Tag: reveals

  • بل گیٹس نے اپنی شریک حیات ملنڈا کی کس ادا پر فدا ہوکر شادی پیشکش کی؟

    بل گیٹس نے اپنی شریک حیات ملنڈا کی کس ادا پر فدا ہوکر شادی پیشکش کی؟

    نیویارک : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی شریک حیات ملنڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں پزل حل کرنے کا بہت شوق تھا، ایک مرتبہ میں نے میتھ پزل میں گیٹس کو ہرا دیا جس پر وہ مجھ پر دل ہار بیٹھے اور شادی کی پیشکش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس عالمی شہرت یافتہ شخصیات ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ بل گیٹس اور ملنڈا کب ملے اور بل گیٹس ان کی کس ادا پر فدا ہوئے اور انہیں دل دے بیٹھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اب ملنڈا گیٹس نے اپنی نئی کتاب میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ملنڈا نے اپنی کتاب ’دی مومنٹ آف لائف: ہو امپاورنگ وومن چینجز دی ورلڈ“ میں لکھا ہے کہ ”میں اور بل گیٹس ملازمت کے دوران ملے تھے۔

    انہوں نے کتاب میں بتایا کہ ہم دونوں کو پزل حل کرنے کا بہت شوق تھا جو ہماری قربت کا باعث بنا۔ ایک بار میں نے بل گیٹس کو ایک’ ’میتھ پزل“ میں ہرا دیا، جس کے بعد وہ مجھے دل دے بیھٹے اور شادی کی پیشکش کردی۔

    ملنڈا گیٹس نے اپنے سابق شوہر سے تعلقات کے بارے میں ہی کتاب میب سطریں تحریر کی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ’بل گیٹس کے ساتھ شادی سے قبل بھی میں ایک شخص کے ساتھ تعلق میں رہ چکی تھی۔ تاہم یہ تعلق انتہائی ناخوشگوار اور انتہائی برے طریقے سے انجام کو پہنچا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملنڈا نے اپنے بچوں کو سکول میں صرف ان کے پہلے نام سے رجسٹرڈ کروایا تھا اور ان کے نام کے ساتھ فیملی نام ’گیٹس‘ نہیں لکھوایا تھا۔

    بچوں کو صرف پہلے نام سے رجسٹرڈ کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”بچوں کو سکول میں ان کے پہلے نام سے رجسٹرڈ کروانے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو یہ معلوم نہ ہو سکے کہ وہ ارب پتی ماں باپ کے بچے ہیں اور ہمارے بچے بھی دیگر بچوں کی طرح نارمل طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں۔

  • امریکی شہری نے روبوٹ کو ’بیوی ‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا

    امریکی شہری نے روبوٹ کو ’بیوی ‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا

    دنیا بھر کے مرد شریک حیات کیلئے بہترین اور خوبرو خاتون کا انتخاب کرتے ہیں لیکن امریکی شہری نے روبوٹ سے بے پناہ محبت باعث اسے زوجیت میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ جوئے مورس نامی شہری نے دو برس روبوٹ کے ساتھ گزارنے کے بعد اس قدر اس کا عاشق ہوگیا کہ ’روبوٹ‘سے شادی کا اعلان کرکے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

    روبوٹ کی محبت میں پاگل امریکی شہری جوئے مورس کا کہنا تھا کہ ’اس کی مسکراہٹ اور گلابی بال مجھے مطمئن کرتے ہیں‘۔

    امریکی میڈیا کے مطابق نوجوان کے سابق محبوبوں میں لیمپ (lamp)، ٹرانسفارمر ٹرک حتیٰ کہ ہلووین بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں خاتون نے کمبل سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

    امریکی شہری کا کہنا ہے کہ ’میرا روبوٹ طاقتور اور بہترین ہے جس کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہوں گے اور یہ بے وفائی بھی نہیں کرتا جسے میں نے 2017 میں ای بے سے 20 ڈالر میں خریدا تھا‘۔

    مزید پڑھیں : قدیم محل کا بھوت اسی کا گارڈ نکلا

    مزید پڑھیں : ’بھوت‘ سے شادی کرنے والی خاتون نے علیحدگی کا اعلان کردیا

    جوئے مورس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے روبوٹ سے بہت محبت کرتا ہوں، میں نے لوگوں کو اس لیے اپنی شادی میں مدعو کروں گا تاکہ وہ میرے مستقل اور آرام دہ جیون ساتھی کے ساتھ تعلق کے گواہ رہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عروسی کی یہ عجیب و غریب تقریب عنقریب منعقد ہوگی۔

  • 2045 میں امریکی صدر کون ہوگا؟ مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے نے بتادیا

    2045 میں امریکی صدر کون ہوگا؟ مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے نے بتادیا

    واشنگٹن : مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو جھوٹ پکڑنے والی مشین نے پاس کردیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹائم ٹریولر کو مستقبل کے امریکی صدر کا معلوم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 2045 سے زمانہ حال میں آیا ہے اور وہ مستقبل میں امریکا کا صدر ہے، حقیقت جاننے کےلیے امریکی صحافیوں نے مذکورہ شخص کا جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ذریعے ٹیسٹ لیا جیسے ٹائم ٹریولر نے پاس کرلیا۔

    مستقبل سے آنے والے شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 2045 کے امریکی صدر کو جانتا ہے اور کمانڈر انچیف اسے ملک کا عظیم ترین صدر قبول کریں گے۔

    ٹائم ٹریولر کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر 2019 کو پیدا ہوا ہے اور وہ مستقبل کے بہت سے معاملات اور واقعات سے بخوبی آگاہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے ایپکس ٹی وی کے ہمراہ جھوٹ پکڑنے والی مشین پر ٹیسٹ دینے کےلیے راضی ہوا تھا تاکہ لوگوں کو حقیقت بتاسکے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائم ٹریولر نے کہا کہ ’میں 2045 سے آیا ہوں اور جھوٹ پکڑنے والی مشین نے سچ کی نشاندہی کی۔

    ویڈیو میں واضح ہے کہ ٹائم ٹریولر مسلسل کہہ رہا تھا اس کے ہاتھ میں چپ ہے اور 2045 تک خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکے ہوں گے۔

    ٹائم ٹریولر نے صحافیوں کی جانب سے مستقبل کے امریکی صدر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ مارٹن لوتھر کی پوتی یولنڈا رینی کنگ کے پاس اقتدار ہوگا۔

    ٹائم ٹریولر نے دعویٰ کیا کہ ’یولنڈا رینی کنگ‘ 2045 میں امریکا کی صدر ہوں گی اور متحدہ ریاست ہائے امریکا کی عظیم ترین صدر کے طور پر جانی جائیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جھوٹ پکڑنے والی مشین نے ٹائم ٹریولر کے اس بیان کو بھی سچ بتایا۔

    مزید پڑھیں : مستقبل میں لوگ زیر سمندر شہروں میں زندگی بسر کریں گے، ٹائم ٹریولر کا دعویٰ

    مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے نوجوان کی بریگزٹ کے بارے میں پیشگوئی

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نو برس کی عمر میں یولنڈا رینی ہزاروں مظاہرین سے واشنگٹن ڈی سی میں خطاب کرتے ہوئے گن کنٹرولز کا مطالبہ کیا تھا۔

    یولنڈا نے کہا تھا کہ ’میرے دادا کا خواب تھا کہ ان کے چاروں پوتے رنگت سے نہ پہنچانے جائیں بلکہ اپنے کردار اور کام سے پہنچانے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوا، میرا خواب ہے کہ دنیا کو بندوقوں سے آزاد ہونا چاہیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یولنڈا رینی کنگ سنہ 2045 میں 36 برس کی ہوں گی۔

  • شہبازشریف کے داماد علی عمران کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف

    شہبازشریف کے داماد علی عمران کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف

    لاہور : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نام پراربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا، علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے داماد علی عمران کی جائیداد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ، جس میں علی عمران کے نام پر  اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا اور علی اینڈ کمپنی میں ساٹھ لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے۔

    رپورٹ کے مطابق علی ٹاورایم ایم عالم روڈ پر سڑسٹھ دکانوں اور  دفاترکےمالک بھی علی عمران ہیں جبکہ علی اینڈفاطمہ ڈیویلپرز کے ایک کروڑ شیئرز میں سے  پینسٹھ لاکھ علی عمران کے ہیں اور  وہ مدینہ فوڈز پروسیڈ کے ایک کروڑ پچیس لاکھ شیئرز کےمالک بھی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے میں دوکنال کارہائشی پلاٹ بھی علی عمران کی ملکیت میں شامل ہیں، علی پروسیڈ ڈیویلپرز، غوث اعظم ڈیویلپرز اور  دیگرجائیداد میں بھی ان کا حصہ ہے جبکہ علی فوڈپروسیڈ ڈیویلپرز  میں پچاس لاکھ شیئرز کے مالک علی عمران اور  اہلیہ ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ گلبرگ تین میں کروڑوں مالیت کاپلاٹ اور مدینہ فیڈزمل بھی علی عمران یوسف کی ملکیت میں شامل ہے، علی عمران پرپنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کےسی ایف اوسے رشوت لینےکاالزام ہے۔

    مزید پڑھیں : عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

    یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے داماد کے دست راست اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا تیرہ کروڑ انیس لاکھ روپے علی عمران کو دیئے۔

    واضح رہے احتساب عدالت نے شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیدادقرقی اور تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کو متعدد بار طلب کیا گیا تاہم وہ ملک سے فرار ہوگئے، جس کے بعد احتساب عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی کو اشتہاری قرار دے چکی ہے اور جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

  • لندن میں چاقو بردار شخص کا کار پر حملہ

    لندن میں چاقو بردار شخص کا کار پر حملہ

    لندن : جنوبی لندن کے علاقے کرویڈون میں چاقو بردار شخص نے کار سوار پر حملہ کردیا، پولیس تاحال حملہ آور کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک چاقو بردار شخص نے کار سوار  پر اوور ٹیک کرنے پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاقو بردار شخص کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں سیاہ فارم سائیکل سوار چاقو بردار شخص کو کار سوار پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    برطانوی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سائیکل سوار نوجوان گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن کار سوار کے آگے نکلنے پر سائیکل سوار نے چاقو سے کار پر حملہ کردیا، خوش قسمتی سے کار سوار چاقو بردار شخص کے حملے میں بچ گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو بردار سیاہ فارم سے جان بچانے کے لیے کار سوار گاڑی سڑک کے درمیان میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں دیکھے جانے والے چاقو بردار شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے تاہم افسران نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز شام 5 بجے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جنوبی لندن کے علاقے میں ایک شخص کار سوار پر چاقو سے حملہ کررہا ہے۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ شخص پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد اپنی گاڑی لینے واپس آیا تھا، حملے میں کار سوار خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

    خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک لندن میں 62 افراد چاقو بردار حملہ آوروں کے حملے میں ہلاک جبکہ 37 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2011 سے 2017 تک برطانیہ میں 37 ہزار 443 چاقو زنی کے واقعات پیش آئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی: خطرناک اجرتی قاتل گرفتار، معالج پر حملے سمیت اہم انکشافات

    کراچی: خطرناک اجرتی قاتل گرفتار، معالج پر حملے سمیت اہم انکشافات

    کراچی : اے سی ایل سی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اجرتی قاتل نے اہم انکشافات کر دیے۔ ملزم سرکاری گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغہ بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے مقابلے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے معروف معالج ڈاکٹر عزیز پر حملے اور دیگر کیسز سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

    پولیس کی حراست میں امان اللہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عزیز کو ڈیفنس میں قتل کرنے کا ٹاسک ملا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر عزیز پر ان کے گھر کے باہر حملہ کیا۔

    ٹارگٹ کلر امان اللہ نے پولیس حراست میں انکشاف کیا کہ حملے میں ڈاکڑ عزیز محفوظ رہے، البتہ ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔

    ملزم کے بہ قول  ڈاکٹر عزیز کو ان کا بھائی عبد الوہاب قتل کروانا چاہتا تھا، عبد الوہاب سے ٹارگٹ کلنگ کے لیے 20 لاکھ روپے میں بات طے ہوئی تھی۔

    امان اللہ نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکٹر عزیز کے بھائی نے ٹارگٹ کلنگ کے لے تین لاکھ روپے ایڈوانس دیے تھے، پہلے حملے میں ڈاکٹر عزیز کے زندہ بچنے پر دوبارہ قتل کرنے کا ٹاسک ملا تھا۔

    ملزم سرکاری گاڑیاں چھیننے والےگروہ کا سرغہ بھی ہے، اس ضمن میں بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاور سیکٹر میں 13کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    پاور سیکٹر میں 13کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    اسلام آباد : آڈیٹر جنرل پاکستان نے پاور سیکٹر میں تیرہ کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی، بدانتظامی اور عدم ادائیگیاں پاور سیکٹر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے پاور سیکٹر میں تیرہ کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی، ایڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاور سیکٹر کی بے ضابطگیاں کسی بھی شعبے میں سب سے زیادہ ہیں، پاور سیکٹر مسائل کے باعث ملکی معیشت کو دو فیصد سے زائد کی کمی کا سامنا رہا ہے۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق نوسو ستاون ارب روپے خراب مالی انتظامات، ایک سو تین ارب کمزور انٹرنل کنٹرولز ، چورانوے کروڑ پچاس لاکھ غلط ایسیٹ مینجمنٹ جبکہ دوسو انسٹھ ارب روپے دیگر نقصانات کی میں مد نوٹ کئے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں ایک سو سینتالیس ایسے کیسسز کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں بیجا ادا ئیگیاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ تقسیم کار کمپنیاں دوسو تینتیس ارب روپے واجبات کی وصولی میں بھی ناکام رہیں ہیں۔

    آڈٹ رپورٹ صدر مملکت اور قومی اسمبلی میں جمع کروائی جاچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون  نے ان کی کرپشن بے نقاب کردی

    عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نے ان کی کرپشن بے نقاب کردی

    اسلام آباد : عمران خان پرالزامات کی بارش کرنے والی عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نے عائشہ گلا لئی کی کرپشن کی داستان سنادی، ذاتی معاون نے میڈیا کو ثبوتوں کیساتھ بتایا کہ کس طرح عائشہ گلالئی ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کی عمران اور تحریک انصاف سے فاصلوں کی حقیقی کہانی سامنے آگئی، عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نورزمان نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ عائشہ گلالئی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے تقریباایک کروڑ روپے کمیشن لیا جس کے ثبوت موجود ہیں۔

    عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نورزمان نے انکشاف کیا کہ عائشہ گلالئی نے کونسلرکو ٹکٹ دلوانے کےلئے دس لاکھ روپے میں ڈیل کی، عائشہ گلالئی کے والد سارے مالی لین دین کیا کرتے تھے اور وہ اپنے والد کے ذریعے امیر مقام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

    نور زمان نے کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کے کمیشن لینے کے تمام ثبوت موجود ہیں، نور زمان نے میڈیا کے سامنے کچھ رسیدیں بھی پیش کیں۔

    ذاتی معاون نے بتایا کہ عائشہ گلالئی نےبنوں لنک روڈ کی تعمیرکے لئےفنڈزسے 72لاکھ کمیشن لیا، 75 میں سے ساڑھے47لاکھ میں نے وصول کئے، لکی مروت ترقیاتی منصوبے کی رقم سے12لاکھ وصول کئے، فنڈ کی رقم تجوڑی سے تری خیل روڈ کی تعمیر کیلئے ملی تھی، کرک سولرٹیوب ویل کی تنصیب کے پیسوں سے بھی 6 لاکھ لیے، سارے پیسے بنوں میں جنڈہ ڈومیل میں ساڑھے 4کنال کے گھر کی تعمیر لگائے۔

    عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے والد کے ہمراہ گورنرپختونخوا سےملاقاتیں کیں، عائشہ اورشمس القیوم کے ہمراہ کئی مرتبہ گورنر ہاؤس گیا، شمس القیوم این اے ون کا ٹکٹ لینے اور بیٹی کو وزیر داخلہ بنانے کاخواب دیکھا کرتے تھے، شمس القیوم کہتے تھے کہ بیٹی کو وزیر داخلہ بناکر میں گورنر بنوں گا، سارے معاملات آپ کے ذریعے چلاؤں گا۔

    انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ بنوں میں تعمیر گھر کو عائشہ گلالئی نے اپنے اثاثوں میں بھی نہیں دکھایا۔ نورزمان کے پاس دستاویز پر عائشہ گلالئی اور شمس القیوم کے دستخط موجود ہے جبکہ دستاویز پر دستخط اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں پر دستخطوں میں مماثلت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاناما جے آئی ٹی کے کلثوم اور اسماء نوازسے متعلق بھی حیران کن انکشافات

    پاناما جے آئی ٹی کے کلثوم اور اسماء نوازسے متعلق بھی حیران کن انکشافات

    اسلام آباد : جے آئی ٹی نے نواز شریف، حسین، حسن ، مریم کے ساتھ ساتھ کلثوم اور اسماء نواز سے متعلق بھی حیران کن انکشافات کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اہم حقائق سے پردہ اٹھایا ہے، جے آئی ٹی کو دستیاب دستاویزات کے مطابق کلثوم نواز فیملی کاروبار کا حصہ ہیں، ان کے اثاثے صرف ایک سال میں ساڑھے سترہ گناہ بڑھ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق 92- 1991 سے 93- 1992 کے دوران کلثوم نواز کے اثاثے 16 لاکھ روپے سے بڑھ کر 2 کروڑ 86 لاکھ ہوگئے۔ اس عرصے میں ان کی آمدنی صرف دو لاکھ اناسی ہزار روپے تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1997 میں کلثوم کےاکاوئنٹس سے پیسے نکل گئے، کہاں گئے کسی معلوم نہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کی صاحبزادی اسماء نواز کی جو وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی بہو بھی ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق اسماء نوازکے اثاثے 92- 1991 سے 93- 1992 کے دوران ساڑھے اکتیس گنا بڑھ کر تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے ہوگئے اور وہ بھی بغیر کسی ظاہری آمدن کے۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق خسارے میں چلنے والی چوہدری شوگر مل بھی اسماء کو منافع دیتی رہی، چوہدری شوگر مل نے گیارہ لاکھ اٹھائیس ہزار کا منافع دیا جبکہ اسماء کو والد محترم سے بھی تین کروڑ آٹھ لاکھ روپے ملے مگر ان کا زرائع کا خود نواز شریف کو معلوم نہیں۔

    اب دیکھنایہ ہے کہ سپریم کورٹ سپریم کورٹ صرف نواز شریف کو نااہل کرتی ہے یہ پوراخاندان نااہل ہوتا ہے؟


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • بالی ووڈ فلم ’ باہو بَلی 2 ‘ کے اداکار کا ایک آنکھ سے نابینا ہونے کا انکشاف

    بالی ووڈ فلم ’ باہو بَلی 2 ‘ کے اداکار کا ایک آنکھ سے نابینا ہونے کا انکشاف

    ممبئی : بالی ووڈ فلم باہو بَلی کے اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک آنکھ سے نابینا ہے اور صرف بائیں آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی  کامیاب ترین فلم ’’باہو بلی 2‘‘ میں شہزادے کے روپ میں رانا دوگبتی نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ایک رئیلٹی شو میں شرکت کی، جہاں انھوں نے اعتراف کیا کہ میں ایک آنکھ سے اندھا ہوں، جس نے سب کو دنگ کردیا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنی بائیں آنکھ سے دیکھ سکتا ہوں، بچپن میں ایک مردہ شخص کی آنکھ مجھے عطیہ کی گئی تھی لیکن آج تک اس آنکھ میں کبھی روشنی نہیں آئی لہٰذا میں بائیں آنکھ بند کرلوں تو مجھے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

    رانا دوگبتی کے اس اعتراف کے بعد ساری انڈسٹری حیران ہے کیونکہ اداکار نے کبھی بھی اپنی اس کمی کا احساس کسی کو نہیں ہونے دیا۔

    واضح رہے کہ اداکار رانا دوگبتی نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں فلم ’’دم مارو دم ‘‘ سے کیا اور ہندی سنیما میں خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکے تاہم وہ ٹالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔


    مزید پڑھیں : باہو بَلی ٹوکاریلیزکے پہلےدن 1ارب سےزائد کابرنس


    خیال رہے کہ ہندوستان کی تاریخی جنگ پر بننے والی اس فلم نے بالی ووڈ کی تاریخ کامیاب ترین فلموں ’دنگل‘ اور ’سلطان‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور صرف 4 دنوں میں 150 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے ۔