Tag: Reza Baqir

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ چکے ہیں، مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہیں گے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی۔

    مذاکرات میں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل آن لائن شریک ہوں گے، مذاکرات میں آئندہ بجٹ سے متعلق بھی تجاویز زیر غور آئیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بڑا ٹیکس ہدف مقرر کیے جانے کا مطالبہ ہوگا، امکان ہے کہ آئی ایم ایف 7 ہزار ارب ٹیکس ہدف کا مطالبہ کرے گا۔

    دوسری طرف مفتاح اسماعیل پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھنے کی درخواست کریں گے۔

    اجلاس میں آئی ایم ایف کو 7 ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولی سے آگاہ کیا جائے گا، اور اخراجات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ شہباز شریف کی نئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، آئی ایم ایف سے بات چیت وہیں سے شروع ہوگی جہاں رکی تھی۔

  • پائیدار ترقی کے لیے پاکستانی بینکوں کے اقدامات کو سراہا گیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

    پائیدار ترقی کے لیے پاکستانی بینکوں کے اقدامات کو سراہا گیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

    دبئی: گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ حکومتی وژن 2025 کے ستون پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) سے ہم آہنگ ہیں، اہداف پر پاکستانی بینکوں کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) اور پائیداری رپورٹ کی رونمائی ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے رپورٹ کی رونمائی کی۔

    اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد سے ایس ڈی جیز 2030 ایجنڈے کو اپنایا، حکومتی وژن 2025 کے ستون ایس ڈی جیز سے ہم آہنگ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف پر پاکستانی بینکوں کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

  • عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی بینک قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

    عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی بینک قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

    فیصل آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی آبادی کے پاس گھر نہیں، عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی کے پاس گھر نہیں، بینک لوگوں کو گھر بنانے کے لیے قرض دے رہے ہیں۔

    رضا باقر کا کہنا تھا کہ گھر کا کرایہ تو ہر سال بڑھ جاتا ہے لیکن بینک کی جانب سے قسط فکسڈ ہوتی ہے، عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام اداروں کو ہدایت دی ہے کہ سب اپنا کردار ادا کریں۔

  • رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک بنا کر ملک  آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، پی ڈی ایم کا رد عمل

    رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک بنا کر ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، پی ڈی ایم کا رد عمل

    اسلام آباد: آئی ایم ایف شرائط تسلیم کرنے سے متعلق پی ڈی ایم کا ردِ عمل سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کی آئی ایم ایف کو فروخت کی نئی بولی لگنے جا رہی ہے، رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک بنا کر ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    حمد اللہ نے کہا گورنر اسٹیٹ بینک آج بھی آئی ایم ایف کا ملازم ہے، ان کی ترجیح پاکستان نہیں آئی ایم ایف کے مفادات ہیں، ماضی میں مصر کی معیشت تباہ ہوئی، وہی فارمولا یہاں آزمایا جا رہا ہے۔

    پی ڈی ایم ترجمان نے سوال اٹھایا کہ کیا 22 کروڑ آبادی میں کوئی ایسا کوالیفائیڈ شخص نہیں ہے جو گورنر اسٹیٹ بینک بن سکے۔

    انھوں نے کہا آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی کی ایک نئی تباہ کن سونامی آئے گی، اور اس کے ساتھ کیا گیا معاہدہ قوم اور پاکستان کے لیے معاشی طور پر مادر آف آل بم ثابت ہوگا۔

    ‘پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری، ناکامی کی خبردینا درست نہیں’

    واضح رہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ابھی جاری ہیں، میڈیا میں مذاکرات کی ناکامی کی خبر چلنے کے بعد ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے دوران ناکامی کی خبر دینا درست نہیں۔

    ہفتے کو انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات مکمل ہونے پراعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں، ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے معیشت کو نقصان ہو۔

  • ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے: گورنر اسٹیٹ بینک

    ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے: گورنر اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ بہتری کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں پر عملدر آمد جاری ہے، اسٹیٹ بینک چھوٹی صنعتوں کو سستے قرضے فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معیشت میں ابتدائی بہتری حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے، ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بہتری کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں پر عملدر آمد جاری ہے، اسٹیٹ بینک کا چھوٹی صنعتوں کو سستے قرضے فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قرضے برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گے، کمرشل لینڈرز کو چاہیئے کہ نجی شعبے کو قرضوں میں اضافہ کرے۔ تمام ایسے اقدامات لیے جائیں گے جو پائیدارترقی کا باعث بنیں۔

    رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں تاثر تبدیل ہو رہا ہے، ملکی معیشت میں جامع بہتری جلد متوقع ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود پرفیصلہ افراط زر کے اعداد و شمار پر کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، ذخائر میں 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ واجبات میں 1.95 ارب ڈالر کی کمی آئی، یہ کمی جولائی تا اکتوبر 2019 کے درمیان میں آئی۔

  • وزیر خارجہ سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات

    وزیر خارجہ سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتی پالیسوں پر مثبت رد عمل سامنے آنا انتہائی خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک، زرمبادلہ شرح اور مالیاتی اشاریوں پر وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاشی سفارتکاری کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ معاشی سفارتکاری کے مثبت نتائج تواتر سے سامنے آرہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عالمی ادارے معاشی صورتحال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔ حکومتی پالیسوں پر مثبت رد عمل سامنے آنا انتہائی خوش آئند ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بالآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں پاکستان کے جاری کھاتے سرپلس ہوگئے، جاری کھاتوں کا یہ سر پلس 4 سال میں پہلی بار آیا ہے۔ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبرمیں جاری کھاتوں میں 1 ارب 28 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔