Tag: returns

  • ماؤتھ واش استعمال کرکے واپس بوتل میں الٹنے اور شیلف میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    ماؤتھ واش استعمال کرکے واپس بوتل میں الٹنے اور شیلف میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    اگر آپ سپرمارکیٹ سے کوئی شہ خریدتے ہیں تو اچھی طرح چیک کرکے لیں کہ سیل پیک ہے یا نہیں، امریکا کی معروف سپر مارکیٹ میں اشیاء استعمال کرکے واپس شیلف میں رکھنے کی دوسری ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس نے صارفین کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی دوسری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف امریکی سپر مارکیٹ وال مارٹ میں ایک خاتون نے صارف نے دانت اور منہ صاف کرنے والی اشیاء کے شیلف سے ایک ماؤتھ واش(منہ صارف کرنے والامحلول) اٹھایا اور منہ صاف کرنے کے بعد واپس بوتل میں کلّی کرکے ماؤتھ واش کی بوتل شیلف میں رکھ دی، جو ایک نفرت انگیز عمل ہے۔

    ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون نے جس نے سپر مارکیٹ میں نازیبا حرکت کیمرے کے سامنے انجام دی اپنے سہلیوں سے کہتی نظر آتی ہیں کہ ’لڑکیوں یہ ایک برُی صبح تھی‘ جبکہ اس سے کچھ لمحے پہلے خاتون نے ایک بوتل کا ڈھکن کھول کر بھاری مقدار میں منہ کا

    اندرونی حصّہ صاف کرنے والا محلول اپنے منہ میں ڈالا اور کچھ لمحوں بعد واپس بوتل میں الٹ دیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سپر مارکیٹ کے اندر منہ صاف کرنے کی ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اب تک 1 کروڑ 65 لاکھ افراد دیکھ چکےہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کی وائرل ہونے والی ویڈیو خوفناک قرار دیا، ایک صارف نے تحریر کیا کہ ’اس کا حلّیہ دیکھو، مجھے تو گِھن آرہی ہے‘۔

    یاد رہے کہ اس قبل وال مارٹ کی ٹیکساس میں واقع برانچ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس ویڈیو میں ایک لڑکی کو فریج سے بلو بیل کریمر نامی برانڈ کی آئسکریم کافیملی سائز پیکٹ نکال کر آئسکریم چاٹ کر واپس فریج میں رکھتے دیکھا گیا تھا۔

    ٹیکساس پولیس نے لڑکی کی حرکت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کنژیومر اشیاء کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے جرم میں دوشیزہ کو 20 برس قید اور 10 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • صفائی والے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا کرمثال قائم کردی

    صفائی والے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا کرمثال قائم کردی

    ابوظبی : اماراتی ریاست دبئی غیر ملکی صفائی والے نے دیانت داری اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مالک کو اس کا گمشدہ15 کلو سونا واپس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں صفائی کا کام کرنے غیر ملکی شخص نے پارکنگ ایریا سے برآمد ہونےو الا کروڑوں روپے مالیت کا سو نا مالک کو لوٹا کر ایمانداری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

    ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے طاہر علی مقبول کو دبئی کے علاقے ال شبکا پارکنگ میں صفائی کا کام کررہا تھا کہ اسے ایک کونے میں کالے رنگ کا بیگ پڑا ہوا ملا، طاہر نے بیگ کھولا تو اس کے اندر 70 لاکھ درہم مالیت کی 15 کلو وزنی سونے کی اینٹیں موجود تھیں۔

    طاہر علی متضاد کیفیت کا شکار ہوئے بغیر فوری طور پرروڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر گیا سونے سے بھرا بیگ حکام کے حوالے کیا، حکام نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) سے رابطہ کیا اور کچھ گھنٹوں بعد ہی سونا اس کے اصل مالک تک پہنچادی۔

    طاہر علی نے بتایا کہ سونا دیکھ کر مالک کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو آگئے اور اس نے کہا کہ میں تمہارا شکریہ کیسے ادا کروں؟ مجھے یقین نہیں تھا کہ مجھے سونا واپس مل جائے گی۔

    طاہر علی مقبول اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے دبئی کی سڑکوں پر سخت محنت کرتے ہیں۔

    جدوجہد کی ان برسوں میں انہوں نے متعدد نشیب و فراز دیکھے، صعوبتیں اٹھائیں لیکن انہوں نے اپنی دیانت داری کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

  • سو سالہ اماراتی شہری تعلیم مکمل کرنے اسکول پہنچ گیا

    سو سالہ اماراتی شہری تعلیم مکمل کرنے اسکول پہنچ گیا

    دبئی : سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ، مہد سے لحد تک علم حاصل کرو جیسے محاورے کو امارتی شہری نے 100 برس کی عمر میں تعلیم دوبارہ شروع کرکے درست ثابت کردیا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے رہائشی بزرگ شہری کا 100 سال سے زائد عمر میں تعلیم حاصل کرنے کے عمل نے ثابت کردیا کہ حصول تعلیم کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 100 برس سے زائد عمر کے حامل بزرگ شہری کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شہری تدریسی کمرے میں دیگر طاب علموں کے ہمراہ نظم پڑھ رہے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے بزرگ شہریوں کو تعلیم کی سہولت دینا بہترین اقدام ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات میں نا خواندہ بزرگ شہریوں کی آبادی بہت زیادہ ہے۔

    عرب لیگ ایجوکیشنل، کلچرلر اور سائنٹیفک آرگنائزیشن (اے ایل ای سی ایس او) کی شماریات کے مطابق سنہ 2018 میں پوری دنیا بھر میں ناخواندگی کی شرح 13.6 فیصد تھی جس کےمقابلے میں عرب ممالک میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے ناخواندہ افراد کی شرح 21 فیصد تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کچھ عرب ممالک میں تعلیم کے لیے عائد شرائط کی وجہ سے ناخواندگی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : اماراتی شہری نے 75 برس کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

    شماریات کے مطابق ناخواندہ عرب مردوں کی شرح 14.6 فیصد جبکہ ناخواندہ عرب خواتین کی شرح 25.9 فیصد ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2016 میں عرب دنیا 6 کروڑ 50 لاکھ ناخواندہ افراد کا گھر تھی، جس کی وجہ کم عمری میں شادی، اہل خانہ میں علیحدگی اور طلاق، خاندان کے مالی معاملات اور بے روزگاری تھی۔

  • پی آئی اے لندن کےعملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    پی آئی اے لندن کےعملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    لندن : قومی ایئرلائن پی آئی اے لندن کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی 7 ہزار پاؤنڈ کی رقم واپس لاٹا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کی لاہورسے لندن آنے والی پرواز میں مسافر اپنا بیگ جہاز میں بھول گیا، جس کے بعد پی آئی اے کےعملے نے مسافرکو تلاش کرکے بیگ اور 7 ہزار پاؤنڈ کی رقم واپس کردی۔

    بیگ میں موجودرقم کی پاکستانی روپےمیں مالیت ساڑھے12لاکھ روپے ہے۔

    اسٹیشن مینیجر سجاداللہ کے مطابق مسافر زاہد شاکر نے پی آئی اے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی رقم واپس مل گئی ہے۔

    زاہد شاکر لاہور میں ایک تاجر ہے اور اپنے کاروبار کے سلسلے میں لندن گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • موسم گرما تعطیلات: اسکولوں کو فیس واپس کرنے کا نوٹس جاری

    موسم گرما تعطیلات: اسکولوں کو فیس واپس کرنے کا نوٹس جاری

    اسلام آباد : پرائیویٹ ایجوکیشنل اتھارٹی کی جانب سے ہائی کورٹ کے حکم نامے تحت گرمیوں کی تعطیلات میں فیسوں کی وصولی کے حوالے سے پرائیویٹ اسکولوں گرمیوں کی تعطیلات میں وصول کی گئی فیسوں کو واپس کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرائیویٹ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹی کے حوالے فیصلے کے بعد پرائیویٹ ایجوکیشنل اسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی نے اسکولوں کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لینے سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

    پرائیویٹ ایجوکیشنل اسٹیٹیوشن ریگرلیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    اسلام آباد کے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی فیسوں سے متعلق فیصلہ عدالتی حکم نامے کی روشنی میں نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    پرائیویٹ ایجوکیشنل اسٹیٹیوشن نے نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ اسکول گرمیوں کی تعطیلات میں وصول کی جانے والی فیس کو چھٹیوں کے بعد والے دورانیے میں ایڈجسٹ کریں ،

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلاعات کے دوران لی جانے فیسوں کو عدالتی حکم نامے کے تحت ایڈجسٹ کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے مشاہدہ کیا ہے کہ شہر کے چند نجی تعلیمی ادارے والدین نے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیسیں وصول کررہے ہیں۔

    نوٹیفیکیشن میں پرائیویٹ ایجوکیشنل اتھارٹی کی جانب سے یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ عدالت نے نجی تعلیمی اداروں کو موسم گرما کے دوران پڑنے والی تعطیلات کی فیس اور دیگر چارجز لینے سے منع کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم دے دیا اور جن والدین نے اپنے بچوں کی موسم گرما کی فیس پہلے سے جمع کرا دی، ان کی فیس تعطیلات کے بعد ایڈجسٹ کرنے کا حکم دےدیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا کے غلام کا ایوارڈ نہیں چاہیئے، شام کا فرانس کو کرارا جواب

    امریکا کے غلام کا ایوارڈ نہیں چاہیئے، شام کا فرانس کو کرارا جواب

    دمشق : شامی حکومت نے فرانس کی جانب سے صدر بشار الااسد کو دیا گیا اعلیٰ ترین ایوارڈ لوٹاتے ہوئے کہا ہے کہ’بشارالااسد کے لیے امریکا کے غلام اور حامی ممالک کے ایوارڈ سجانا اعزاز کی بات نہیں‘.

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے جنگ زدہ ملک شام نے صدر بشار الااسد کو فرانس کی جانب سے دیئے گئے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’لیجیئن ڈی اونر‘ فرانس کو واپس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسے کسی ملک کا تحفہ یا انعام نہیں رکھوں گا جو امریکا کا غلام ہو‘۔

    شام نے ایوارڈ لوٹانے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب کچھ روز قبل فرانسیسی صدر نے اعلان کیا تھا کہ بشار الاسد سے ایوارڈ واپس لینے کے لیے ’انضباطی کارروائی‘ جاری ہے۔

    شامی صدر بشار الاسد نے شام میں موجود رومانیہ کے سفارت خانے کے ذریعے ایوارڈ فرانس کو واپس کیا ہے۔

    شام کے صدر بشار الاسد کو فرانس کا اعلیٰ ترین ایواڈ سنہ 2001 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد اقتدار سنبھالنے پر سابق فرانسیسی صدر جیکس شراک کی جانب سے دیا گیا تھا۔

    شام کے دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا تھا کہ ’شامی وزارت خارجہ نے فرانس کی جانب سے شامی صدر بشار الاسد کو دیئے گئے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’لیجیئن ڈی اونر‘ جمہوریہ فرانس کو واپس کردیا ہے‘۔


    فرانس کا شامی صدر کو بڑے سِول اعزاز سے محروم کرنے کا فیصلہ


    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ شامی صدر کے لیے امریکا کے غلام ممالک اور حامیوں کی جانب سے دیا گیا کوئی بھی ایوارڈ سجاکر رکھنا اعزاز کی بات نہیں ہے، کیوں کہ امریکا پوری دنیا میں دہشت گردی کا معاونت کار اور موجد ہے‘۔

    واضح رہے کہ فرانس کی جانب سے ہر سال فرانس کے لیے خدمات انجام دینے والے، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور آزادی صحافت کے لیے کوششیں کرنے والے 3000 افراد کو اعلیٰ ترین ایوارڈ لیجئین ڈی اونر دیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں فرانس نے امریکا اور برطانیہ کے ساتھ مل کر دوما میں مبینہ کیمیائی بم حملوں کے رد عمل میں شام کی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاک فوج کی کوششوں سے بازیاب کینیڈین خاندان کینیڈا پہنچ گیا

    پاک فوج کی کوششوں سے بازیاب کینیڈین خاندان کینیڈا پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاک فوج اورآئی ایس آئی کی کوششوں سے بازیاب کینیڈین خاندان وطن واپس پہنچ گیا، جوشوا کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے بیٹی کو قتل کیا اوربیوی سے زیادتی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج اورآئی ایس آئی کی کوششوں سے رہائی پانے والا کینیڈین خاندان وطن واپس پہنچ گیا، ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بازیاب ہونے والے جوشوا بوائل کا کہنا تھا افغانستان میں اغواکاروں نے بچی کوقتل کیا بیوی سے زیادتی کی۔

    ،جوشوابوائل نے کہا بچے کی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے کینیڈا پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔بچے کی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سےکینیڈاپہنچنے میں دیرہوئی، میڈیکل ایمرجنسی فائرنگ کے باعث ہوئی، گزشتہ 3روزکے دوران ایک امریکی فوجی سے بات ہوئی، پاکستانی میڈیکل ٹیم کی جانب سے بچے کے علاج پربات ہوئی۔

    یاد رہے کہ جمعرات کے روز پاک فوج نے پانچ افراد پر مشتمل کینیڈین خاندان کوبحفاظت بازیاب کرایا تھا۔


    مزید پڑھیں : پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 5 غیر ملکی بازیاب، والدین کا پاک فوج کوخراج تحسین


    اس خاندان کو سنہ 2012 میں افغانستان سے اغوا کیا گیا تھا۔ امریکی ایجنسیاں کئی سال سے یرغمالیوں کی تلاش میں تھیں، اس دوران امریکی حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ مغویوں کو کرم ایجنسی منتقل کیا جارہا ہے۔

    بازیاب ہونے والے کینیڈین شہری جوشوا کے والدین نے اپنے بیٹے، بہو اور پوتے پوتیوں کی باحفاظت بازیابی پر پاک فوج کیلئےدل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بازیابی کی خبر ملی تو خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا لیکن 20 منٹ بعد دوسری کال آئی تو جوشوا خود لائن پر تھا، 5 سال میں پہلی بار بیٹےکی آواز سنی تو بڑا سکون ملا۔

    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کینیڈین خاندان کی بازیابی پر ایک بار پھر پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات کے لئے مثبت قدم بھی قراردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھاگنے والوں میں سے نہیں، نوازشریف یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کا ہے، ڈاکٹر عاصم

    بھاگنے والوں میں سے نہیں، نوازشریف یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کا ہے، ڈاکٹر عاصم

    کراچی : ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ، نوازشریف یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کا ہے ،پہلے بھی بچایا تھا ملک اب بھی بچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم کراچی پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر پی پی سینئر نائب صدر راجہ رزاق نے ان کااستقبال کیا، کارکنان کی بڑی تعداد ڈاکٹرعاصم کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھی جبکہ ایئرپورٹ، شارع فیصل پر ڈاکٹر عاصم کے استقبال کیلئے بینر آویزاں کئے گئے تھے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استقبال کیلئےآنے والے کارکنان اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو لوگ کہتے تھے میں نہیں آؤں گا دیکھ لو میں آگیا ہوں، بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا ہے اور کروں گا، جنہوں نے جھوٹے کیسز کرائے آج خود کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے بھاگنےوالوں میں سے نہیں ہیں، نوازشریف یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کا ہے، شریف خاندان پہلے بھی 10سال ملک سے باہر تھا، شریف خاندان اب بھی ملک سے بھاگ سکتا ہے، ن لیگ ملک کو 200سال پیچھے لےجانا چاہتی ہے۔

    ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاکستان 20کروڑ عوام کا ہے ہم نے بنایا ہے ، نوازشریف کے قول و فعل میں تضاد ہے ، نوازشریف پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین لندن روانہ


    خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں 25،25 لاکھ روپے کئ 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور : وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف لندن کے چار روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لندن سےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے اورسخت سکیورٹی میں اولڈایئرپورٹ کے راستے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون روانہ ہوئے۔

    شہباز شریف تئیس ستمبرکو لندن روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے نواز شریف سے اہم سیاسی امور پر مشاورت اور بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب آج جاتی عمرہ رائیونڈ میں مسلم لیگ نون کےمشاورتی اجلاس میں شریک ہونگے۔


    مزید پڑھیں :  مائنس مریم یا کچھ اور‘ شہباز شریف لندن میں مصروف


    خیال رہے کہ لندن روانگی سے قبل  وزیراعلی پنجاب کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں چوہدری نثار نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ اور ذمہ داری دینے کی مخالفت کی تھی۔

    زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں مائنس نواز کے بعد اب مائنس مریم کی صدائیں بھی زور پکڑنے لگی ہیں اور شہباز شریف اسی حوالے سے نوازشریف کو چوہدری نثار کا “مائنس مریم ” فارمولا بتانے لندن گئے  تھے۔

    یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر کے فیصلے کے بعد شہباز شریف نے اجلاس طلب کرکے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی منظوری دی تھی۔


    مزید پڑھیں :  سانحہ ماڈل ٹاؤن: تحقیقاتی رپورٹ پر حکم امتناع کی حکومتی استدعا مسترد


    جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے خلاف  پنجاب حکومت کی اپپل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے تھے اور عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔