Tag: Riaz Ul Jannah

  • مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں نماز کے لیے شیڈول جاری

    مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں نماز کے لیے شیڈول جاری

    سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) میں نماز کے لیے مرد وخواتین زائرین کے لیے یومیہ بنیاد پر شیڈول کا تعین کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرخواتین کے لیے نماز فجر کے فوری بعد سے صبح 11 بجے تک جبکہ دوسرا وقت عشا کی نماز کے بعد سے رات دو بجے تک رکھا گیا ہے۔

    مردوں کے لیے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ کیلیے نصف شب کے بعد 2 بجے سے نماز فجر تک جبکہ دوسرا وقت ساڑھے گیارہ سے نماز عشاء تک کا رکھا گیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق ’نسک‘ یا ’توکلنا‘ ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ زائرین کی خدمت بہتر انداز میں کی جاسکے۔

    واضح رہے کہ روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر آنے والے زائر کو دس منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال 2024 کے دوران اب تک دس ملین افراد نے روضہ شریفہ (ریاض الجنہ) میں عبادت کی سعادت حاصل کی ہے۔

    مجموعی طور پر روضہ شریفہ میں 55 لاکھ 83 ہزار 885 مردوں اور 47 لاکھ 26 ہزار خواتین نے نماز ادا کی۔

    جامع مسجد دہلی کے نیچے مورتیاں دفن ہیں! ہندو سینا کا دعویٰ

    اعداد وشمار کے مطابق زائرین کی یومیہ تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ زائرین کو گیارہ زبانوں میں آگاہی فراہم کی گئی۔روضہ شریفہ میں داخلے سے پہلے انتظار کا اوسط وقت 20 منٹ تھا۔

  • ریاض الجنہ میں عبادت کا اجازت نامہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ ؟

    ریاض الجنہ میں عبادت کا اجازت نامہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ ؟

    ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ریاض الجنہ میں نماز کی سعادت حاصل کرے، مگر اس مقام تک رسائی کے لئے آپ کو ایک مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ ”نسک“ ایپ پر رجسٹریشن کر کے یہ سعادت باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں زائرین کی سہولت کے لئے ایک ایپ تیار کی گئی ہے، جس کے باعث زائرین آسانی کیساتھ ریاض الجنہ میں نماز اور عبادت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

    ریاض الجنہ میں نماز اور عبادت کی سعادت حاصل کرنے کے لئے آپ کا نسک ایپ پر اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔

    اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ رجسٹر آپشن پر کلک کریں، اور اگلے مرحلے پر الرودہ الشرفہ میں نماز پر کلک کریں، اس کے بعد، آپ کو افراد کا نمبر دکھانا ہوگا، وقت اور تاریخ لکھیں، اور پھر Continueآپشن پر کلک کریں۔

    جس کے بعد اتھارٹی آپ کی درخواست کا جائزہ لے گی اور آپ کو اجازت نامہ جاری کردیا جائے گا۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے زائرین کے پاس ریاض الجنہ میں عبادت کے لیے اجازت نامہ ہونا ضروری ہے جو کہ ریاض الجنہ کی زیارت سے قبل درخواست دے کر حاصل کرسکتے ہیں۔

    اس ایپ کی بدولت بہت سے عازمین جو معذور ہیں اور رش کی وجہ سے انتظار نہیں کر سکتے وہ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

    ”اپنی تلاوت درست کریں“ مسجد نبویؐ میں نئے پروگرام کا آغاز

    حکام کا کہنا ہے کہ شعبان کے آخری مہینے میں 480,000 سے زائد زائرین کو ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ جاری کئے گئے، جنہوں نے آن لائن درخواست نسک ایپ کے ذریعے جمع کرائی۔