Tag: revolution

  • عمران خان کا اتوارکو مینار پاکستان پرجلسے کا اعلان

    عمران خان کا اتوارکو مینار پاکستان پرجلسے کا اعلان

    اسلام آباد: عمران خان نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے جلسے کے بعد  لاہور میں بھی اتوارکو جلسہ منعقد کرنے کااعلان کردیا ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم اور خوف کی حکومت مزید نہیں چل سکتی اب لوگوں کے ذہن بدل رہے ہیں، وزیراعظم جہاں جاتے ہیں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگتے ہیں، عوام نےفیصلہ کرلیا کہ نواز شریف کے استعفےکےبغیرجدوجہد ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حسنی مبارک قوم پر مسلط ہے اور آئی ایم ایف یا امریکا نہیں بلکہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے، نواز شریف کے امریکا میں متوقع استقبال کا سوچ کر ترس آرہا ہےعوام امریکا کی سڑکوں پر پاکستانی وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک 2حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، ایک پاکستان غریب کا ہے اور دوسرا امیر کا ،پاکستان میں تعلیم میں تو تین درجے بنا دئے گئے ہیں، انگلش میڈیم ، اردو میڈیم اور مدرسے ہیں، ایک نظام تعلیم نہیں ہے،8لاکھ بچے انگلش میڈیم اور 3کروڑ اردو میڈیم جبکہ 20لاکھ مدرسوں میں پڑھتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بہت بڑا جلسہ کیا، ہر طرف عوام کا سمندر تھا لیکن ہمارے کراچی کے جلسے میں سب سے منفرد بات یہ تھی کہ ہمارے ساتھ تمام زبانیں بولنے والے لوگ موجود تھے، وہاں سندھی، بلوچی ، پشتون اور اردو بولنے والے سب لوگ تھے، ہم اس قوم کو تقسیم نہیں بلکہ ایک کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استعفیٰ لینے بعد میں نے اندرون سندھ اور بلوچستان کے دورے کرنے کا ہیں کیونکہ سب سے زیادہ ظلم تو وہاں ہوتا ہے، وہاں سے بہت حکمران آئے مگر وہاں عوام کا کبھی فائدہ نہیں ہوا،عوام کو کبھی حقوق نہیں دیئے گئے، اس عوام کو حقوق ہم دلائیں گے، قوم اپنی حالت بدلنے کی کوشش کر رہی ہے، اللہ تعالیٰ مدد کر رہا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف 28 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرے گی۔

  • دو یا تین دن میں انقلاب کو طوفان میں بدلیں گے، طاہرالقادری

    دو یا تین دن میں انقلاب کو طوفان میں بدلیں گے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: طاہرالقادری نے کہا کہ ملک میں انقلاب کی لہر آچکی ہےدو یا تین روز میں انقلاب کو طوفان میں تبدیل کر دیں گے۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ قوم کو معاشی طور پر پست کیا جارہا ہے، آمروں اور جاگیرداروں نے قوم میں مایوسی پیدا کیں ہیں، سیاسی آمروں نے قوم سے اٹھنے کی طاقت چھین لی ہے ۔

    سربراہ عوامی تحریک نے دھرنے کے شرکاء سے کہا کہ آپ نے گونگے لوگوں کو زبان دی ہے، آپ نے 40 دن بیٹھ کر سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا ہے، گو نواز گو قومی پیغام بن چکا ہے، نواز شریف کے اپنے حلقے میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں، ایشین گیمز میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگتے رہےاورآئی ڈی پیز بھی گو نواز گو کے نعرے لگارہے ہیں، ہمارے انقلاب کی فتح ہوچکی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کہتے تھے ان کے جیب میں کھوٹے سکے ہیں، انقلاب کی لہر آتی ہے تو کئی کھوٹے سکے ساتھ چلتے ہیں، انقلاب کی لہر آچکی ہےدو یا تین روز میں انقلاب کو طوفان میں تبدیل کر دیں گے۔ متوسط طبقہ اس ملک کے اقتدار پر نہیں آسکتا، متوسط طبقہ اس ملک  میں طاقتور طبقے کو چیلینج نہیں کر سکتا، قوم زہنی طور پر مایوس ہوجائے تو کوئی اسے اٹھانہیں سکتا ۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ساڑھے نو ماہ تک الیکشن کمیشن کی رپورٹ چھپائی گئی، رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا سکورٹنی کا عملہ ٹھیک کام نہیں کرسکا، اسمبلی میں چوروں کو آنے سے نہیں روکا گیا، امیدواروں کی جانچ پرتال کا صحیح وقت نہیں ملا، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھادیا گیا، انتخابات سے بنے والی حکومت غیر آئینی ہے ۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت لوگوں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم عدالت نے 29 ستمبر تک دفعہ 144معطل کردی ہے دھرنے کے شرکاء جاسکتے ہیں اور روز آسکتے ہیں۔

  • سندھ کےلوگوں کومتحد کرنےکراچی آیاہوں،عمران خان

    سندھ کےلوگوں کومتحد کرنےکراچی آیاہوں،عمران خان

    کراچی:پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں بھرپورعوامی قوت کامظاہرہ،کراچی کے جلسے میں بھی نوازشریف عمران خان کا ہدف تنقید بنے رہے کپتان نے ایک با رپھر اعلان کردیا اب نوازشریف کو کوئی نہیں بچا سکتاہے۔

    تحریک انصاف نے کراچی میں عوامی قوت کابھرپورمظاہرہ کیا،جلسےسے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہناتھا وہ سب کوایک قوم کرنے کیلئےآئے ہیں،کراچی کے عوام حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اورالیکشن میں دھاندلی روکیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا ذوالفقارعلی بھٹو کےنام پرسندھ کےعوام سے ووٹ لیے جاتے رہے،سندھ کےعوام ساتھ دیں تووہ جاگیرداروں اورمافیاز کامقابلہ اورپولیس کوغیرسیاسی کرکے چندماہ میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرکے دکھائیں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھا ملک بھرمیں بلدیاتی نظام لائیں گے جب تک بلدیاتی نظام نہیں آتاعوام غلامی کی زندگی گزارتے رہیں گے۔ایہونے نے وزیراعظم کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا جب تک وزیراعظم مستعفی نہیں ہوتے تحریک انصاف کی مہم جاری رہے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا انہیں حکومت ملی تو وہ تعلیم،عدلیہ اور پولیس پرخصوصی توجہ دیں گے۔

  • حکمرانوں کےاقتدارکا جلد خاتمہ ہوگا، طاہرالقادری

    حکمرانوں کےاقتدارکا جلد خاتمہ ہوگا، طاہرالقادری

    اسلام آباد: طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے شرکاء جمہوریت سکھانے کے لئے آئے ہیں، حکمرانوں میں امانت اور دیانت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔

    طاہرالقادری نے کہا کہ صدر ، وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ ، گورنر سب کرپشن کرتے ہیں، امریکا کے 8  گورنر کرپشن کے الزام میں بر طرف ہوگئے، نواز شریف پر قتل کا ذمہ دار ٹہرانے کے بعد بھی وزیر اعظم استعفیٰ دے نے کو تیار نہیں ہیں ۔

    انہوں نے موجودہ حکمرانوں مخاطب کر کے کہا کہ تم کرپشن کی طرف جارہے ہو، ہم دیانت کی طرف جارہے ہیں، حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ ہونے والا ہے، تم بادشہات کی طرف جا رہے ہو ہم شفافیت کی طرف جارہے ہیں۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ظلم اور بر بریت کی انتہا کردی ہے، یہ پارلمنٹ آئین کا قبرستان ہے، ایک خاندان کے 24 افراد ایم این اے اور ایم پی ایز ہیں، زراعت کے لئے پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہیں کیا جارہا ہے ۔

  • تمام قوموں کو ایک کرنے کراچی آیا ہوں ، عمران خان

    تمام قوموں کو ایک کرنے کراچی آیا ہوں ، عمران خان

    کراچی: عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کو تقسیم کرکے نفرتیں پھیلائی گئیں، سندھی، پنجابی، پٹھان ، بلوچ اور اردو بولنے والوں کو ایک قوم بنانے آیا ہوں۔

    کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہنواز شریف کو جانا ہوگا، نواز شریف کے استعفے تک جنگ ختم نہیں ہوگی، پُرجوش کارکنوں کے ساتھ گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ قوم جاگ گئی ہے، ظلم کے سامنے اپنا سر نہيں جھکانا، غلامی کی زنجیریں توڑنے آئے ہیں، قوم کو تقسيم کرکے نفرتيں پھيلائی گئيں، سیاسی فائدے اٹھائے گئے، مہاجر، سندھی، پنجابی، بلوچی اور پٹھانوں کو ایک کرنے آیا ہوں، قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف ! آپ کا جا نا ہو گا، جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے یہ تحریک نہیں رکے گا،ہمارا حق ہے کہ شفاف الیکشن کے ذریعے اپنی حکومت کو منتخب کریں نہ کہ دھاندلی کے ذریعے، لیکن بد قستی سے آج تک ہونے والے تمام انتخابات میں۱۹۷۰ کے بعد سے لے کر دھاندلی ہوتی آئی ہے لیکن کسی کو بھی اس جرم میں پکڑا نہیں گیا، اب وقت آ گیا ہے کہ لیڈر دھاندلی نہیں ووٹ سے منتخب ہواور ایک ایسا پاکستان بن جائے جس میں باہر سے آنے کے لئے لوگ درخواستیں دیں۔

    عمران خان نے کہا کہ لوگ نئے پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، نوجوانوں کو اتنی قوت بنائيں گے کہ تيزی سے ملک ترقی کریگا، اتنا ظلم کہیں نہیں دیکھا جتنا سندھ کے ہاریوں پر ہوتا ہے، کمزوروں پر ظلم، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان ختم کردیں گے، ظالموں کا مقابلہ کرنے کیلئے میرا ساتھ دیں، ہميں سب سے زيادہ اہميت تعليم کو دينی ہے، پوليس کے محکمے کو ٹھيک کرنا ہے، پنجاب ميں پوليس ميں موجود گلو بٹوں کو نکالنا ہوگا، خيبرپختونخوا ميں پوليس کے محکمے کو غيرسياسی بنایا، ملک میں جنگل کا قانون ہے،پاکستانی ساتھ دیں اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرکے دکھائیں گے، سب ایک نیا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، انشاء اللہ ہم نيا پاکستان بنائيں گے۔

  • پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےکروڑوں بھوکےعوام کوکیاملاہے، طاہرالقادری

    پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےکروڑوں بھوکےعوام کوکیاملاہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کو دعوت دی ہے کہ دو چیزوں پر سزائے موت کا قانون بنایا جائے کہ کسی پارٹی نے غیرملکی ایجنسی یا ملکی ایجنسی سے پیسہ لیا ہوتواس کو سزائے موت دی جائے ۔

    اسلام آباد میں جاری انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے جاری مشترکہ اجلاس پر 62لاکھ روپے روزانہ کا خرچہ ہو رہا ہے مگر اس مشترکہ اجلاس میں عوام کی بہتری اورآئین پرعمل درآمد کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے، آئین کا آرٹیکل 38لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کی گارنٹی دیتا ہے لیکن اس پارلیمنٹ نے اس پرعمل درآمد میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، موجودہ اجلاس میں بھی جاری احتجاج کے باوجود اس ضمن میں کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے۔

    طاہرالقادری نے کہا کہ بیرون ملک سے فنڈنگ لینے اور کرپشن کرنیوالوں کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے، احتساب کیلئے سب سے پہلے خود کو پیش کرتا ہوں، کبھی شریعت کے نام پر مشرق یا مغرب سے پیسہ نہیں لیا، حکمرانوں میں جراٴت ہے تو فنڈنگ اور کرپشن پر قانون بنائیں۔34 سال میں میری جماعت نے ایک پیسہ بھی لیا ہو تو سزائے موت کیلئے تیار ہوں، کبھی شریعت یا سیاست کے نام پر پیسہ لیا ہو تو بھی پھانسی کیلئے تیار ہوں، ہمارے دھرنے سے قوم کو شعور ملا، آج ن لیگ کے کنونشن میں بھی ‘‘گونوازگو’’ کے نعرے لگے۔
    .

  • گو نواز گو ڈے اسلام آباد کی تاریخ کا سب سےبڑا اجتماع ہوگا،عمران خان

    گو نواز گو ڈے اسلام آباد کی تاریخ کا سب سےبڑا اجتماع ہوگا،عمران خان

    اسلام آباد:عمران آج اسلام آباد میں گو نواز گو ڈے کے جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، جس میں وہ اور پاکستان کےعوام اپنے یوٹیلٹی بلز نذرآتش کریں گے۔

    تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج گو نواز گو ڈے منانے کا اعلان کر رکھا ہے، کپتان کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑااجتماع کریں گے اور دھرنے کے شرکا اپنے یوٹیلٹی بلز نذرآتش کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن فیصلہ کن ہوگا، پولیس کے ایکشن کی صورت میں کارکن مزاحمت کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے استعفیٰ لینے کیلئے عید توکیا ایک سال بھی بیٹھنا پڑا تو وہ بیٹھیں گے، انکا کہنا تھا کہ لوگ باشعور ہورہے ہیں اور وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

  • عید توکیا ایک سال بھی بیٹھنا پڑا توبیٹھوں گا، عمران خان

    عید توکیا ایک سال بھی بیٹھنا پڑا توبیٹھوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نےکہا کہ اٹھارہ سال کی سیاست ایک طرف اورپینتیس دن کی خوشی ایک طرف، بے شک وزیراعظم نہ بنوں لیکن چاہتاہوں کسی پرظلم نہ ہو۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوریت میں عوام کے پیسے کا کوئی حساب نہیں رکھا جاتا رائے ونڈ محلات پر خرچ ہونے والے پیسوں کا پوچھا تھا ابھی تک جواب نہیں آیا، نواز شریف کے امریکا کے چار دن کے دورے پر ساڑھے چار کروڑ خرچ ہوں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا اسمبلی میں بڑی گھٹیا تقریریں کی جارہی ہیں اسمبلی والوں کو ڈر ہے کہ کہیں عوام جاگ نہ جائے ۔

    عمران خان نے کہا کہ جمہوری حکمران اپنے نفس کو نہیں عوام کو بچاتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن والے بتائیں دھرنے میں کون سی چیز غیر قانونی ہے۔ گلو بٹوں سے ڈرنے والے نہیں، وزیراعظم سے استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ کپتان کہتے ہیں عوام اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہو رہے ہیں، عدالت کے فیصلے کے باوجود کنٹینرز نہیں ہٹائے گئے کس قانون کے تحت کنٹینرز لگائے اور اسکول بند کیے ہوئے ہیں اگر دھرنے میں کوئی خطرہ ہوتا تو کیا یہاں خواتین ، بچے آتے جو جتنا ہمیں برا بھلا کہتا ہے وہ اتنا ہی بڑا ڈاکو ہے۔ مسلسل 35دن لوگ فوج کے کہنے پر باہر نہیں نکلا کرتے۔

    تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ آپ کا پیغام پورے پاکستان میں جا چکا ہے، میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں بھی گیا ایک ہی نعرہ سننے کو ملا وہ نعرہ ’گو نواز گو‘ تھا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ا ب چاہے مجھے ایک سال بھی دھرنا دینا پڑے میں یہیں موجود ہوں، عید تو پہلے ہی یہاں گزارنے کا اعلان کر چکا ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں ہونے سے پاکستانی قوم اپنے حقوق سے آ گاہ ہو رہی ہے اور ان حقوق کو حاصل کرنے کے لئے بیدار ہو رہی ہے۔ مجھے زندگی میں کبھی اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس بیداری کو دیکھ کر ہو رہی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا قائداعظم اپنی ذات اور بادشاہ بننے کیلئے پاکستان نہیں بنا رہے تھے اسلیے لوگ قائداعظم کی عزت کرتے ہیں، نیلسن منڈیلا نے 27 سال جیل میں گزارے اور جیل کاٹنے کے بعد سب کو معاف کر کے جنوبی افریقہ کو خون سے بچایا، ان کا مزید کا کہنا تھا ہم نے فیصلہ کرنا ہے ظالموں کا ساتھ دینا ہے یا نیا پاکستان بنانا ہے اس وقت بجلی کی قیمت 80 فیصد بڑھا دی گئی، 70 فیصد ارکان اسمبلی ٹیکس نہیں دیتے۔ دنیا میں سب سے کم ٹیکس پاکستان میں اکٹھا کیا جاتا ہے ۔

  • وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ شروع ہوگیا ہے، طاہرالقادری

    وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ شروع ہوگیا ہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: طاہرالقادری نے کہا کہ پی ٹی وی کے حملے میں خود پی ٹی وی کے ملازمین شامل ہیں۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر لقادری کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے پی ٹی وی پر حملے کو جواز بنا کرآج رات حکومت پولیس کے ذریعے مظاہرین پر تشدد کی تیاری کر رہی ہے، اگر تشدد کیا گیا تو ہم دفاع کریں گے، میں خود لوگوں کی قیادت کروں گا اور حکومت کا حشرایسا عبرت ناک ہو گاکہ کسی کو آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہو گی، اگر آج رات حملے کی کوشش کی گئی تو ’دمادم مست قلندر‘ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام جاگ گئی ہے، لوگوں نے ان حکمرانوں کے وی آئی پی کلچر کے خلاف بغاوت کر دی ہے، یہ شعور اس انقلاب مارچ نے دیا ہے، جھنگ کے ایک علاقے میں آج ایک سیلاب زدہ شخص نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو جوتا دے مارا ہے ، کل سکھر میں وزیر اعلی سندھ کی آمد پر سڑک بند کر دی گئی، ممبران قومی اسمبلی کی گاڑیوں کے چالان ہو رہے ہیں،یہ اس انقلاب مارچ کی دی ہوئی بیداری ہے۔

    طاہرالقادری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی وی پر حملے کے ملزمان کی جاری کی گئی تصاویر میں 6لوگ پی ٹی وی کے ملازم ہیں ان میں کینٹین کا ملازم ،اسی محکمے کے اپنے ملازمین اور انجینئرز بھی شامل ہیں، حکومت ان لوگوں کو ہمارے کارکن قرار دے کر لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہے، ہم نے ۶ افراد کی شناخت کر لی ہے اب حکومت حملہ آوروںکی شناخت کی اعلان کردہ رقم میں 6لاکھ انقلاب مارچ کو جمع کروا دے، اگر عام لوگ پی ٹی وی پر حملہ آور ہوتے تو سارا سامان توڑ دیتے15 منٹ بعد اس ادارے کی نشریات بحال نہ ہو جاتیں، ماروی میمن کی باتیں خاموشی سے سننے والے ہمارے کارکن نہیں تھے بلکہ مسلم لیگ ن کے ملازم تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ریمنڈ بیکر نے اپنی کتا ب میں تحریر کیا کہ موٹر وے کی تعمیر کے دوران میاں نواز شریف نے 6ارب روپے کی کمیشن لی، گندم کی درآمد میں بھی اتنی ہی رقم کمائی گئی اور بڑی بڑی رقوم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی گئی۔

  • نواز شریف مستعفی ہو کر میرے پاس آجائیں کارکن بنالوں گا، طاہرالقادری

    نواز شریف مستعفی ہو کر میرے پاس آجائیں کارکن بنالوں گا، طاہرالقادری

    اسلام آباد:  ڈاکٹر طاہرالقادری نے شریف برادران کو انقلاب مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ انقلاب بہت قریب ہے اوربہت جلد حکمرانوں کےاقتدارکاخاتمہ ہونےوالاہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلابی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے حکمرانوں کو ظلم کا حساب دینا ہوگا، انقلاب لوگوں کےذہنوں اورسوچوں میں آچکا ہے، انقلاب بہت قریب ہے، حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نےشریف برادران کوبھی انقلاب مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف استعفیٰ دےکرانقلاب مارچ میں آجائیں اورموجودہ نظام کیخلاف جہاد کریں، ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب مارچ میں ظلم کیخلاف آواز بلند ہورہی ہے، انقلاب مارچ نے مایوس دلوں میں امیدوں کے چراغ جلا دیے ہیں۔