Tag: Revolutionary Guards

  • اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہید

    اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہید

    تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی شہید ہوگئے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایران پر جمعہ کی علی الصبح درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جس سے تہران دھماکوں سے گونج اٹھا، اسرائیل نے اس حملے میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو بھی نشانہ بنایا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی، جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور محمد مہدی شہید ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/israel-strikes-iran-nuclear-facilities-missile-factories/

    اس کے علاوہ ایران نے ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی بھی ان حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملوں کے بعد جنگی طیاروں کی بمباری سے متعدد رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں، تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردیں گئیں۔

    اسرائیلی فضائی حملے میں تہران میں واقع کئی منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے، رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • سابق سیکرٹری پاسداران انقلاب کا بڑا دعویٰ

    سابق سیکرٹری پاسداران انقلاب کا بڑا دعویٰ

    پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رُستمی کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رُستمی کی جانب سے کئے گئے دعوے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

    سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا بیان گزشتہ ہفتے سامنے آیا تھا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کیلئے مشرق وسطی میں تاریخی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

    اس دھمکی کے سامنے آنے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے 39 اراکین کی جانب سے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ یہودی ریاست کی دھمکیوں کے تناظر میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت دی جائے۔

    ایران کی ڈیفنس ڈاکٹرائن ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فتویٰ کے تحت ہے جس کے تحت نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی ممانعت ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایران پر حملے کے اہداف کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی مخصوص اہداف کی منظوری دیدی ہے۔

    اسرائیل کو دردناک صورتحال میں مبتلا کردیں گے، حزب اللہ

    مخصوص اہداف کی تفصیلات کو ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اسرائیل فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں، متوقع اسرائیلی کارروائی کے آغاز کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔

  • حزب اللہ اسرائیل کشیدگی، پاسداران انقلاب کا اہم اقدام

    حزب اللہ اسرائیل کشیدگی، پاسداران انقلاب کا اہم اقدام

    ایران میں پاسداران انقلاب نے حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر اسرائیلی حملوں کے بعد تمام اراکین کو مواصلاتی آلات کے استعمال سے روک دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پرحملوں کے بعد ایران محتاط ہوگیا ہے۔

    ایران میں موجود تمام آلات کا معائنہ جاری ہے، جبکہ جوہری اور میزائل تنصیبات کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    ایک سیکورٹی اہلکار کے مطابق صرف مواصلاتی آلات ہی نہیں بلکہ تمام آلات کا معائنہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

    دوسری جانب لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت آ گئی، اسرائیلی فوج نے لبنان پر طاقت ور بموں سے حملے شروع کر دیے ہیں۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان پر حملے تیز کر دیے ہیں، اسرائیل کے طاقت ور بم حملوں کے نتیجے میں لبنان میں خوف ناک دھماکے ہوئے ہیں، حملوں میں مشرقی اور جنوبی لبنان کے قصبوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کی بیکا وادی پر شدید بم باری کی، جب کہ ثور اور نبطیہ کے علاقوں میں بھی زور دار دھماکے ہوئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے حزب اللّٰہ کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے، جب کہ بم باری کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لبنانی عوام کو حزب اللّٰہ کی پوسٹوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی اور جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں کی نئی لہر میں کم از کم ایک شہری ہلاک جب کہ ایک چرواہا اور اس کے خاندان کے دو افراد زخمی ہو گئے۔ دشمن کے جنگی طیاروں نے آدھے گھنٹے میں 80 سے زیادہ فضائی حملے کیے، جس میں جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ اور طائر کو نشانہ بنایا گیا۔

    لبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 274 افراد جاں بحق

    اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ لبنانی شہریوں سے ہم کہتے ہیں کہ وہ حزب اللہ کے زیر استعمال عمارتوں اور علاقوں سے نکل جائیں، یہ ان کی حفاظت کے لیے ہے۔

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاسداران انقلاب کا اہم بیان

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاسداران انقلاب کا اہم بیان

    تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی، بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلا ب کا کہنا ہے کہ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیا گیا ہے، اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ایرانی پاسداران انقلا ب کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز پہلے ہی اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ کونشانہ بنا چکی ہیں، اسماعیل ہنیہ کے بھائی، بہن، پوتے، نواسی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوچکے تھے۔

    واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کردیا گیا۔

    اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی قیام گاہ پر نشانہ بنایا گیا، ایران نے اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا

    حماس کے اعلامیہ کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کواسرائیلی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے۔