Tag: revelation

  • غار حرا کے قریب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نزول وحی سے متعلق نمائش

    غار حرا کے قریب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نزول وحی سے متعلق نمائش

    ریاض: سعودی عرب کے اہم مقدس شہر مکہ مکرمہ میں غار حرا کے قریب حرا کلچرل ڈسٹرکٹ ون کے نام سے نیا زون قائم کر دیا گیا جہاں نزول وحی سے متعلق نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں غار حرا کے قریب حرا کلچرل ڈسٹرکٹ ون کے نام سے نیا زون قائم کر دیا ہے، مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کا نگران ہے۔

    حرا ڈسٹرکٹ 67 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر قائم کیا گیا ہے جس میں زائرین کے لیے مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ غار حرا جانے والی سڑک، قرآن کریم عجائب گھر اور وحی کے موضوع پر نمائش گاہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

    حرا کلچرل ڈسٹرکٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ غار حرا کی سب بڑی پہچان اولین نزول وحی کا مقام ہے۔

    وحی نمائش گاہ میں پیغمبروں پر وحی نازل ہونے کا قصہ بیان کیا گیا ہے، پیغمبر اسلام محمد ﷺ پر وحی کے نزول کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وحی سے جڑے ہوئے عناصر غار حرا، ام المومنین حضرت خدیجہؓ اور جبرائیل علیہ السلام کا تعارف دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

    حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کا دوسرا اہم مقام القرآن الکریم عجائب گھر ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قرآن کریم کا خوبصورت تعارف دیا گیا ہے، کتاب اللہ کے قلمی نسخوں کو پرکشش انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ میں ریستوان اور قہوہ خانے بھی کھولے گئے ہیں جہاں زائرین کے لیے ملکی اور بین الاقوامی لذیذ کھانوں اور مشروبات کا انتظام ہے، غار حرا کی پہچان اجاگر کرنے والے تحائف اور یادگاری اشیا فروخت کرنے والی دکانیں بھی قائم کی گئی ہیں۔

  • شین وارن کی موت، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف

    شین وارن کی موت، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف

    آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کی موت کی تحقیقات کرنے والے تھائی لینڈ کے تفتیش کاروں کو شین وارن کے کمرے کے فرش اور تولیہ پر خون کے دھبے ملے ہیں۔

    اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کی بدولت جادوگر اسپنر کا خطاب پانے والے شین وارن کی اچانک موت نے دنیائے کرکٹ کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، تھائی لینڈ میں جہاں شین وارن نے اپنی سانسیں لی تھیں وہاں پولیس نے موت کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا اور اب تفتیش کاروں کو کچھ ایسا سنسنی خیز سراغ ملا ہے جس سے تفتیش کا رخ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔

    شین وارن کی موت کی تحقیقات کرنے والے تفتیش کاروں کو آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کی تولیہ پر سے مبینہ طور پر خون کے دھبے ملے ہیں۔

    تفتیش کار جزیرے کوہ ساموئی میں اس ولا کی تلاشی لے رہے تھے جہاں شین وارن رہ رہے تھے اور وہیں جمعے کے روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث وہ انتقال کرگئے تھے۔

    اتوار کے روز مقامی نیوز ویب سائٹ پر تفتیش کاروں کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران تفتیش کاروں کو وارن کے اس کمرے کے فرش اور تولیہ پر سے خون کے دھبے ملے ہیں جہاں وارن ٹہرے ہوئے تھے، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شین وارن کی لاش کو وطن واپس لے جانے کیلیے آسٹریلوی حکام تھائی لینڈ پہنچ چکے ہیں اور اس معاملے پر کارروائی شروع ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب شین وارن کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلیے تھائی مین لینڈ لے جایا گیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وارن کے خاندان نے لاش کی آسٹریلیا بھیجنے کی کارروائی کو تیز کرنے کی درخواست کی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا چھوڑنے سے قبل انہیں سینے میں درد ہوا تھا اور وہ دل کی بیماری کے علاوہ دمے کے مرض میں بھی مبتلا تھے، وارن کے منیجر جیمز ایرکسائن کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شین وارن تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے کچھ دیر قبل تک 14 روز سے صرف سیال غذا کھارہے تھے اور وہ اس بارے میں نہیں جانتا تھا۔ مجھے ان کی سیکریٹری ہیلن سے معلوم ہوا تھا کہ انہیں سینے میں تھوڑا درد تھا اور گزشتہ ہفتے سے پسینہ آرہا تھا لیکن یہ سب مجھے ان کی موت کے بعد ہی پتہ چلا۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسپن جادوگر شین وارن نے دل کا دورہ پڑنے سے صرف دو ہفتے قبل ہی ہیلتھ کک ختم کی تھی اور اپنی موت سے قبل ایک مضحکہ خیز غذا ختم کی تھی۔

  • مریخ کے بارے میں اہم انکشاف!

    مریخ کے بارے میں اہم انکشاف!

    مریخ پر دریافت ہونے والے کاربن کے ذخائر سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ وہاں قدیم حیاتیاتی زندگی بھی ہوسکتی ہے

    انسان نے جب سے خلا میں قدم رکھا ہے مریخ اس کی توجہ کا سب سے بڑا مرکز رہا ہے، یہاں زندگی کے وجود کی تلاش کے لیے اب تک سینکڑوں تحقیقات کی جاچکی ہیں تاہم اب تک مریخ پر زندگی کے ٹھوس شواہد نہیں مل سکے ہیں، حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق بھی اسی سمت ایک قدم ہے۔

    ناسا کے کیوریوسٹی روور نے مریخ پر کاربن کے ذخائر دریافت کیے تھے جس کا مطالعہ کرتے ہوئے ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مریخ پر کاربن کے ذخائر کی ممکنہ طور پر تین وجوہات ہوسکتی ہیں ان میں سے ایک وہاں قدیم حیاتیاتی زندگی کا امکان بھی ہے۔

    امریکی ریاست پینسلوانیا کے ماہرین کے مطابق اس کاربن کی وجہ خلائی دھول یا کاربن ڈائی آکسائیڈ کا الٹراوائلٹ بریک ڈاؤن بھی ہوسکتا ہے۔

    ایک تیسری تھیوری بیکٹیریل تھیوری کے مطابق زیر زمین رہنے والے مائیکرو حیاتیات جو میتھین پیدا کرتے ہیں وہ سطح پر پہنچ کر الٹراوائلٹ شعاؤں سے ٹوٹ جاتی ہے۔

    محققین کی بتائی گئی تینوں صورتیں غیر روایتی ہیں کیونکہ زمین پر عموماْ یہ عمل نہیں ہوتے۔

    واضح رہے کہ کیوریوسٹی روور 6 اگست 2012 کو مریخ کی سطح پر اترا تھا اور اس وقت سے وہ وہاں گڑھے میں گھوم کر چٹانوں کے نمونے جمع اور ان کا تجزیہ کرکے ڈیٹا زمین پر بھیج رہا تھا۔

    کیوریوسٹی کو مریخ پر کم از کم 6 جگہوں پر قدیم ذخائر سے کاربن ملا ہے۔

    مقالے کے مصنف اور پینسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر ارضیات کرسٹوفر ہاؤس نے کہا ہے کہ ہمارے نظام شمسی میں کاربن-12اور کاربن-13 کی مقدار اتنی ہے جتنی اس کی تشکیل کے وقت تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں آئسوٹوپس ہر چیز میں  ہوتے  ہیں لیکن کیونکہ کاربن-12، کاربن-13 کی نسبت زیادہ تیزی سے ردعمل دکھاتا ہے، نمونوں کی دونوں مقدار کو دیکھنے سے کاربن سائیکل ظاہر ہوسکتا ہے۔

  • ہاتھوں کے مسلز کا ہمارے ماضی سے کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف

    ہاتھوں کے مسلز کا ہمارے ماضی سے کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف

    کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہاتھوں پر بنی لکیریں یا مسلز ہمارے مستقبل کے بارے میں ظاہر کرتی ہیں؟ جی نہیں بالکل بھی نہیں بلکہ یہ لکیریں یا مسلز مستقبل کے بارے میں معمولی سی معلومات بھی نہیں دیتیں۔

    اس بات کی کیا وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کے ہاتھوں  پر دیگر کے مقابلے میں بہت کم لکیریں یا مسلز ہوتے ہیں؟ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے ہاتھوں میں یہ مسلز موجود نہیں، اس کا کیا راز ہے؟۔

    یہ بات جاننے کیلئے اپنے ہاتھ کو میز کی سطح پر اس طرح رکھیں کہ ہتھیلی اوپر ہو اور پھر انگوٹھے سے چھوٹی انگلی کو چھوتے ہوئے سطح سے ہاتھ کو ہلکا سے اٹھالیں۔

    کیا آپ کو کلائی کے درمیانی حصے میں مسل یا سخت سفید ریشہ دار نس کو ابھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں؟ اگر آپ دیکھ رہے ہیں تو آپ ان اکثریتی افراد میں ہیں جن میں یہ پالماریس لنگس نامی مسل موجود ہے۔

    اور اگر لکیر نظر نہیں آرہی تو آپ دنیا کے ان 14 یا 15 فیصد افراد میں شامل ہیں جن میں یہ مسل موجود نہیں۔ تو یہ دلچسپ کیوں ہے؟ درحقیقت اس سے انسانوں میں ارتقائی مراحل کو ثابت کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    پالماریس لنگس ایسا مسل ہے جو تمام انسانوں میں نہیں پایا جاتا جو زمانہ قدیم سے ایسے جانداروں میں موجود ہے جو ہاتھوں کی مدد سے خود کو کسی جگہ جھولتے تھے یا درختوں پر چڑھتے تھے۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ انسانوں میں اس کا کوئی حقیقی استعمال نہیں اور یہی وجہ ہے کہ متعدد افراد میں اب یہ موجود بھی نہیں۔ آج کے عہد میں اس کی موجودگی یا عدم موجودگی سے نہ تو کوئی مضبوطی ملتی ہے اور نہ ہی گرفت میں بہتری آتی ہے۔

    جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اب 14 یا 15 فیصد افراد میں یہ مسل موجود نہیں۔ان میں بھی مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے تاہم یہ شرح افریقی، ایشیائی اور قدیم امریکی آبادیوں میں دیگر سے مختلف ہے۔

    اگر آپ کو کلائی میں لکیر ابھری ہوئی نظر آئے تو آپ یقیناً کلائی کے اس لمبے مسل کے مالک ہیں تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا تو فکر مند مت ہوں، موجودہ طرز زندگی میں ہمارے لیے یہ یہ کسی کام کا نہیں کیونکہ ہمیں درختوں پر چڑھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

    کہا جاتا ہے کہ انسانی جسم میں ارتقا جاری رہا تو آئندہ کئی صدیوں بعد لوگوں کے ہاتھوں میں ایسا مسل کبھی سامنے نہیں آئے گا۔

  • اداکارہ نازش جہانگیر کا بڑا انکشاف

    اداکارہ نازش جہانگیر کا بڑا انکشاف

    لاہور : ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق تمام صورتحال سے آگاہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ مرض کا بروقت علاج نہ کرنے سے تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔

    اپنے مداحوں کے نام ایک طویل پیغام میں اے آر وائی ڈیجیٹل کی ڈرامہ سیریل بھروسہ میں ادا کاری کے جوہر دکھا نے والی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ عرصے سے ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا ہیں، بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا علاج نہ کرنے سے اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Depression, PTSD, and Anxiety are very real.and today I have no ashamed to accept it that YES I am a victim of PTSD and I am fighting with it from last 10 years of my life even though after becoming a therapist this is something still on and off with me Posttraumatic stress disorder (PTSD) is a serious mental condition that some people develop after a shocking, terrifying, or dangerous event. PTSD suffered higher rates of heart disease death.. Flashbacks/ Emotional numbness and avoidance of places, people, and activities that are reminders of the trauma. Blaming self or others for the trauma Decreased interest in things that were once enjoyable Aggression or irritability Hypervigilance and hyper-awareness Your body produces a surge of hormones when you’re in a stressful situation. These hormones temporarily increase your blood pressure by causing your heart to beat faster and your blood vessels to narrow. Many people are unaware that untreated post-traumatic stress disorder can have a devastating effect for both those who have the condition and their loved ones. It not only affects relationships with your family, friends and others, it can trigger serious emotional problems and even cause health problems over time. PTSD affects people of all ages. It can even impact the health of unborn babies when the mother is under constant stress. There are many other symptoms too.. BUT ….. There is no timestamp on trauma. There isn’t a formula that you can insert yourself into to get from horror to healed. Be patient. Take up space. Let your journey be the balm.” PS: ( i offer prayers ) #depression #anxiety #raiseawareness #mentalhealthawareness #mandatory #notashamedanymore

    A post shared by Nazish Khan (@nazishjahangir) on

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بیماری نہ صرف آپ کے گھر والوں اور دوستوں سے تعلقات کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ آپ کو جذباتی مسائل اور صحت سے متعلق دیگر مسائل میں بھی مبتلا کردیتی ہے۔

    نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیا کہ ایسا کوئی بھی فارمولا نہیں ہے جو اچانک آپ کو خوف سے نکال کر ٹھیک کر دے اس کیلئے صبر کریں اور اپنے سفر کو ہی مرہم بننے دیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ روزانہ عبادت بھی کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر پر اداکار محسن عباس حیدر کی سابق اہلیہ کی جانب سے الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ ان کے محسن کے ساتھ تعلقات ہیں جس پر دونوں کی جانب سے تردید کی گئی تھی کہ یہ الزامات چھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر ڈپریشن کے حوالے سے بات چیت کرتے دیکھا گیا ہے جس میں اداکارہ ماورا حسین، حنا الطاف اور ماہی بلوچ سمیت دیگر شامل ہیں۔