Tag: reward

  • بھارتی شہری آسٹریلوی خاتون کو قتل کر کے وطن بھاگ آیا، پولیس بھی پیچھے پیچھے

    بھارتی شہری آسٹریلوی خاتون کو قتل کر کے وطن بھاگ آیا، پولیس بھی پیچھے پیچھے

    نئی دہلی: آسٹریلیا میں ایک بھارتی شخص ایک نوجوان خاتون کو قتل کر کے واپس بھارت بھاگ آیا، تاہم آسٹریلوی پولیس بھی اس کے پیچھے پیچے بھارت پہنچ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے ایک بھارتی ملزم کو پکڑنے کے لیے ریکارڈ 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے، بھارتی ملزم 4 سال قبل 2018 میں ایک آسٹریلوی خاتون کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد بھارت فرار ہو گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ مقتول خاتون اپنے کتے کے ساتھ وینگیٹی بیچ پر چہل قدمی کر رہی تھی، جب انہیں قتل کیا گیا، اگلی صبح ان کی لاش ان کے والد کو ملی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 38 سالہ ملزم راجویندر سنگھ بطور نرس کام کرتا تھا، قتل کے اگلے روز ملزم آسٹریلیا میں اپنی ملازمت، بیوی اور 3 بچوں کو چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گیا تھا۔

    تاہم کوئنز لینڈ پولیس ملزم کی تلاش میں اس کے پیچھے بھارت پہنچ گئی۔

    مارچ 2021 میں آسٹریلوی حکام نے بھارتی حکومت سے ملزم کی حوالگی کی درخواست بھی کی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اس شخص کی آخری لوکیشن بھارت کی تھی اور وہ چاہتے ہیں اسے سزا دلوا کر اپنے ملک میں قانون و انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

  • کورونا وائرس : سراغ لگانے والوں کیلئے ہزاروں ڈالر انعام کا اعلان

    کورونا وائرس : سراغ لگانے والوں کیلئے ہزاروں ڈالر انعام کا اعلان

    بیجنگ : کورونا وائرس سے متاثرہ چین کے ایک شہر کے حکام کی جانب سے ان افراد کو ہزاروں ڈالر دینے کی پیشکش کی گئی ہے جو نئی لہر کے بنیادی سبب کا تعین میں مدد کریں۔

    یہ پیشکش "لوگوں کی جنگ” یا "پیپلز وار” تحریک کے تحت کی گئی ہے، جس کا آغاز حالیہ مہینوں میں وبا کی سب سے بڑی لہر کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں منگل کو کورونا کی ڈیلٹا قسم کے وائرس کی 43 افراد میں تصدیق ہوئی ہے، یہ لہر ملک کے 20 صوبوں کے کئی علاقوں تک پھیل گئی ہے اور اس کی وجہ سے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران نئے کیسز دو ہندسوں میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں تاہم بیجنگ کے حکام صفر کیسز کی حکمت عملی پر ابھی تک قائم ہیں، کیونکہ سرحدوں کی بندش، طویل دورانیے کے قرنطینہ کی شرط اور ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کے باعث کیسز کی تعداد کم ہوئی، تاہم دوسری طرف حالیہ وبا 40 سے زائد شہروں تک پہنچ گئی ہے۔

    چین کے شہر ہئیہے میں حکام نے وبا سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 15 ہزار 500 ڈالر یا ایک لاکھ یوان دینے کی پیشکش کی ہے۔

    COVID-19's third wave is hammering the Midwest

    ایک بیان میں شہری انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وائرس کی جڑ کا جلد سے جلد پتہ لگانے اور اس کی منتقلی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وبا کو قابو کرنے کے لیے ’پیپلز وار‘ شروع کی جائے۔

    حکام نے اسمگلنگ، غیر قانونی شکار اور سرحد پار ماہی گیری کو فوری رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ شہری انتظامیہ نے شہر کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ جن لوگوں نے درآمد شدہ سامان خریدا ہے وہ اسے سینٹائز کریں اور ٹیسٹ کے لیے بھجوائیں۔

  • دنیا کا سب سے بڑا "رول” کھانے والے کیلیے بھاری بھرکم انعام، ویڈیو دیکھیں

    دنیا کا سب سے بڑا "رول” کھانے والے کیلیے بھاری بھرکم انعام، ویڈیو دیکھیں

    نئی دہلی : بھارت میں ایک رول فروش نے دنیا کا سب سے بڑا رول بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کو کھانے والے کیلئے بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    اس ہیوی سائز رول کی تیاری کیلئے اس نے کتنے اجزاء استعمال کیے اور اس رول کا سائز کیا ہے اسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 30 انڈوں اور نوڈلز سے بنے رول کو صرف 20 منٹ میں ختم کرنے پر بھاری بھرکم معاوضہ انعام کے طور پر دیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے بازار میں موجود ایک ٹھیلے والے نے دنیا کا سب سے بڑا 10 کلو کا "کاٹھی رول” بنایا ہے۔

    دہلی کے علاقے ماڈل ٹاؤن تھری میں ایک ریڑھی والے نے اپنے 10 کلو کے رول کو 20 منٹ میں ختم کرنے پر 20 ہزار کا معاوضہ بطور انعام رکھا ہے لیکن شرط ہے کہ یہ رول 20 منٹ کے اندر ختم کرنا ہوگا۔

    اس رول میں 30 انڈوں، نوڈلز اور مختلف اقسام کی چٹنیوں کا استعمال کیا گیا ہے، اس رول کو بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ اسے ایک وقت میں کوئی نہیں کھا سکتا، اس رول کو 20 منٹ میں ختم کرنا ایک چیلنج ہے۔

    اس رول کے بنانے والے کی جانب سے یہ کھلا چیلنج رکھا گیا ہے جو چاہے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اسے 20 منٹ کے اندر اگر ختم کر لیتا ہے تو اسے 20 ہزار کا انعام دیا جائے گا۔

  • لیڈی گاگا کو چوری ہونے والے کتے کیسے واپس ملے ؟

    لیڈی گاگا کو چوری ہونے والے کتے کیسے واپس ملے ؟

    واشنگٹن : عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے گزشتہ روز چوری ہونے والے اعلیٰ نسل کے دو کتے انہیں کسی نامعلوم خاتون نے واپس لاکر دے دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی مشہور ترین گلوکارہ لیڈی گاگا کے چوری ہونے والے اعلیٰ نسل کے کتے واپس مل گئے ہیں۔ کسی خاتون نے لیڈی گاگا کو ان کے کتے واپس لوٹائے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیڈی گاگا نے اپنے دونوں کتوں کو واپس لانے والے کے لیے5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا تاہم کتے واپس لانے والی خاتون کو کیا صلہ دیا گیا ہے اس حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں دی گئیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ملازم کو گولی مار کر زخمی کیا اور ان کے اعلیٰ نسل کے کتے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔ مذکورہ واقعہ ویسٹ ہالی وڈ میں واقع گلوکارہ کے گھر کے قریب پیش آیا۔

    وقوعہ کے وقت ان کا ملازم 3 کتوں کو ٹہلا رہا تھا جبکہ لیڈی گاگا شوٹنگ میں مصروف تھیں، تاہم راستے میں دو افراد نے ان کے ملازم پر فائرنگ کردی اور کتوں کو لے کر فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : دو پالتو کتوں کی چوری، بہت بڑے انعام کی پیشکش

    رپورٹس کے مطابق ملازم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور حملہ آور دو اعلیٰ نسل کے مہنگے کتے لے کر فرار ہوگئے جب کہ مس ایشیا نامی کتیا وہاں سے بھاگ گئی جسے بعد ازاں پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملزمان کا مقصد لیڈی گاگا کے کتوں کو ہی چوری کرنا تھا یا یہ اتفاقیہ واردات ہے۔

  • شہبازشریف نے رضاکارانہ 55لاکھ کا  چیک جمع کراکر مثال قائم کردی،چیف جسٹس

    شہبازشریف نے رضاکارانہ 55لاکھ کا چیک جمع کراکر مثال قائم کردی،چیف جسٹس

    اسلام آباد: دوران الیکشن ذاتی اشتہاری مہم سے متعلق کیس میں‌ شہبازشریف نے اپنی اشتہاری مہم کےعوض 55 لاکھ کا چیک عدالت میں جمع کرادیا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف نے رضاکارانہ چیک جمع کراکر مثال قائم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پینچ نے دوران الیکشن ذاتی اشتہاری مہم سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت شہبازشریف نے اپنی اشتہاری مہم کےعوض 55 لاکھ کا چیک عدالت میں جمع کرادیا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کا چیک ڈیم فنڈ میں جائے گا یا حکومتی خزانے میں ؟ جس پر ایڈووکیٹ شاہد حامد نے کہا چیک حکومت پنجاب کےخزانے میں جائے گا، ڈیم کے لیے ن لیگ حکومت نے 122ارب مختص کیے تھے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا رقم تو قومی خزانے سےتھی ذاتی حیثیت میں نہیں، شاہد حامد اینڈ کمپنی کی جانب سے ڈیم فنڈ میں کوئی چندہ نہیں آیا۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بتایا گیا سندھ اور کے پی میں بھی ذاتی اشتہاری مہم سرکاری خرچ پر چلائی گئی، پٹیشنربھی معلومات دینا چاہیے تو دے سکتا ہے، مزید کوئی معلومات ہوں تو عدالت میں جمع کرائیں۔

    چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا شہباز شریف نے رضاکارانہ چیک جمع کراکر مثال قائم کردی، باقی رہنمابھی اس پر عمل کریں، تاریخی کلمات کے ساتھ شہبازشریف کیخلاف نوٹس نمٹایا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم

    دوران سماعت چیف سیکریٹری سندھ اور کے پی کے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10دن میں جواب طلب کرلیا اور سماعت 10دن کے لئے ملتوی کردی۔

    یاد رہے مارچ میں چیف جسٹس نے سرکاری اشتہارات از خود نوٹس کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

  • ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر عبدالجباربھٹی کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

    ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر عبدالجباربھٹی کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

    اسلام آباد : ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر عبدالجبار بھٹی کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا، انعام کا اعلان وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا۔

    وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو سمری وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

     

    یاد رہے رواں سال مئی میں پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی اور ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی


    عبدالجبار پاکستان میں براڈپیک،گشہ بروم ٹو،سپنگٹیک بھی سرکرچکے ہیں۔

    واضح رہے اس سے قبل نذیر صابر،حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرچکے ہیں، نذیر صابر نے 2000 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے فاتحین میں اپنا نام شامل کرایا تھا۔ وہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما بنے تھے جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہو۔

    اس کے بعد حسن سدپارہ نے 2011 اور ثمینہ بیک نے 2013 میں ایورسٹ کی بلندترین چوٹی سر کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا وزیراعظم کا اعلان چیلنج

    قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا وزیراعظم کا اعلان چیلنج

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کوانعامی رقم دینے کا وزیراعظم کا اعلان اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا اعلان چیلنج کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ بتایا جائے وزیراعظم کس قانون کے تحت رقم کھلاڑیوں کو دے سکتے ہیں، بتایا جائے وزیراعظم کتنی رقم دے سکتے ہیں۔

    عدالت نے رقم دینے سے متعلق ڈپٹی اٹارنی جنرل کو کل تک متعلقہ قوانین پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 22 کروڑ کی خطیر رقم ٹیکس کے پیسے سے کیوں بانٹی جارہی ہے، کھلاڑی تنخواہ اور دیگر میچ فیس بھی لیتے ہیں لہذا عدالت معاملے پر حکم امتناع جاری کرے اور وزیراعظم کو ٹیکس کا پیسہ بانٹنے سے روکے۔


    مزید پڑھیں : چمپیئنز ٹرافی میں فتح ، وزیر اعظم کا ہرکھلاڑی کیلئےایک کروڑروپےکا اعلان


    خیال رہے کہ چمپیئنز ٹرافی کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کیلئے وزیراعظم نے ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • رینجرزموبائل پر حملہ،ملزمان کی اطلاع پر انعام کا اعلان

    رینجرزموبائل پر حملہ،ملزمان کی اطلاع پر انعام کا اعلان

    کراچی : بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں گزشتہ روز رینجرز کی موبائل پر حملے میں ملوث ملزمان کی کھوج کے لئے رینجرز حکام نے پچیس لاکھ کا انعام مقرر کیا ہے۔

    رینجرز نے ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق اطلاع دینےوالوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔

    شہری ملزمان کی اطلاع دینے کے لئے ہیلپ لائن ڈبل ون زیرو ون پر رابطہ کریں۔ گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن میں واقع مسجد کے باہر رینجرزموبائل پرفائرنگ کےواقعے میں چار اہلکارشہید ہوئے تھے۔

    ادھر شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جار ی ہیں ، ناردرن بائی پاس پر رینجرز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے۔