Tag: revolution

  • نوازشریف ابھی استعفیٰ نہ دیں،تحریک گھرگھرپہنچادونگا، عمران خان

    نوازشریف ابھی استعفیٰ نہ دیں،تحریک گھرگھرپہنچادونگا، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ جنرل جیلانی اورضیاءکی نرسری میں نہیں پلابڑھا نوازشریف ابھی استعفیٰ نہ دیں،تحریک گھر گھر پہنچادونگا۔

    لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان  نےکہاکہ برطانیہ میں دیکھا کہ جب بھی کوئی ناانصافی ہوتی تو عوام کھڑے ہوجاتے تھے، انہوں نے پاکستان کو عروج سے زوال کی جانب جاتے ہوئے دیکھا ہے، حکمران آتے گئے اور اپنی باریاں لیتے رہے، 18 سال سے وہ کہتے تھے کہ نواز شریف اور آصف زرداری بھائی بھائی ہیں لیکن قوم سوئی ہوئی تھی۔ 2 خاندانوں کے اربوں ڈالر بیرون ملک ہیں۔ نواز شریف کا بیٹا لندن میں 800 کروڑ روپے کے فلیٹ میں رہتا ہے، ان کی 18 برس کی جدو جہد ایک جانب اور کنٹینر میں گزارے 45 ایک جانب ہے، وہ اللہ تعالٰی کے شکر گزار ہیں کہ قوم اب جاگ گئی ہے، حمزہ شہباز سے لاہور اور نواز شریف کے ساتھ نیو یارک میں جو ہوا اس سے انہیں خوشی ہوئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عظیم قوم بننے کیلئے ہمیں خود کو بدلنا ہوگا، سچ بولنا ہوگا، سچ ايک چھوٹے انسان کو بڑا بناديتا ہے، بزدل انسان کبھی بڑے کام نہيں کرسکتا، جمعرات کو میانوالی اور اس کے بعد ملتان میں جلسہ کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کو اب الیکشن کمیشن نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ عوام کے دبائو کی وجہ سے سامنے لائی گئی ہے جس میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ آخری وقت میں پولنگ سٹیشن بدل دیے گئے تھے۔ تحریک انصاف کی سونامی کو دیکھ کر الیکشن سے دو دن قبل جعلی بیلٹ پیپر چھپوائے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک فارم 14 کو ویب سائٹ پر نہیں ڈالا کیونکہ اسے ویب سائٹ پر ڈالنے سے ریٹرننگ افسران پکڑے جائیں گے، ان ریٹرننگ افسران کو پاکستان کا میر جعفر افتخار چودھری کنٹرول کر رہا تھا، نواز شریف نے اپنی تقریر میں ریٹرننگ افسران سے کہا کہ مجھے اکثریت دلوائو۔ نواز شریف کی تقریر کے بعد یو این ڈی پی کے سسٹم کو جان بوجھ کر بند کر دیا گیا تھا۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے کسی کے کاندھوں پر بیٹھ کر سیاست نہیں کی، میں جنرل جیلانی کی نرسری اور ضیاء الحق کی گود میں بیٹھ کر پروان نہیں چڑھا اور نہ ہی آئی ایس آئی سے کوئی رقم وصول کی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ایک وقت آئے گا کہ وزیراعظم کے گھر سے بھی ”گو نواز گو” کے نعرے گونجیں گے، جب تک مجھے انصاف نہیں ملے گا نواز شریف حکومت نہیں کر سکیں گے، خطاب کے آخر میں عمران خان نےجمعرات کومیانوالی میں جلسےکااعلان بھی کیا۔

  • عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے کارکنوں کا اپنےقائد کا پرتپاک استقبال

    عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے کارکنوں کا اپنےقائد کا پرتپاک استقبال

    لاہور: تحریک انصاف چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے،کارکنوں نے اپنےقائدکاپرتپاک استقبال کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ہزاروں کارکن کپتان کی آمد کے منتظر تھے اور مسلسل ’گو نواز گو‘ کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔

    عمران خان نے اسٹیج پرکھڑے ہوکر کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب بھی دیا، انہوں نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ اللہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے، لاہور نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور اس عوامی ریفرنڈم میں عوام نے حکومت کے خلاف ووٹ دے دیا ہے۔

    اس سے قبل عمران خان کو اسٹیج تک پہنچے کے لئے بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کو دیکھنے کے لئے اسٹیج کے قریب پہنچ گئی تھی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے تمام مرکزی رہنماءبھی ان کے ہمراءتھے۔

  • بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا،عمران خان کا ٹو ئٹ

    بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا،عمران خان کا ٹو ئٹ

    اسلام آباد:میں نے بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا،عمران خان نے ٹو ئٹ میں وضاحت کر دی۔

    بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا ٹو ئٹ، کپتان نے یہ وضا حت وفاقی وزیر اطلات و نشریا ت پرویز رشید کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کپتان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے زمان پارک لا ہور کے گھر کا بل ادا کردیا ہے۔

    عمران خا ن نے اپنے ٹو ئٹ میں یہ بھی کہا کہ زمان پارک والے گھر میں،میں نہیں میری ہمشیرہ اپنے خا وند حفیظ نیازی کے ہمراہ رہا ئش پذیر ہیں اور میرے بہنوئی حفیظ نیازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اس لئےمیرے بل ادا کرنے کی بات میں کو ئی صداقت نہیں ہے۔

  • نیا پاکستان بنے گا توملک میں انصاف کا نظام رائج ہوگا، عمران خان

    نیا پاکستان بنے گا توملک میں انصاف کا نظام رائج ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک نظام کا نام ہے اوروہ نظام میثاقِ جمہورت معاہدہ تھا۔

    اسلام آباد میں آزادی دھرنے سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھا کہ آج بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کیوں نکلے ہیں تاکہ ذہنوں میں کوئی ابہام نہ رہے، پاکستان میں انسانوں کے حقوق ایسے ہیں جیسے دوسرے ممالک میں جانوروں کی حقوق ہوتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک نظام کا نام ہے اوروہ نظام میثاقِ جمہورت معاہدہ تھا، جو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہوا تھا، ہم اس نطام کے خلاف نکلے ہیں، ہم اسمبلی میں بیٹھ کر ان سے نہیں لڑسکتے تھے۔

    عمران خان  نے کہا کہ ان حکمرانوں نے اخبارخریدا ہوا ہے، ججج کو خریدے ہوئے ہیں، پی ٹی وی کو ان کا اپنا ہے ہے،ان کا مقابلہ صرف عوام کرسکتی ہے، چوالیس دن میں مجھے سب سے زیادہ خوشی ملی ہے کیونکہ عوام جاگ اٹھی ہے جس پر میں نفل ادا کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ جب زرداری حکومت آئی تھی تو ہر پاکستانی  35 ہزار کا مقرض تھا جب وہ گیا تو 70 ہراز کا ہر پاکستانی مقروض تھا،پچھلے ڈیرھ سال میں ہر پاکستانی 85 ہزار کا مقروض ہوگیا ہے۔ جتنے ٹیکس لگتے ہیں اس کا 60فیصد قرضوں میں جاتا ہے 25 فوج کو جاتا ہے ، 15  فیصد عوام کے لئے رکھا جاتا ہے، حکمران کو عوام کی فکر نہیں ہے، اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تو جب تک عوام کا قرضہ نہ پورا کرتا میں باہر نہیں جاوں گا، امام خمینی کبھی اپنے ملک سے باہر نہیں گئے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک چیز آپ نے اپنے کپتان سے سیکھنی ہےکہ کوئی چیز نا ممکن نہیں ہے ، جب میں سیاست میں آیا سب نے کہا کہ بے وقوف ہے، جب نئے پاکستان کی بات کی تو لوگ کہتے ہیں نیا پاکستان ممکن نہیں ہے، ایک آدمی جب تک ہار نہیں مانتا ہار اس کو ہرا نہیں سکتی ، میں بڑے بڑے مگرمچھوں کو پکڑوں گا ایک ایک کو سزا دلاوں گا ، میں 200ارب ڈالر واپس پاکستان لاوں گا، میاں صحاب سرمایہ کاری کے لئے باہر جاتے ہیں، میاں صحاب پہلے اپنا پیسہ تو باہر سے واپس لائیں۔

    کپتان نے کہا کہ ہم اس دلدل سے نکلے گئے اپنا عدل وانصاف کا نظام لائیں گئ، قائد اعظم اس ملک میں عدل وانصاف چاہتے تھے، ہم پولیس کے نظام کو بہتر بنائیں گے، ’حضرت علی نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ جج کی تنخوا اتنی ہو کہ اسے رشوت نہیں پڑی‘، انہوں نے کہا کہ آپ کی طاقت بیرون ملک پاکستانی ہے، ہم اس ملک کا گورںر سسٹم ٹھیک کر کے دیکھائیں گے، نئے پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیم پر پیسہ خرچ کرنا ہے۔

    عمران نے خطاب کے آخر میں نوجوانوں سے کہا کہ ہم نے چار باتیں یاد رکھنی ہیں۔

    ہم نے سچ بولنا ہے کیونکہ سچ انسان کی عزت کرواتا ہے ۔

    ہم نے خوف کی زنجیروں کو توڑنا ہے ۔

    ہمیں اپنی ’میں‘ پر قابو پانا ہے

    ہمیں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنا ہے۔

  • عمران خان کی کتاب ’میں اورمیرا پاکستان‘ کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا

    عمران خان کی کتاب ’میں اورمیرا پاکستان‘ کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کتاب میں اور میرا پاکستان کی 4ہزار کاپیاں قبضے میں لے کر گاڑی سمیت تھانے میں منتقل کر دی ہیں۔

    یہ کتابیں آزادی مارچ کے دھرنے میں شامل لوگوں میں تقسیم کرنے کے لئے لائی جا رہی تھیں تاہم پولیس نے ڈی چوک کے قریب پہنچنے پر تلاشی کے نام پر روکا اور کتابوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کتابیں عمران خان کی ہدایت پر لائی جارہی تھیں تا کہ شرکاءان کے خیالات اور نظریات سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔

  • عمران خان کا پروگرام الیونتھ آر میں خصوصی انٹویو

    عمران خان کا پروگرام الیونتھ آر میں خصوصی انٹویو

    اسلام آباد : عمران خان نے حکومت کے جانب سے لگائے لندن پلان کو مکمل طور رد کردیا، سندھ میں انتظامی تبدیلی کیوں نہیں چاہتے یہ بھی بتادیا۔

    وفاقی دارالحکومت میں اپنے کنٹینر کے اندر اےآروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آر کے اینکروسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لندن میں میری ڈاکٹر طاہرالقادری سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی، لیکن اس میں دھرنے کے حوالے کسی موضوع پرہماری کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیسے کوئی اتنے لمبے عرصے کے لئے پلان بنا سکتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومتی وزراء کہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنوں کے پیچھے آرمی یا انٹیلجس ایجنسی کا ہاتھ ہے لیکن عوام نے دیکھ لیا ہے سب کچھ قوم کے سامنے ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ دراصل لندن پلان’چاٹرڈ آف ڈیموکریسی‘تھا، جو پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان ہوا تھاجس میں طے ہوا تھا کہ باری باری حکومت کریں گے۔

    وسیم بادامی نے عمران خان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف اورعوامی تحریک ایک ہی وقت حکومت کے خلاف کیسے نکلی؟ جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اتفاق ہوا ہے ،ہم دھاندلی کے الزام پر 14 مہینے پہلے سے سڑکوں پرنکلنے کا کہہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسی دوران ماڈل ٹاؤن کا واقع پیش آیااورمقتولین کی ایف آئی آردرج کروانے کا مسئلہ درپیش ہوا ۔

    عمران خان نے کہا کہ میں نے منہاج القران سیکرٹیریٹ کا دورہ بھی کیا، طاہرالقادری کا مسئلہ ان کے کارکنان کی ہلاکت ہے جبکہ پی ٹی آئی کا دھرنا الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف ہے، یہ دو مختلف چیزیں ہیں، لیکن حکومت نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی دونوں کے مطالبات کو مسترد کردیاجس پردونوں پارٹیوں نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔

    عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری دھرنا ختم دیں، میں نواز شریف کااستعفیٰ لئے کے بغیر ڈی چوک سے نہیں جاوٗں گا۔

  • پاکستانی قوم وکٹ گرنےکےانتظارمیں ہے، طاہرالقادری

    پاکستانی قوم وکٹ گرنےکےانتظارمیں ہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت دھاندلی کے معاملےپربات ہی نہیں کرناچاہتی، حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں میڈک ہے ۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دھرنے کے پیچھے آئی ایس آئی اور ایم آئی 6  کے الزام کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں، ہم قانون اور دلیل کی بات کرتے ہیں،  الزام لگانے والے بتائیں طیارے کا رخ کس نے تبدیل کرویا، سانحہ ماڈل ٹاون کس کا پلان تھا حکمران جواب دیں کیا کارکنان کی گرفتاری کا پلان آئی ایس آئی نے بنایا تھا، میرے جہاز کا رُخ موڑنے کا حکم کیا ایم آئی 6  نے دیا تھا ، ان ممالک کے سفیروں کیوں طلب نہیں کرتے ۔الزام لگانا آسان ہے کٹھرے میں کھڑا ہونا مشکل ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کو اس ملک میں غلام بنا دیا گیا ہے، انقلاب کے زریعے پاکستان کے آئین کو آزادی دلانا چاہیتے ہیں ۔

    طاہرالقادری ہے کہا کہ ن لیگ کے پاس قومی خزانہ لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے، حکومت میری کوئی بات دلیل سے رد نہیں کرسکتی ہے، الزام لگانا آسان ہے کٹھرے میں کھڑا ہونا مشکل ہے، غربت خیرات سے نہیں انصاف سے ختم ہوتی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ  سیلاب متائژرین کی بحالی کی مدد کر رہے ہیں ۔ہماری جماعت فلسطین کے مسلمانوں کی بھی مدد کر رہی ہے، آئی ڈی پیز بھی گو نواز گو کے نعرے لگا کے دھرنے میں شامل ہوگئے ہیں، کھیل کے میدان بھی گونواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں ۔

  • جمعہ کو اسلام آبادمیں سب سےبڑاعوامی سمندر ہوگا، عمران خان

    جمعہ کو اسلام آبادمیں سب سےبڑاعوامی سمندر ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد:عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی ہارنہیں مانی ہےاور نہ مانوں گا نواز شریف کے استعفے کے بغیر نہیں جاؤں گا ۔

    اسلام آباد میں آزادی دھرنے سے خطاب میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے کو لندن  پلان کہتے ہیں انہوں نے کہا 43 دن دھرنے کا پلان کوئی احمق ہی بنا سکتا ہے،ہمارا پلان لندن میں نہیں بنا 18سال پہلے بنا تھا  میثاقِ جمہوریت اصل لندن پلان تھااورلندن پلان کا دوسرا حصہ الیکشن میں دھاندلی تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری میں مک مکا ہے میں ایک ہی گیند سے نواز اور زرداری کی وکٹیں گراوٗں گا، ڈاکوں نے مل کر نیب کا چیئرمین لگایا ہے،عبوری حکومت دونوں نے مل کر بنائی، دونوں پارٹی قائدین پرکرپشن کے کیسزز ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری مانتے ہیں کہ آر- اوز کا الیکشن تھا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں دھاندلی کی ہے، آصف زرداری کا 60 ملین سوئٹزرلیند میں ہے، ہرپاکستانی ایک لاکھ کا مقروض ہے، 11کروڑ پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم بتائیں عوام کا پیسہ کہاں جارہا ہے؟ ٹیکس چوری ختم ہوگی تو ملک ٹھیک ہوجائے گا، جب دونوں جماعتیں باریاں لیتی رہیں گی کرپشن ختم نہیں ہوسکتی، نواز شریف نے کئی سال تک ٹیکس نہیں دیا ۔

    انہوں نے کہا کہ بذدل لوگ بڑا کام نہیں کرسکتے، دلیر قومیں بڑی مصیبتوں کا مقابلہ کرتیں ہیں، غریبوں کا بھی سوچنا ہوگا، نئے پاکستان میں میرٹ ہوگا ، خاندان کی حکومت نہیں ہوگی، پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، کیا شریف خاندان کو اپنے علاوہ کوئی اور نہیں ملتا؟ ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے رشتہ داروں کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے، نئے پاکستان میں گلو بٹوں کو نہیں لائیں گے، اچھے ذہن والوں کو واپس پاکستان لانا ہے، نئے پاکستان میں پولیس اور جج کو زیادہ تنخواہیں دیں گے، پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے ۔

    خطاب کے اختتام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو اسلام آباد میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا،انہوں نے لاہور جلسے کے حوالے سے کہا کہ لاہور تیار ہوجاؤ ، جو بھی ظلم سے نا انصافی سے تنگ ہے، جو بھی مہنگائی سے تنگ ہے گھر بیٹھنے سے کچھ نہیں ملے گا،سب مینارِ پاکستان پہنچ جائیں ۔

  • فنڈنگ کاالزام لگانے والے امریکہ اور برطانیہ کے سفیروں سے احتجاج کیوں نہیں کرتے، طاہرالقادری

    فنڈنگ کاالزام لگانے والے امریکہ اور برطانیہ کے سفیروں سے احتجاج کیوں نہیں کرتے، طاہرالقادری

    اسلام آباد :  طاہرالقادری نے کہا کہ قومی خزانہ تعلیم کےبجائےحکمرانوں کی عیاشیوں پرخرچ ہورہاہے، ہم پرغیرملکی فنڈنگ کا الزام لگنے والے امریکہ اور برطانیہ کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیوں نہیں کرتے۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف قومی ایئرلائن کےہوٹل کےبجائےآٹھ لاکھ یومیہ پرمہنگے ترین ہوٹل میں کیوں ٹہرے، بارک اوبامہ نے زیارت کا موقع نہیں دیا تو کوئی بات نہیں،صرف ان سے ملنے کے لئے نواز شریف امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام پزیر ہوئے ہیں، ایسی چیزوں سے قوم کا وقار نیچے آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے پر فنڈنگ کا الزام لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ میدان میں آجائیں اگر الزام ثابت ہوجائے تو مجھے سزا دی جائے،انہوں نے کہا کہ ایک قانون بنایاجائے جس نے بھی کبھی بھی فنڈنگ لی ہو اُسے سزائے موت دی جائے ۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے دھرنے کے پیچھےسی آئی اے اور ایم آئی 6 کا ہاتھ ہے وہ فنڈنگ کر رہے ہیں ، میں دوبارہ ان لوگوں کو چیلنج کرتا ہوں، سی آئی اے اور ایم آئی 6 کی سپوٹ کا الزام لگانے والوں اگر سی آئی اے کا ہاتھ ہے تو ثابت کرو اور مجھے سزا موت دے دو ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ٹھوکا ٹھاکی کیاہے اگر مجھ سے بات کرنی ہے تو لوہار کی طرح بات کرو، امریکی سفیر کو طلب کرو اورثابت کرو اوراگر ایسا نہیں کرسکتے تو تمہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ الزام لگاو، الزام تراشی کی سزا اسلام میں 80 کوڑے ہیں، اگر الزام ثابت نہ کرسکو تو انقلابی دھرنے میں آوٗ ہم تمیں 80 کوڑے لگاتے ہیں۔

    طاہرالقادری نے کہا کہ ماڈل ٹاون شہداء کے لواحیقین کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، ازبکستان کے صدر کی بیٹی پر کرپشن کا الزام ہے،ازباکستان میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے اس کے باوجود وہاں کی پولیس نے صدر کی بیٹی کو نظربندکرلیا ہے اورموجودہ صدر اپنی بیٹی کوچھڑا نہیں سکتا ۔

    انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہ ملک انسانی حقوق کا نمونہ پیش کرے یہ غریبوں کی جنگ ہے تاکہ بھوکوں کو کھانا ملے، سب کو تعلیم ، علاج اور روزگار ملے، غریب امیر سب کے لئے قانون برابر ہونا چایئےدیگر ممالک تعلیم میں اوپر چلے گئے پاکستانیوں کا کیا قصور ہے ؟ ملک میں دور دور تک کرپشن پھیلی ہوئی ہے، حکمران جھوٹے اعداد و شمار سے قوم کو گمراہ کرتے ہیں ۔

  • حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، طاہر القادری

    حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، طاہر القادری

     اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکمران کتنا ہی ظلم کرلیں لیکن ان کے دن گنے جاچکے ہیں ، عوام کو بھیڑیوں سے اپنا حق چھینا ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل واحد اسلامی تنظیم ہے جسے اقوام متحدہ نے اسلامی معملات میں اپنے مشیر کا درجہ دیاہے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری وفاقی دارالحکومت میں جاری انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے اور انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پوری دنیا کوآگاہ کرنے کے لئے گو نواز گو کے نعرے لگائے جائیں تاکہ دنیا کو معلوم ہو کہ یہ لاشیں گرا کر امریکہ آئیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہے ایئرپورٹ ہو یا نیویارک میں واقع اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی ہو، ہر جگہ ان کی آمد پر عوام گھروں سے نکل کر احتجاج کریں ۔

    انہوں نے بتایا کہ جیل سے کئی روز بعد رہائی پانے والے کارکنان اپنے گھروں کو جانے کے بجائے انقلاب مارچ کے دھرنے میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کوتو دنیا کا کوئی آئین سزا نہیں دیتا لیکن موجودہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ تک بچوں کو بھی قید رکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب بچوں میں بھی انقلاب کی تڑپ پیدا ہوجائے تو پھر انقلاب قوم کا مقدر بن جاتا ہے۔

    انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ تم چاہے جتنا ظلم و جبر کرلو لیکن تمھارے دن گنےجاچکے ہیں۔

    طاہر القادری نے انکشاف کیا کہ حکومت اپنے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کو اپنے خلاف بغاوت سے روکنے کے لئے بے تحاشا فنڈ دے رہی ہے، نوکریوں پر سے پابندی بھی اسی لئے اٹھائی گئی ہے کہ سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کی بدولت وفاقی حکومت نے یہ تسلیم کیا کہ رواں بجلی کے بلوں میں عوام سے ناجائز پیسے وصول کئے گئے ہیں۔