Tag: reverse

  • سڑک پر گاڑیاں ریورس میں چلنے لگیں، ویڈیو وائرل

    سڑک پر گاڑیاں ریورس میں چلنے لگیں، ویڈیو وائرل

    جلد بازی میں ٹریفک قانون کو توڑنے کا نتیجہ بعض اوقات نہایت پریشان کن صورت میں بھی نکل آتا ہے، ایسے ہی ایک واقعے میں گاڑیوں کو ریورس میں چلنا پڑ گیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں سڑک پر گاڑیاں ریورس میں چلتی نظر آتی ہیں، معلوم ہوا کہ یہ گاڑیاں جلد بازی میں اپنی لین سے باہر نکل کر چل رہی تھیں، لیکن ’بدقسمتی‘ سے ان کا سامنا ٹریفک اہل کاروں کے کانوائے سے ہو گیا۔

    بعض اوقات لوگ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے شارٹ کٹ کا استعمال کرتے ہیں، یہ ٹھیک ہے لیکن تب تک جب تک ایسا کرنا اصول اور قانون کے خلاف نہ ہو۔

    سڑک پر اگر گاڑیوں کی قطار بن گئی ہے تو آپ کو بھی آہستہ روی سے قطار ہی میں چلتے رہنا چاہیے، کیوں کہ اگر آپ نے لائن توڑی تو ٹریفک بری طرح متاثر ہو سکتا ہے اور یہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ خطرناک بھی۔

    یہی کچھ اس ویڈیو میں نظر آتا ہے، جس میں ایک تنگ سڑک دکھائی دے رہی ہے جہاں دو لین بنے ہوئے ہیں، جاتی ہوئی لین میں گاڑیوں کی قطار نظر آ رہی ہے جو آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے۔

    ایسے میں پیچھے سے آنے والی ایک کار نے لائن توڑی اور مخالف سمت کے لین میں تیزی سے آگے گزر گئی، لیکن ویڈیو کے فریم میں وہ کار جلد ہی واپس ریورس میں آتی دکھائی دینے لگتی ہے، نہ صرف وہ بلکہ ایک اور کار بھی تھی جو شاید اس سے پہلے گزری تھی۔

    ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ریورس میں آنے والی دو کاروں کے آگے موٹر سائیکلوں پر ٹریفک اہل کاروں کا کانوائے آ رہا ہے۔ جلد باز ڈرائیوروں کو نہ صرف پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ جرمانے کا بھی۔

  • اےآروائی نیوز کی خبر پر ایکشن، ایف آئی اے کے5افسران کاتبادلہ روک دیا گیا

    اےآروائی نیوز کی خبر پر ایکشن، ایف آئی اے کے5افسران کاتبادلہ روک دیا گیا

    اے آر وائی نیوز کے معاملہ اٹھانے پر ایف آئی اے کے  گزشتہ روز تبادلہ کیے گئے 9 افسران میں سے 5 افسران کا تبادلہ روک دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز نو افسران کا پنجاب سے سندھ تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، ان میں 5 ایسے افسران بھی شامل تھے جو شہباز شریف اور جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کررہے تھے۔

    اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد متعلقہ حکام حرکت میں آگئے اور شہباز شریف اور جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے پانچ افسران کا تبادلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جن افسران کا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی مردان شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار احمد، شیراز عمر اور رانا فیصل منیر شامل ہیں۔

    مذکور افسران چینی سٹہ مافیاز، شہباز شریف اور جہانگیر ترین کیس کی انکوائری کررہے تھے۔

    ڈائریکٹرایف آئی اےلاہورنے بھی تبادلوں کی منسوخی کیلیےڈی جی ایف آئی اے کوخط بھی لکھ تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 9 افسران کا پنجاب سے سندھ تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔