Tag: Revenue increase

  • رواں مالی سال کے 6 ماہ میں پی آئی اے ریوینو میں 44فیصد ریکارڈ اضافہ

    رواں مالی سال کے 6 ماہ میں پی آئی اے ریوینو میں 44فیصد ریکارڈ اضافہ

    کراچی : پی آئی اے کے اعداد وشمار فنانس منسٹری میں جمع کرادیئے گئے ہیں جس کے مطابق جنوری2019 سے جون تک ادارے کی کارکردگی میں شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ریونیو کی مد میں44فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات اور کفایت شعاری کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، رواں مالی سال کے پہلے6ماہ میں قومی ایئرلائن کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    پی آئی اے کو6ماہ کے دوران ریونیو کی مد میں44فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی آئی اے نے اعداد وشمار فنانس منسٹری میں جمع کرادیئے۔

    اعداد وشمار کی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2019 سے جون 2019 تک پی آئی اے کی کارکردگی میں شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق پی آئی اے کے خسارے میں بجٹ کے مقابلے میں36فیصد کمی ہوئی، پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 21ارب سے کم ہوکر5ارب رہ گیا۔

    گزشتہ مالی سال پی آئی اے کو38ارب50کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا جو اب32ارب روپے رہ گیا ہے، پہلے6 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی میں29ارب روپے کا اضافہ ہوا اور ادارے کو94ارب73کروڑ80لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق سال2018کے پہلے6 ماہ میں 65ارب70کروڑ23لاکھ کی آمدنی ہوئی تھی، خلیجی ممالک سمیت دیگر منافع بخش روٹ میں اضافے سےبھی ریونیو میں اضافہ ہوا۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 75فیصدآپریشنل نقصان میں بھی کمی واقع ہوئی ہے،6ماہ میں نیٹ آپریٹنگ خسارے کی مدمیں48.7فیصد کمی واقع ہوئی۔

  • مالی سال کی پہلی سہ ماہی : پی آئی اے کے ریوینیو میں اضافہ

    مالی سال کی پہلی سہ ماہی : پی آئی اے کے ریوینیو میں اضافہ

    کراچی : پی آئی اے کی کارکردگی میں موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گذشتہ سال کی نسبت 7فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    پہلی سہ ماہی میں پی آئی اے کو روینیو کی مد میں23.5ارب حاصل ہوئے جو گذشتہ برس کے اس عرصے سے 1.6ارب روپے سے زائد جبکہ آپریشنل اخراجات میں1.3ارب روپے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پی آئی اے کے پیسنجر ہینڈلنگ سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتر ی آئی ہے،2016اکتوبر سے مئی 2017میں پی آئی اے کا روینیو48کروڑ روپے تھا، گذشتہ 8ماہ کے دوران پی آئی اے کو52کروڑ روپے سے زائد کا روینیو حاصل ہوا ہے۔

    پی آئی اے نے ایک سال کے دوران پیسنجر ہینڈلنگ سروسز میں4کروڑ روپے کا اضافی روینیو حاصل کیا ہے، ذرائع کے مطابق سعودی عرب، لندن، مانچسٹر، اسلام آباد، کراچی اور لاہور اسٹیشنوں پر اضافی سامان کی مد میں روینیو کی مد میں کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے روینیو میں اضافے کی بنیادی وجہ مارکیٹنگ کے شعبے کی بہتر حکمت عملی ہے۔

    پی آئی اے کی پروازوں کی آمد ورفت میں91فیصد وقت پر روانگی ہے، اخراجات میں اضافے کی بنیادی وجہ ایندھن کے اخراجات میں اکتیس فیصد اضافہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔