Tag: returned

  • اسمگل کیا جانے والا تیسری صدی کا تاریخی پتھر پاکستان کو واپس مل گیا

    اسمگل کیا جانے والا تیسری صدی کا تاریخی پتھر پاکستان کو واپس مل گیا

    میلبرن: آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان سے اسمگل شدہ تیسری صدی کی برونز ایج کا قیمتی پتھر واپس کردیا گیا، پتھر پاکستان سے امریکا اسمگل کیا گیا اور بعد ازاں آسٹریلیا درآمد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کو بڑی سفارتی کاميابی حاصل ہوگئی، آسٹریلوی حکومت نے پاکستان سے غير قانونی طور پر اسمگل شدہ ثقافتی ورثہ واپس کردیا۔

    پاکستان کو تیسری صدی کی برونز ایج کا قیمتی پتھر واپس کردیا گیا، قیمتی پتھر غير قانونی طور پر پاکستان سے امریکا لے جایا گیا تھا۔ پتھر آسٹریليا درآمد کيے جانے پر بارڈر فورس نے اپنی تحويل ميں لے ليا تھا۔

    آسٹریليا ميں پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے قیمیتی پتھر کی واپسی کو ثقافتی محاذ پر پاکستان کی بڑی سفارتی کاميابی قرار ديا، انہوں نے تعاون پر آسٹریلوی حکومت کا شکریہ بھی ادا کيا۔

  • خاتون کی آئسکریم چکھ کر واپس رکھنے کی ویڈیو وائرل

    خاتون کی آئسکریم چکھ کر واپس رکھنے کی ویڈیو وائرل

    واشنگٹن : امریکی خاتون کی فیملی سائز آئس کریم پر چاٹ کر واپس فریج میں رکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، آئسکریم جھوٹی کرنے کے جرم میں خاتون کو کم از کم 20 سال قید ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو فیملی سائز بلو بیل آئس کریم کا پیکٹ کھول کر چکھ لگانے اور واپس فریج میں رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون کو سپر مارکیٹ کی آئسکریم کو چاٹنے اور پھر واپس فریج میں رکھنے کے جرم میں 20 سال کی قید ہوسکتی ہے۔

    وہ اپنی دوست پر ہنسی جس نے اسے وال مارٹ اسٹور میں گروسری خریدنے والوں کے ساتھ پرینک( مذاق)کرنے کو کہا تھا۔

    ٹیکساس پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون پر صارفین کی مصنوعات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا مقدمہ درج ہوگا جس کےباعث انہیں 20 برس جیل اور 10 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تحقیقات کار مذکورہ معاملے پر فورڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے گفتگو کررہے ہیں، پولیس کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ ’خاتون کے خلاف صارفین کی مصنوعات کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کے جرم میں سیکنڈ ڈگری مقدمے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل ہمارے جاسوس خاتون کی شناخت کی تصدیق کرنے پر کام کررہے ہیں‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کی فوٹیج ایک ٹویٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ سے ان الفاظ ’یہ کیا نفسیاتی رویہ ہے ‘ کے ساتھ شیئر کی تھی۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے سخت ناپسند ہے، اس پر مجرمانہ کارروائی کا مقدمہ درج ہونا چاہیے‘ ایک اور صارف نے جواب دیا کہ ’اسے لازمی گرفتار کرنا چاہیے‘۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ میں آئسکریم خریدنے سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیتی ہوں کہ اچھی طرح پلاسکٹ سے پیک ہے یا نہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویڈیو 1 کروڑ صارفین نے دیکھی اور آئسکریم بنانے والی کمپنی بلو بیل کریمر نے کمنٹ کیا کہ ’ہم مذکورہ خاتون کو پکڑنے کی کوشش کریں‘،کمپنی کا کہنا تھا کہ’ اس طرح کا ہرگز قابل قبول نہیں ہے‘۔

  • امریکا میں‌ قید فلسطینی پروفیسر 11 برس بعد رہا

    امریکا میں‌ قید فلسطینی پروفیسر 11 برس بعد رہا

    واشنگٹن : امریکہ میں 11 سال سے پابند سلاسل فلسطینی پروفیسر اور دانشور ڈاکٹر عبدالحلیم الاشقر کو رہا کرنے کے بعد ملک چھوڑنے حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں 11 سال سے پابند سلاسل فلسطینی پروفیسر اور دانشور ڈاکٹر عبدالحلیم الاشقر کو رہا کرنے کے بعد ملک چھوڑنے حکم دیدیا گیا ہے، رہائی کے بعد 61 سالہ فلسطینی پروفیسر نے بتایاکہ امریکی خفیہ اداروں نے جاسوسی کےلئے اس کے پاﺅں کے ساتھ GPS سسٹم نصب کررکھا ہے۔

    پروفیسر الاشقر کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ رہائی کے بعد عبدالحکیم الاشقر کو فوری طور پرملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اس وقت عالمی سطح پر ایک نئی تشویش کی لہر اس وقت دوڑ گئی تھی جب یہ خبریں آئیں کہ امریکہ فلسطینی سائنسدان کو اسرائیل کے حوالے کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پر فلسطینی اور عالمی انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

    پروفیسر الاشقر کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکا میں قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ایک خصوصی طیارہ پروفیسر الاشقر کو اسرائیل لے جائے گا۔

  • برطانوی شہری نے 52 برس بعد کتاب لائبریری کو واپس کردی

    برطانوی شہری نے 52 برس بعد کتاب لائبریری کو واپس کردی

    لندن : برطانوی شہری نے ایمانداری کی مثال کردی، 52 برس قبل لائبریری سے لی گئی کتاب جرمانے کے ساتھ لائبریری انتظامیہ کو لوٹا دی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک شخص نے 1967 میں لائبریری سے لی گئی کتاب 52 سال بعد جرمانے کی رقم کا چیک لائبریری میں دوبارہ جمع کرادی۔

    لائبریری کے مینیجر کا کہنا تھا کہ قاری (کتاب پڑھنے والا) کئی برس کتاب اپنے پاس رکھنے پر شرمندہ تھا۔

    برطانوی شہری نے کتاب لائبریری کو لوٹاتے ہوئے 100 پاؤنڈ کا چیک بھی بطور جرمانہ مینیجر کے حوالے کیا۔

    مینیجر نے میڈیا کو بتایا کہ میں بہت حیران ہوں کہ میتھا فزیکل شاعر کی کی کتاب دوبارہ اپنی جگہ پر آگئی ہے، خاتون مینیجر کا کہنا تھا کہ شہری نے کتاب لوٹاتے ہوئے ایک تحریر بھی جمع کروائی جس میں تاخیر کی وجوہات تحریر ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کتاب پر سنہ 1967 کی مہر بھی ثبت ہے جسے کتاب کی واپسی پر کتاب پر ثبت کی جاتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاری پر 52 برس میں 100 پاؤنڈ جرمانہ ہوا کیوں کہ ہر ہفتے ان پر پرانی کرنسی کے اعتبار سے 3 پینس جرمنانہ بڑھتا جارہا تھا جو اب 15 پاؤنڈ ایک دن کا کرایہ ہے۔

  • مراکشی سفیر سعودیہ اور یو اے ای واپس لوٹ چکے ہیں، ناصر بوریطہ

    مراکشی سفیر سعودیہ اور یو اے ای واپس لوٹ چکے ہیں، ناصر بوریطہ

    رباط : مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے تعلقات کوئی کشیدگی نہیں آئی، دونوں ممالک میں سفارتکار اجلاس میں شرکت کےلیے مراکش آئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مراکش اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی اور ریاض سے سفیر واپس بلانے کی خبریں گردش کررہی تھی، جن کی مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے تردید کردی۔

    مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مراکشی سفارت کار سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں بخوبی ادا کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں تعینات مراکشی سفارت کاروں کو اہم اجلاس کےلیے واپس بلایا گیا تھا، اور اس حوالے سے میزبان ممالک کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

    ناصر بوریطہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مراکش کے سفارتی تعلقات بہت مضبوط اور مستحکم ہیں۔

    مراکشی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں اندورنی سطح پر ہونے والی تبدیلیاں عالمی سطح پر تعلقات کو خراب کرسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ روز سے یہ خبریں عام ہورہی تھیں کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن جنگ سمیت عالمی سطح اٹھائے گئے اقدامات پر اختلاف کرنے والی مراکشی حکومت اور سعودیہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا۔

    تاہم کچھ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ مراکشی وزارت خارجہ نے سعودیہ کے خلاف مؤقف دینے کےلیے عمداً غیر ملکی میڈیا کا انتخاب کیا تھا جبکہ مراکش کے کچھ دیگر ذرائع سے بھی سعودیہ اور مراکش کے درمیان کشیدگی کی خبریں عام ہوئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں : مراکش اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات میں‌تناؤ پیدا ہوگیا

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2026 میں ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کےلیے گزشتہ برس ہونے والی ووٹنگ میں سعودی عرب شمالی امریکا کی مہم چلارہا تھا جبکہ سعودی کے علاوہ یو اے ای، اردن، کویت، بحریک اور عراق نے بھی مراکش کو ووٹ نہیں دیا تھا۔

    قطری حکومت نے عالمی کپ کی میزبانی کےلیے مراکش کو ووٹ دیا تھا جس پر مراکش کے بادشاہ نے قطری امیر کا شکریہ ادا کا تھا۔

    مراکشی حکومت کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے باعث مراکش نے سعودی عرب کی قیادت میں ہونے والی فوجی مداخلتوں اور وزراء اجلاسوں میں شرکت بھی ترک کردی ہے اور ریاض میں تعینات سفیر واپس بلالیا تھا۔

  • مرحوم امریکی صدر رونلڈ ریگن ایک مرتبہ پھر واپس آگئے

    مرحوم امریکی صدر رونلڈ ریگن ایک مرتبہ پھر واپس آگئے

    واشنگٹن : مرحوم امریکی صدر رونلڈ ریگن کے مداحوں نے صدر ریگن کا ہولوگرام تیار کرکے کیلیفورنیا میں واقع ریگن میوزیم میں لگا دیا، جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ریگن خود موجود ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کے چاہنے والوں نے سابق صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ریگن کا ہولوگرام تیار کرکے ریاست کیرولینا میں ریگن میوزیم میں لگا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سابق صدر کا ہولوگرام بنانے والوں نے ریگن کی آواز، چہرے کے تاثرات حتیٰ کہ ہاتھوں کو حرکت دینا بھی ایسا ہے جیسے حقیقت میں رونلڈ ریگن خود ہوں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ریگن کا ہولوگرام 4 برسوں کی کاوشوں کے بعد تیار کیا گیا ہے جس کی تیار پر 10 لاکھ امریکی ڈالر (تقریبا! ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے)لاگت آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رونلڈ ریگن کے چاہنے والوں نے بدھ کے روز لاس اینجلیس کے نزدیک وادیِ سیمی میں واقع صدارتی لائبریری اور میوزیم میں لگا دیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق سنہ 1980 سے صدر ریگن کی موت تک وائٹ ہاوس میں صدر کی ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی جونی ڈریکی کا کہنا ہے کہ ’سابق صدر کا ہولوگرام واقعی لاجواب ہے، جیسے حقیقت میں سامنے ہوں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہولوگرام تیار کرنے والوں نے صدر کی تین حصّوں میں منظر کشی کی ہے، ایک منظر میں سنہ 1984 میں مہم کے لیے دورے کے دوران ٹرین میں سوار ہوکر تقریر کررہے ہیں۔

    دوسرے منظر میں سابق امریکی صدر کیلیفورنیا میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھتیوں میں گھوڑے کی زین رکھ رہے تھے جبکہ تیسرے منظر میں صدر ریگن کو اوول آفس میں دکھایا گیا ہے۔

    رونلڈ ریگن صدارتی فاؤنڈیشن اور انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ’صدرکے ہولوگرام کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوگا جیسے ریگن کے ساتھ کھڑے ہوں‘۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہولوگرام تیار کرنے والوں نے ریگن کا تھری ڈی عکس تیار کرنے کے لیے کٹنگ ایچ ٹیکنالوجی کا استمال کیا ہے۔

  • جرمنی نے 69 تارکین وطن کو واپس افغانستان پہنچا دیا

    جرمنی نے 69 تارکین وطن کو واپس افغانستان پہنچا دیا

    برلن : جرمن حکام نے گذشتہ روز پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے والے 69 افغان تارکین وطن کو خصوصی طیارے کے ذریے واپس افغانستان پہنچا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی نے افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر 69 تارکین وطن کی جرمنی میں پناہ کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد گذشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے واپس افغانستان پہنچا دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمن شہر میونخ سے افغان مہاجرین کا 69 افراد پر مشتمل سب سے بڑا قافلہ 4 جولائی کو خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گیا ہے۔

    جرمنی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ جرمنی کی موجودہ حکومت تارکین وطن کے بحران کا شکار ہے، اس لیے جن مہاجرین کی جرمنی میں پناہ کی درخواستیں رد ہوچکی ہیں انہیں واپس آبائی وطن بھیجنے میں تیزی لارہی ہے۔

    جرمن میڈیا کے مطابق واپس افغانستان بھیجے گئے 69 مہاجرین میں سے 51 تارکین وطن جرمنی کے صوبے باویریا میں مقیم تھے، باویریا کے وزیر داخلہ وفاقی حکومت کے افغان مہاجرین کو واپس لوٹانے کے فیصلے کو خوب سراہا ہے۔

    خیال رہے کہ ماضی میں جرمن حکومت صرف تارکین وطن کو ملک بدر کرتی تھی جو جرمنی میں کسی جرم کے مرتکب ہوتے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دسمبر 2016 کے بعد افغان شہریوں کا سب سے بڑا گروپ ہے جسے بدھ کے روز افغانستان پہنچایا گیا ہے۔

    جرمن حکام کی جانب سے سنہ 2016 میں افغان مہاجرین کی اجتماعی ملک بدری کے سلسلے میں برائے راست پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2016 سے اب تک واپس افغانستان بھیجے جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ایم کیو ایم رہنما حیدرعباس رضوی واپس کینیڈا روانہ ہوگئے

    ایم کیو ایم رہنما حیدرعباس رضوی واپس کینیڈا روانہ ہوگئے

    کراچی : متحدہ قومی موؤمنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی آج صبح اچانک کینیڈا واپس چلے گئے، ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ حیدر عباس کراچی اپنے اہل خانہ اور پارٹی قیادت سے ملنے آئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی گذشتہ روز اچانک کراچی پہنچے تھے اور آج صبح ایم کیو ایم رہنما دوبارہ کینیڈا روانہ ہوگئے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حیدر عباس رضوی کے اچانک کینیڈا روانگی پر کسی طرح کا مؤقف دینے سے گریز کیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے بس اتنا بتایا گیا ہے کہ حیدرعباس رضوی قیادت اور فیملی سے ملنے آئے تھے، مل کر چلے گئے۔

    حیدر عباس رضوی دو سال سے زائد عرصے کے بعد رات گئے اچانک کراچی پہنچنے تھے جو صبح واپس کینیڈا روانہ ہوگئے۔ کراچی پہنچنے کے بعد حیدرعباس رضوی نے بہادرآباد میں قائم عارضی مرکز میں خالد مقبول صدیقی سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق حیدر عباس رضوی کا استقبال رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری اور فرقان اطیب نے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کنونیئر اور ڈپٹی کنونیئرز سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم دھڑے بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ایم کیو ایم رہنماء نے فاروق ستار کی سربراہی میں بننے والی جماعت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا تاہم گزشتہ کچھ ماہ قبل ہونے والی ایم کیو ایم خلیج کے دوران فاروق ستار نے حیدر عباس رضوی کو براہ راست پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ بھی پلائی تھی۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ’حیدر بھائی میں نے آپ کے میسج خود پڑھے جس میں آپ نے بہادر آباد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا اور کارکنان کو بھی اسی بات کی ترغیب دی‘ْ

    واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم رہنما کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی سروس میں بطور ڈرائیور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ذریعہ معاش چلا رہے ہیں البتہ اس تصویر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں