Tag: return pakistan

  • ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنما حیدر عباس رضوی کی پاکستان واپسی

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنما حیدر عباس رضوی کی پاکستان واپسی

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنما حیدر عباس رضوی وطن واپس پہنچ گئے ، وہ کئی سالوں سے بیرون ملک میں مقیم تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنما حیدر عباس رضوی پاکستان پہنچ گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر عباس رضوی گزشتہ روزدبئی سے اسلام آباد پہنچے، ان کی والدہ کچھ عرصےسےعلیل ہیں۔

    خیال رہے حیدر عباس رضوی کئی سالوں سے بیرون ملک میں مقیم  تھے۔

    یاد رہے کہ 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ایم کیو ایم رہنماء نے فاروق ستار کی سربراہی میں بننے والی جماعت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا تاہم گزشتہ کچھ ماہ قبل ہونے والی ایم کیو ایم خلیج کے دوران فاروق ستار نے حیدر عباس رضوی کو براہ راست پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ بھی پلائی تھی۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ’حیدر بھائی میں نے آپ کے میسج خود پڑھے جس میں آپ نے بہادر آباد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا اور کارکنان کو بھی اسی بات کی ترغیب دی‘ْ

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم رہنما کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی سروس میں بطور ڈرائیور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ذریعہ معاش چلا رہے ہیں البتہ اس تصویر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

  • نواز شریف اورمریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    نواز شریف اورمریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے واپس وطن پہنچ گئے، نواز شریف اور اُن کی بیٹی آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز صبح لندن سے واپس وطن پہنچ گئے.

    سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد روانہ ہو گئے، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی آج ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے حوالے سے احتساب عدالت میں پیش ہوں گے.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے ہیتھرو ایئر پورٹ سے کچھ دیر میں اسلام آباد روانی ہوں گے.

    خیال رہے کہ ایک روز مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مائی لارڈ! دہشت گردی پرکاری ضرب لگانے والے اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے والے وزیراعظم کی سیکورٹی چھین لو، لیکن خدانخواستہ اُسے کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف آپ ہوں گے۔

    دوسری جانب میاں نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں اظہار رائے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، آئندہ الیکشن ریفرنڈم ہوگا۔

    واضح رہے کہ 20 اپریل کو احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے 7 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سزایافتہ نااہل نوازشریف کی وطن واپسی پرشاہانہ پروٹوکول

    سزایافتہ نااہل نوازشریف کی وطن واپسی پرشاہانہ پروٹوکول

    اسلام آباد : سزایافتہ نااہل نوازشریف کی وطن واپسی پروی وی آئی پی پروٹوکول میں چھپن گاڑیاں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا جہازاسلام آباد ائیرپورٹ اُترا تو لیگی رہنماوں کی فوج ان کےاستقبال کےلئے”الرٹ” کھڑی تھی، جن میں راجہ ظفرالحق، پرویزرشید، سعد رفیق، مشاہد اللہ خان، سمیت دیگر رہنماؤں شامل تھے۔

    رہنماؤں کے جھرمٹ میں نوازشریف روال لاونج تک آئے، :نوازشریف نے راول لاؤنج میں لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نوازکی طبیعت ناسا ز ہے ،کیموتھراپی ہونےوالی ہے، ایسی حالت میں چھوڑ کر عدالت میں پیشی کیلئے آیا ہوں، ایئرپورٹ آنے پرآپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    راول لاؤنج میں مختصر قیام کے بعد نااہل نوازشریف کا قافلہ ائیرپورٹ سے نکلا تو شاہانہ انداز میں ایک یا دو نہیں پوری چھپن گاڑیاں ان کے آگے پیچھے تھیں۔

    https://youtu.be/NQnxtBQd7es

    پنجاب ہاوس پہنچنے پران کا پھولوں کی پتیوں اورنعروں سے استقبال کیا۔

    نوازشریف کی وطن واپسی پر بینظیرایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے، مسافروں کوایئر پورٹ کےراول لاونچ تک جانےسےروک دیا
    تھا جبکہ ایئر پورٹ کے اندر داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔


    مزید پڑھیں :  کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے، نواز شریف


    ذرائع کے مطابق نیب کی دس رکنی ٹیم کواسلام آباد ایئرپورٹ جانے سے روک دیا اورنیب اہلکاروں کو پنجاب ہاؤس میں نوازشریف کے سمن کی تعمیل کی ہدایت کی ہے، نیب ٹیم عدالتی سمن کی تعمیل کیلئےدوپہر12بجےپنجاب ہاؤس پہنچےگی۔

    دوسری جانب نواز شریف وکلاکی ٹیم سے بھی آج سہ پہر ملاقات کریں گے ، نوازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیشی سےمتعلق بریفنگ دی جائیگی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔