Tag: rey mysterio

  • بروک لیسنر کو کمنٹینر پر حملہ کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو دیکھیں

    بروک لیسنر کو کمنٹینر پر حملہ کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو دیکھیں

    واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای را کے میچ میں چیمپئن ریسلر بروک لیسنر کو کمنٹینر کو دھلائی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمئن بروک لیسنر کو کمنٹینر پر حملہ کرکے پھنس گئے حریف ریسلر ری میسٹریو نے ان کی دھلائی شروع کردی، ریفری نے آکر بروک لیسنر کی جان بچائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بروک لیسنر اپنے منیجر پال ہی مین کے ہمراہ رنگ میں داخل ہوتے ہیں اور ری میسٹریو کو طیش میں لانے کے لیے ان پر شدید تنقید کرتے ہیں لیکن میسٹریو رنگ میں نہیں آتے۔

    بروک لیسنر اور پال ہی مین جاتے ہوئے کمنٹیٹر ٹیبل پر بیٹھے ہوئے سابق ریسلر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر حملہ کردیتے ہیں، لیسنر کے سپلیکس کے آگے سابق ریسلر ڈھیر ہوجاتا ہے۔

    بروک لیسنر اس کی دھنائی سے فارغ بھی نہیں ہوپائے تھے کہ اسی دوران ری میسٹریو نے ان پر اچانک حملہ کردیا، پال ہی مین تو سائیڈ ہوگئے لیکن میسٹریو نے لیسنر کی جم کر دھلائی کی اور لیسنر خود کو بچانے کی ناکام کوشش کرتے نظر آئے۔

    بعدازاں ریفری نے مداخلت کرکے ری میسٹریو کو پیچھے کیا لیکن جاتے ہوئے ری میسٹریو نے لیسنر کو تنبیہ کی کہ وہ سروائیو سیریز کے چیمپئن شپ میچ میں انہیں دیکھ لیں گے۔

    مزید پڑھیں: ریسل مینیا 35: سیتھ رولنز نے بروک لیسنر کو شکست دے دی

    یاد رہے کہ معروف ڈبلیو ڈبلیو ریسلر 619 ری میسٹریو پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں، میسٹریو کے ہمراہ دیگر نامور ریسلر بھی پاکستان پہنچے تھے اور پروک ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔

    علاوہ ازیں سابق یونیورسل چیمپئن سیتھ رولنز کا مقابلہ حریف این ایکس ٹی ریسلر سے ہوگا، این ایکس ٹی سے دیگر ریسلرز کو بھی مقابلوں کے لیے مدعو کیا جارہا ہے۔

  • ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار

    ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار

    لاہور: غیر ملکی کرکٹرز، ہاکی پلیئرز کے بعد اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہلک ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    پاکستان کے پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ عاصم شاہ نے کہا ہے کہ گولڈ برگ، ہلک ہوگن، رے مسٹیریو اور ویڈ بیرٹ سمیت 22 غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے ہیں اور جلد ان ریسلرز سے معاہدے پر بھی دستخط ہوجائیں گے۔

    عاصم شاہ نے کہا کہ ریسلنگ کے مقابلے پاکستان کے چار بڑے شہروں میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ فری اسٹائل ریسلنگ کا انعقاد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے پہلے یا اس کے فوری بعد ہوگا۔

    پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ متعارف کرانے کے پیش نظر یکم ستمبر سے آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ گرینڈ پرکس میں پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے عہدیداروں کو مہمان خصوصی کے لیے بلایا گیا ہے جس میں سربراہ عاصم شاہ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل فاتح پہلوانوں کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی 19 ریسلرز پاکستان آئے تھے جن میں چار خواتین ریسلرز بھی شامل تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 ریسلرز کی کراچی آمد

    گولڈ برگ، ہلک ہوگن اور رے مسٹیریو کے مداحوں کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد موجود ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل گولڈ برگ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے اہم میچ میں بروک لیسنر کو چند منٹوں میں شکست دی تھی۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔