Tag: Revealed

  • ثنا فیصل کا پہلی بار اپنی طلاق اور دوسری شادی سے متعلق انکشاف

    ثنا فیصل کا پہلی بار اپنی طلاق اور دوسری شادی سے متعلق انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکارو میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے پہلی طلاق اور فیصل قریشی سے دوسری شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنی پوڈ کاسٹ ’پریشر بہت ہے‘ میں اپنی دوسری اہلیہ کو مدعو کیا جہاں انہوں فیصل قریشی سے شادی اور طلاق کا انکشاف کردیا۔

    ثنا فیصل نے فیصل قریشی سے شادی کے پروپوزل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں  فیصل قریشی سے شادی کرنے سے پہلے شادی شدہ تھیں، فیصل اور ہمارے درمیان کوئی رشتہ دیکھنے کا معاملہ نہیں تھا یہ فیصل کے میرے والد سے ملاقات کی وجہ سے ہوا۔

    ثنا نے اپنی پہلی طلاق سے متعلق انکشاف کیا کہ میرے خیال میں لوگ یہ نہیں جانتے کہ میں فیصل سے شادی کرنے سے پہلے ہی طلاق یافتہ تھی، یہ میری دوسری شادی ہے میں فیصل سے اپنی عدت ختم ہونے کے فوراً بعد ملی اور میری خالہ نے اس معاملے میں ہماری مدد کی۔

    فیصل قریشی کی اہلیہ نے کہاکہ میں نے فیصل سے پہلی ملاقات ایک شادی میں کی تھی، لیکن پھر میری شادی ہو گئی اور ہم ایک سال تک نہیں ملے لیکن  جب میری طلاق ہوئی تو ہم دوبارہ ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی سے شادی ایک طرح کے اسکیپ کے طور پر کی کیونکہ میں طلاق کے بعد کسی نئے راستے کی تلاش میں تھیں مجھے اس طلاق کی باتوں سے چھٹکارا چاہیے تھا۔

    ثنا فیصل نے بتایا کہ کئی لوگ سوچتے تھے کہ میں نے فیصل سے شادی کرنے کے لیے پہلی طلاق لی، لیکن ایسا نہیں تھا یہاں تک کہ میں بھی اپنی شادی کے بعد حیران رہ گئی میں نے اپنی بہن کو کال کر کے کہا کہ میں نے جلدی میں شادی کر لی لیکن پھر خود سے بات کر کے میں نے اس رشتے کو قبول کر لیا۔

  • میگھن مرکل کے عوامی تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے وجہ سامنے آگئی

    میگھن مرکل کے عوامی تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے وجہ سامنے آگئی

    لندن : میگھن مرکل نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی معروف اداکارہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان کی تمام تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے کی وجہ بتا دی۔

    شاہی خاندان کی چھوٹی بہو نے بتایا کہ وہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔

    شاہی خاندان کے مبصر رچرڈ فٹس ولیمز نے واضح کیا کہ میگھن مارکل شاہی تقریبات کے علاوہ دیگر کاموں میں بھی سادہ اور سیاہ لباس پہنتی ہیں۔

    انہوں نے سادہ لباس پہننے کو ترجیح دینے کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رنگین لباس پہنیں گی تو اُن کا لباس خبر بن جائے گا ۔

    انہوں نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم دی لائن کنگ کے پریمئر میں بھی کالا لباس پہنا تھا،خیراتی تنظیموں کی جانب سے منعقد کسی تقریب میں بھی میگھن کالا لباس ہی پہنتی ہیں، میگھن کے نزدیک کالا لباس پہننے سےاُن کے خیر کے کام کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

  • یوم دفاع و شہدا 2018 کے موقع پر متبادل ٹریفک پلان جاری

    یوم دفاع و شہدا 2018 کے موقع پر متبادل ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد : ٹریفک پولیس نے یوم دفاع و شہدا  پاکستان 2018 کی تقریب کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک حکام نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 6 ستمبر جمعرات کے روز یوم دفاع و شہدا 2018 کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے تقریب کے سلسلے میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان کے مطابق آبپارہ چوک سے کشمیر ہائی وے پر کوڑیا نوالہ چوک تک روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا جبکہ پشاور، لاہور سے مری جانے والے زیرو پوائنٹ سے فیض آباد مری روڈ شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

    محکمہ ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سہر وردی ایمبیسی روڈ سے سرینا تک سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگی، تاہم شہری ہری بازار چوک، سر فراز روڈ، شہید ملت روڈ میونسپل روڈ استعمال کریں۔

    یوم دفاع و شہدا 2018 کی تقریب کے موقع پر سیکریٹریٹ چوک سے کنونشن سینٹر شاہراہ جمہوریت روڈ بھی بند رہے گا، وفاقی دارالحکومت کی عوام کے لیے ایوب چوک، میریٹ ہوٹل براستہ مارگلہ روڈ کھلا رہے گا، جبکہ بری امام سے ریڈیو پاکستان تک سٹرک ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان میں بتایا گیا ہے کہ شہری متبادل تھرڈ روڈ استعمال کریں، کشمیر چوک سے سرینا ہوٹل تک دو طرفہ ٹریفک بند رہے گا۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کی آسانی کے لیے راول ڈیم سے فیض آباد، زیرو پوائنٹ، فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہری کلب روڈ یوٹن سے مری ٹریفک کوڑیا نوالہ چوک تک ون وے بھی استعمال کرسکیں گے۔

  • بھارتی اداکارہ سونم کپور کی شادی، تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا

    بھارتی اداکارہ سونم کپور کی شادی، تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ادکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب بالی ووڈ انڈسٹری میں خبریں زیر گردش ہیں کہ سونم کپور معروف تاجر آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہی ہیں جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں گذشتہ کئی ہفتوں سے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ اداکارہ اپنی شادی کی تقریب سوئٹزر لینڈ کے شہر جینیوا میں سجائیں گی، البتہ اب اس حوالے سے حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

    بھارتی  میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 6 مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، شادی کی مرکزی تقریب بھارت کے شہر ممبئی میں 6  اور 7 مئی کو سجے گی جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، اور مداح بھی ادکارہ کی شادی کے لیے بے حد پرجوش  ہیں۔

    خیال رہے کہ سونم کپور کا شمار بالی ووڈ کی ان  مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کو بخوبی گھمانے کی بھی مہارت رکھتی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا، جلد شادی متوقع

    واضح رہے کہ سونم کپور نے ہمیشہ اپنے دوست آنند سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا یہ رویہ کچھ عرصے  تک برقرار رہا اس کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر نے ساری خقیقت خود بیان کر دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں دہشتگردی: انصارالشریعہ نامی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی میں دہشتگردی: انصارالشریعہ نامی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں نئے گروہ کےملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حساس اداروں کے مطابق انصارالشریعہ نامی گروہ حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انصارالشریعہ نامی تنظیم اسامہ بن لادن اورایمن الزواہری سے متاثر ہے، اس گروہ نے پہلے داعش کی چھتری تلے مختلف کارروائیاں کیں بعد ازاں ان میں شدید اختلافات ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گروہ کو احمد فاروق نامی دہشت گرد چلارہا ہے، مذکورہ گروہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی حالیہ تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔

    ماہ رمضان میں سائٹ ایریا میں افطار کے وقت ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں یہ ہی گروہ ملوث بتایا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرنل (ر) طاہرناگی پر حملےمیں بھی انصارالشریعہ ملوث ہے،اس کے علاوہ اس گروہ نے مستونگ میں فورسز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔


    کورنگی فائرنگ: تین اہلکاراوربچہ جاں بحق، ڈی ایس پی،ایس ایچ اومعطل


    واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے بھی آج کورنگی میں پولیس موبائل پر ہونے والے حملے کے واقعے میں اسی گروہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    حملے میں اے ایس آئی اور دو اہلکاروں سمیت ایک بچہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔