Tag: reunited

  • بھاری بھرکم شیرنیاں بھاگ کر اپنی مالکن کے گلے لگ گئیں

    بھاری بھرکم شیرنیاں بھاگ کر اپنی مالکن کے گلے لگ گئیں

    محبت ایک آفاقی زبان ہے جو ہر جاندار کے بیچ ایک انوکھا رشتہ قائم کردیتی ہے، یہ محبت ہی ہے جو خونخوار جانور بعض اوقات انسانوں کو نقصان پہنچانے کے بجائے ان کے محافظ بن جاتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں جنگل کے بادشاہ شیر کو اس انسان کے گلے لگتے اور پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہو جس نے ان سے محبت کا سلوک کیا ہو۔

    ایسی ہی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ دو قوی الجثہ شیرنیاں جنگلے کی طرف دوڑی چلی آرہی ہیں جہاں ایک خاتون کھڑی ہیں۔

    ان کے پاس پہنچ کر دونوں شیرنیاں بچوں کی طرح خاتون سے لپٹ جاتی ہیں اور انہیں پیار کرنے لگتی ہیں۔

    ان خاتون نے دراصل ان دونوں شیرنیوں کو اس وقت پالا تھا جب وہ چھوٹی تھیں اور اپنا تحفظ اور خوراک کا بندوبست نہیں کرسکتی تھیں۔

    ان کے بڑے ہونے کے بعد انہیں شیروں کے لیے مخصوص پناہ گاہ میں چھوڑ دیا گیا تھا جہاں خاتون ان سے ملنے آئیں تو دونوں شیرنیاں جذبات سے مغلوب ہو کر ان کے گلے جا لگیں۔

  • فرانسیسی صدر آج ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے

    فرانسیسی صدر آج ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے

    ماسکو: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون آج روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے اس دوران باہمی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ کئی مہینوں سے فرانس اور روس کے تعلقات میں کمزوری دیکھنے میں آئی ہے تاہم آج 24 مئی کو فرانس کے صدر روس کا دورہ کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے اور تعلقات کی مزید بہتری پر زور دیا جائے گا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون تین روزہ سرکاری دورے پر آج روس کے شہر سینٹ پیٹزبرگ پہنچے گے جہاں وہ ولادی میر پیوٹن سے ہاہمی تعلقات کی مضبوطی سمیت ایران اور شام کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔


    شام کے معاملے پراختلاف : روسی صدرنے فرانس کا دورہ مؤخرکردیا


    واضح رہے کہ ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا استعمال بھی کر چکے ہیں تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ روس میں ہونی والی یہ ملاقات روس اور فرانس کے باہمی تعلقات کو مزید تقویت بخشے گی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی کو روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکروں سے ملاقات کی تھی، یہ ملاقات فرانسیسی شہر مارسے میں ہوئی تھی۔


    فرانس کے وزیراعظم دو روزہ دورے پر یونان پہنچ گئے


    قبل ازیں روسی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور خاص طور پر تجارت اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے ساتھ ساتھ شام اور یوکرائن میں امن عمل کے حوالے سے بات چیت کریں گے، بعد ازاں مذکورہ ملاقات بھی کامیاب ثابت نہیں ہوئی تھی، باوجود اس کے  روس اور فرانس کے مابین دوری پائی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔