاہ بابر کے دور1528میں تعمیر کی گئی لیکن انتہا پسند ہندؤوں نےدعویٰ کیا تھا کہ مسجد کی جگہ ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔

    تنازع پر پہلے مسجد بند کی گئی اور پھر باقاعدہ منصوبہ بنا کر جنونی ہندؤوں نے تاریخی یادگار پر دھاوا بول دیا گیا تھا، جس کے بعد فسادات میں مسجد کے اطراف مسلمانوں کے گھر بھی جلا دئیے گئےاور ان فسادات میں تین ہزار سے زائد مسلمانوں جان سے گئے تھے۔

  • ممتاز کرکٹر اے بی ڈی ولیئرز نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ممتاز کرکٹر اے بی ڈی ولیئرز نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز  نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،اب جنوبی افریقہ کو عالمی کپ میں مایہ ناز بلّے باز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے مشہور کھلاڑی جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں تمام طرز کی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    اے بی ڈی ولیئرز کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ’میرے لیے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے فیصلہ کرنا انتہائی مشکل کام تھا، میں نے اپنے فیصلے کے حوالے کافی سوچ بچار کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ اب میرے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے‘۔

    جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے ویڈیو پیغام میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، اپنے مداحوں اور کرکٹ جنوبی افریقا کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ  اے بی ڈی ولیئرز کی اچانک عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان جہاں مداحوں کے لیے حیران کن اور افسوس ناک ہے،  وہیں جنوبی افریقہ کے لیے بھی آئندہ برس ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ سے قبل ایک اہم اور بہترین کھلاڑی سے محروم ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا کے مایہ ناز بلّے باز اور جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے اپنے کرکٹ کے سفر کے دوران 114 ٹیسٹ، 228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    اے بی ڈی ولیئرز کی ٹیسٹ ایک روزہ کرکٹ میچوں میں 50 سے اوپر کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔

    خیال رہے کہ اے بی ڈی ولیئرز نے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 31 گیندوں پر تیز ترین سینچری بناکر کیوی بلے باز اینڈریسن کا ریکارڈ توڑا تھا جنہوں نے 35 گیندوں پر سینچری مکمل کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آسٹریلوی وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

    آسٹریلوی وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

    سڈنی: آل راونڈ شین واٹسن کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کی شکست نے بہت سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو طویل دورانیہ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مجبور کردیا۔ ایشز کی شکست کے بعد کپتان مائکل کلارک ، کرس راجرز اور آل راونڈر شین واٹسن گئے۔

    اب بریڈ ہیڈن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔سینتس سالہ ہیڈن نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    بریڈ ہیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اب صرف ٹی ٹوئٹی کی بگ بیش لیگ میں سڈنی سیکسر کی جانب سے ایکشن میں دکھائیں دیں گے، ہیڈن نے چھیاسٹھ ٹیسٹ میں چار سنچری اور اٹھارہ نصف سنچری کی مدد سےتین ہزار دو سو چھیاسٹھ رنز بنائے۔

    انھوں نے دو سو باسٹھ کيچز لیے اور آٹھ کھلاڑیوں کو اسٹمپ کیا۔